Feature Top (Full Width)

Monday, 31 August 2015

راجن پور مون سون شجر کاری مہم کیلئے ایکشن پلا ن تیا ر ،55 ہز ار پو دے لگا نے کا ہد ف مقر ر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ راجن پور کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ای ڈی او اصغر جلبانی نے کہا کہ ماحول کہ بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا ئیں ۔موسمیاتی تغیر اور ماحولیاتی آلودگی کو درخت کم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے شجر کاری مہم کو کامیاب کریں انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ا س مہم کے دوران 33 ہزار سے زائد پودے لگائے گا۔طلعت عباس ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات نے شرکا کو بتایا کہ صوبہ پنجاب میں مون سون شجر کاری مہم میں 9 ملین پودے لگائے جائیں گے اور ضلع راجن پور میں 55ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو پو راکرلیا جا ئے گا۔ای ڈ ی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اصغر جلبانی نے کہا کہ اس شجر کاری مہم کو کامیابی سے چلانے کے لئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایک بھر پور مہم چلائے گا ۔جس کے لیئے ایک ایکشن پلان تیا ر کرلیا گیاہے۔اس ایکشن پلان کے مطابق یکم ستمبر کو راجن پور میں شجر کاری واک ،4ستمبر کوگورنمنٹ پرائمر ی سکول نمبر1میں شجر کاری مہم پر تقریری مقابلہ اور 8ستمبر کو جامپور میں شجر کاری واک منعقد ہو گی

دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں مسز شاہینہ ناز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں سانحہ اٹک کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز نے کہا کہ دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ۔اس موقع پر تمام لیکچرارز ، سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملکی سلامتی اور باہمی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وزیرداخلہ پنجاب شہید کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے خلاف بے خوف جنگ اور اس کے خاتمہ کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کو صبرِجمیل عطا کرنے لیے بارگاہء رب العزت میں دعائیں مانگی گئیں۔ قبل ازیں پرنسپل کی زیر صدارت تعزیتی سیمینار منعقدہوا۔ جس میں سانحہ اٹک کے شہداء کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشتگردی کے اس المناک واقعہ کی زبردست مذمت کی گئی۔

Sunday, 30 August 2015

سیکورٹی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی شیر علی خان گورچانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر،چیف سیکورٹی آفیسر اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سردار شیر علی خان گورچانی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سخت سیکورٹی کے احکامات جاری کئے،اجلاس کے میں طے کیا گیا کہ اسمبلی احاطہ میں گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی رکھی جائے گی مہمانوں کا داخلہ بند رہے گا جبکہ ایم پی اے ہاسٹل،پیپل ہاؤس،سپیکر ہاؤ س اور ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کا یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ۔صحافی حضرات،اسمبلی سٹاف اور دیگر سرکاری ملازمین، پنجاب اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ کارڈ نمایاں طور پر آویزاں کریں ،کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر مکمل طور پر پابندی عائد ہو گی۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اسمبلی اجلاس کے دوران اور بعد ازاں بھی سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Saturday, 29 August 2015

راجن پورمردہ اور لاغر جانور وں کےگوشت کی دھڑ ے سے فر وخت ،2 قصاب گر فتا ر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور شہر میں مردہ اور لاغر جانور وں کا زائد المیاد گوشت فروخت کر نے والے دو قصائی گرفتار ،زائد المیاد گوشت برآمد ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور مارکیٹ میں فروخت کر تے تھے ۔ڈی سی او راجن پور ظہور حسین راجن پور میں عرصہ دراز سے مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کر نے والے دو قصائیوں کو محکمہ لائف سٹاک نے کاروائی کر کے پکڑ لیا اور ملزمان سے 80کلو گوشت برآمد کر لیا جو کہ مردہ اور لاغر جانوروں کا بدبو دار گو شت ہے ۔ڈی سی او راجن پور ظہور گجر کے مطابق ملزمان بدبو دار گوشت ہوٹلوں پر فروخت کر تے تھے ان ہوٹلوں کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گندہ گوشت فروخت کر نے والے قصائیوں کے خلاف بھر پور کا روائی کی جا ئے گی ۔

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ظہورحسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ حفظانِ صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ان پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے۔ ملاوٹ کے ذریعے معاشرہ کو بیمارکرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہورحسین نے ضلعی فوڈکنٹرول اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے مختلف ہوٹلوں، دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں گلے سڑے پیاز، ٹماٹر، سلاد وغیرہ کے ناقص معیار اور صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث ذائقہ ہوٹل کو سیل کردیاگیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہوٹل جو حفظانِ صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے ان کو سیل کرکے ان کے مالکان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جعلی مشروبات تیاراور فروخت کرنے والوں سے بھی قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور اس معاملہ میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس حوالے سے ہرضلع میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے اسپشل کورٹس قائم کی جائیں گی۔ ان کورٹس کے قیام تک مجسٹریٹس یہ کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں ریونیو، پولیس، محکمہ صحت، زراعت اور خوراک کے افسران شریک ہوئے۔

عوا می مینڈ یٹ چرا نے وا لو ں کا بھا نڈ ا پھو ٹ گیا محمد عمرا ن ستا ر رحمانی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عوا می مینڈ یٹ چرا نے وا لو ں کا بھا نڈ ا پھو ٹ گیا ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف کے تحصیل جنر ل سیکر ٹر ی محمد عمرا ن ستا ر رحمانی ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ عمر ان خا ن نے سپیکر ایا ز صا دق کی و کٹ گر ا کر حق و صد اقت کو کامیا بی سے ہمکنا ر کیا عو ا می مینڈ یٹ چرا نے والو ں کا بھا نڈا پھو ٹ گیا انہو ں نے مز ید کہا کہ الیکشن ٹربیو نل کا فیصلہ عوا می آ وا ز ہے

سا بق ایم پی اے سر دار اطہر حسن خا ن گو ر چا نی کی پا کستا ن تحر یک انصا ف میں شمو لیت خو ش آ ئندہ با ت ہے محمد عمر ان ستا ر ر حما نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سا بق ایم پی اے سر دار اطہر حسن خا ن گو ر چا نی کی پا کستا ن تحر یک انصا ف میں شمو لیت خو ش آ ئندہ با ت ہے حلقہ پی پی 248میں تحر یک انصا ف کا جو خلا تھا سر دار اطہر حسن خان گو ر چانی کے آ نے سے پورا ہو گیا ہے جس کی و جہ سے بلد یا تی اور عا م انتحا با ت میں ضلع را جن پور سے کلین سو یپ کر یں گے ان خیا لا ت کا اظہا رپا کستا ن تحر یک انصا ف کے تحصیل جنر ل سیکر ٹری محمد عمر ان ستا ر ر حما نی ایڈ ووکیٹ نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزیدکہا کہ پا کستا ن تحر یک انصا ف نے عوام کے دلوں میں گھر بنا لیا ہے جس کی بد ولت آ نے وا لی بلد یا تی الیکشن میں بھر پور کا میا بی حا صل کر یں گے اس مو قع پر خو اجہ ایو ب ،چو ہد ری عا بد جا و ید ،سکند ر خا ن ،عبد المجید خا ن و دیگر بھی مو جو د تھے

Thursday, 27 August 2015

کامیاب اور ترقی یافتہ زندگی گزارنا اور معاشرہ میں مثبت کردار ادا کرنا تعلیم و تریبت کے بنا ممکن نہیں ہوسکتا سلطانہ ظہور

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کامیاب اور ترقی یافتہ زندگی گزارنا اور معاشرہ میں مثبت کردار ادا کرنا تعلیم و تریبت کے بنا ممکن نہیں ہوسکتا۔ اور اگر کامیاب نسلوں کو پروان چڑھانامقصور ہو تو اس کے لیے خواتین کوتعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ضروری ہے۔ ایک ہنرمند اور سلیقہ شعار عورت اپنی تعلیم وتربیت کے ذریعے کئی نسلوں کی اچھی پرورش کرکے معاشرہ کو صحت مند بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم اور بنیادی کردار ادانہ کر تی ہوں ۔ حکومتِ پنجاب خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔صنعت زار جیسا ادار ہ خواتین کی تعلیم وتربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او سلطانہ ظہور نے سوشل ویلفیئرکمپلیکس کے شعبہ صنعت زار میں کمپیوٹر کلاس کی تکمیل پر طالبا ت میں اسناد اور اعزازیہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کی جدید تعلیم سے خواتین کو آگے آنے اور بہتر روزگار حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر کی تعلیم وتربیت حاصل کرنے کے بعد طالبات مو جودہ دور کے جدید تقاضوں کے مطابق کام کرسکیں گی ۔ اس طرح کی تعلیم وتربیت حاصل کرکے خواتین اپنے اور اپنے خاندان کی معاشی کفالت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں اور اس کے لیے انہیں کسی اور کا دستِ نگر نہیں ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ یہ کمپیوٹر کلاسز NRSP اور PLAN PAKISTAN کے تعاون سے منیجر صنعت زار کی زیر نگرانی کر ائی گئی ہیں ۔ 3ماہ کے اس تربیتی کورس میں 16طالبات نے شرکت کی جن کا ماہانہ اعزازیہ 2500روپے ادا کیا گیا ہے ۔ تقریب کے اختتام پربیگم ڈی سی اونے طالبات میں اسناد اور اعزازیے تقسیم کیے۔اس تقریب میں سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا ء،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد اور منیجر صنعت زار نادیہ نواز اورتربیتی کورس مکمل کرے والی طالبات نے شرکت کی ۔

مشیر صوبائی محتسب پنجاب کا ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا


راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مشیر صوبائی محتسب پنجاب برائے راجن پور محمد اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے جیلوں میں موجود قیدی خواتین کی حالتِ زار پر از خود نوٹس کے تناظر میں ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے قیدیوں کے مسائل اور ان کو فراہم کی گئی سہولتوں بارے دریافت کیااور کھانے کا معیار چیک کیا ۔انہوں نے جیل کی صفائی بارے خصوصی ہدایات جاری کیں اور جیل میں نظم و ضبط قائم رکھنے پر جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن حاجی خلیل ، اے سی راجن پور محمد مختار،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت جیل میں 253 قیدی موجود ہیں اور اس جیل میں کو ئی بھی قیدی عورت موجود نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کومعیاری کھانا وقت پر فراہم کیا جاتا ہے اور انہیں معاشرہ کا مفید شہری بنانے کے لیے باقاعدگی سے ان کی کونسلنگ کی جاتی ہے۔

ایا ز صا دق کی نا اہلی سے ثا بت ہو ا جیت تحر یک انصا ف کی ہو ئی ہے محمد عمر ان ستا ر رحما نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایا ز صا دق کی نا اہلی سے ثا بت ہو ا جیت تحر یک انصا ف کی ہو ئی ہے پا کستا ن تحر یک انصا ف کے تحصیل جنرل سیکر ٹر ی محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپیکر ایا ز صا دق کی نا اہلی ثا بت ہو گیا ہے جیت تحر یک انصا ف کی ہو ئی ہے عمر ان خا ن چیئر مین تحر یک انصا ف اڑھا ئی سا ل کی جد وجہد کو شش کے بعد کا میا ب ہو ئے ہیں انہو ں نے کہا کہ آئند ہ آ نے والادور تحر یک انصاف ہو گا مسلم لیگ ن کی کا ر کر دگی اس وقت صفر ہے انہو ں نے ملک وقو م کے لئے کچھ نہ کیا

Wednesday, 26 August 2015

اوصا ف کی خبر پرکر پٹ سپر وائزر انکم ٹیکس بر طر ف

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )اوصا ف کی خبر یں پر انکم ٹیکس آفس راجن پور میں ہونے والی کرپشن کا کرتا دھرتاسُپر وائز محمد اسلم ناصر آخر کاراپنے انجام کو آ پہنچا۔ چار سال کا طویل عرصے انکوائری میں گزرنے کے بعد محمد اسلم ناصر کو 31.07.2015 کو آرڈر نمبری238/III/1052کے تحت کرپشن کے تمام تر الزامات میں ملوث قرار دیتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا۔ یاد رہے کہ اسلم ناصر کے خلاف جو آواز اوصا ف نے اٹھائی وہاں راجن پور کے کئی شہری ، وکلاء اور ٹیکس گزارن نے بھی اس شخص کی بدمعاشیوں سے تنگ آ کر اس کے خلاف آواز اٹھائی جس میں کرپشن کا ایک سب سے بڑا سکینڈل راجن پور کا شہری عبدالمعروف مکول منظر عام پر لے کر آیا عبدالمعروف مکول نے تمام تر ثبوتوں کے ساتھ قابلِ عزت چیف کمشنرحافظ محمد جمیل اویسی کو محمد اسلم ناصر کے خلاف درخواستیں ارسال کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے محمد اسلم ناصر کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔ سننے میں آیا ہے کہ موصوف ابھی تک بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا جہاں پہلے یہ دفتری ریکارڈ کی ہراپھیری کرتا تھا اب وہیں شہر کے ٹیکس گزاران سے رابطے کر رہا ہے کہ میں نوکری سے فارغ نہیں ہوا مجھے ریٹائرمنٹ ملی ہے یہ بات دھیان میں رہے کہ محمد اسلم ناصر کو ریٹائرمنٹ سے صرف ایک ہفتہ پہلے ہی نوکری سے فارغ کیا گیا۔ اسی اسلم ناصر کے خلاف راجن پور تھانے میں ایف آئی آر زبھی درج ہوئیں۔راجن پور کی عوام نے اس کرپٹ آفیسر کے نوکری سے فارغ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر انکم ٹیکس نے راجن پور کی عوام اور اپنے محکمے کی بھلائی کے لیے نہایت مثبت قدم اٹھایا ہے۔ اب بھی اگراسلم ناصر کسی شہری کو ہراساں و پریشان کرے تو وہ فوری طور پر چیف کمشنر انکم ٹیکس یا قریبی تھانے میں رابطہ کرے تاکہ موصوف کی مزید خاطرداری ہو سکے۔

را جن پور ،فر اڈ میں ملو ث محکمہ تعمیر ات کا سب ڈ و ثیر نل آفسیر کی اینٹی کر پشن میں طلبی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انسدا د ر شو ت ستا نی را جن پور نے خو د سا ختہ اختیا را ت کابے ذر یع غیر قانو نی استعما ل کر نے اور کر وڑو ں رو پے کے ر یا ستی محا صل " بند ر با نٹ "کر نے پر صو با ئی تعمیر ا ت را جن پورکے سب ڈ و ثیر نل آفسیر طا ر ق تنو یر لغلا نی کو با ر با ر طلب کر نے اور متذ کر ہ اہلکا ر کی خو د سا ختہ غیر حا ضر ی پر سخت کا رو ا ئی کی تشبہ جا ر ی کی ہے کہ وہ 2 ستمبر کو ہر حا ل میں انسدا د ستانی را جن پور میں حاضر ہو ں اور محکمہ صو با ئی تعمیر ا ت و موا صلا ت کے اعلی آ فسیر کا با قا عد ہ مالیا تی ادا ئیگی کا مختیا ر نامہ بھی سا تھ لا دیں دلچسپ با ت یہ بھی ہے کہ ڈسٹر کٹ بلڈنگز را جن پور کے ڈوثیر نل اکا ؤ نٹ آفیسر حا فظ ر یا ض نے بھی متذ کر ہ اہلکا ر کی بھر پور معا و نت کی تھی را جن پور کے ر ہا ئشی سعید اللہ خا ن نے دلد ہ د لیر ی سے ہو نے وا لی واردا ت کو انسد اد ر شو ت ستا نی را جن پور کو تحر یر مطلع کیا تھا اور متذ کر ہ اہلکا ران ھٹ دھر می سے وا بستہ غیر حا ضر ہو ر ہے ہیں انسد اد رشو ت نے مز ید غیر حا ضر ی کی صو ر ت میں مقد مہ درج کر نے کی د ھمکی دی ہے

زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹر ئزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ظہور حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹر ئزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،گم شدہ انتقالات کو ریکور کریں ،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سینٹر انچارج پٹواریوں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار مانیٹرنگ لیڈ پنجاب چوہدری محمد وکیل نے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین کے ہمراہ کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یکم ستمبر کو کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ مکمل کریں اور ریوینیو افسران اپنی ذمہ داری کو پورا کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریوینیو افسران بھی موجود تھے۔

دسو یں جما عت کے طا لب علم سے زیا د تی کے ملز م تا حا ل گر فتا ر نہ ہو سکے مختیا ر حسین

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دسو یں جما عت کے طا لب علم سے زیا د تی کے ملز م تا حا ل گر فتا ر نہ ہو سکے ڈ ی پی او را جن پور انصا ف فر اہم کر یں انصا ف نہ ملا تو خو د سو ز ی کرلو ں گا متا ثر ہ طا لب علم کے وا لد مختیا ر حسین کی اپیل تفصیلا ت کے مطا بق را جن پور کے سکو نتی مد عی مختیا ر حسین و لد اما م بخش سے ار باب اختیا ر کی تو جہ اس مسئلہ کی جا نب مند دل کر ائی ہے کہ میر ا عنصر مختیا ر جو کہ د سو یں جما عت کا طا لب علم ہے کہ مو ر خہ 14اگست کے رو زایک بجے دن ملز ما ن محمد عر فا ن ،محمد ز بیر ،محمد شہز اد،عبد الستا ر ،علی در یشک نے گھر سے بلا کر اپنے ڈ یر وں پر لے گئے اور وہاں 5 افراد سے مبینہ طو ر پر ز یا د تی کا نشا نہ بنا یا ہما ر ی در خو است پر تھا نہ سٹی را جن پور نے مقد مہ در ج کر لیا مگرتا حا ل سوا ئے ایک ملز م کے ملز ما ن گر فتا ر نہ ہو سکے مد عی مختیا ر حسین ڈی پی او را جن پور زاہد محمو د گو ند لسے اپیل کی ہیکہ میر ے بیٹے سے زیا دتی کے مر تکب با قی ملزما ن جلد گر فتا ر کئے جا ئیں اور انصا ف دلا یا جا ئے مد عی مختیا ر حسین نے کہا ہے کہ اگر ملز ما ن گر فتا ر نہ ہو ئے تو و ہ اپنے بیٹے سمیت خو د سو ز ی کر ے گا

جر ائم کی رو ک تھا م اور امن واما ن کے قیا م کے لئے د ن را ت کو شا ں ہے امتیا ز احمد جنگو ا نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جر ائم کی رو ک تھا م اور امن واما ن کے قیا م کے لئے عمر کو ٹ پو لیس د ن را ت کو شا ں ہے کو ئی شخص کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو قا نو ن سے با لا تر نہیں ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ایس ایچ او عمر کو ٹ امتیا ز احمد جنگو ا نی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ تھا نہ عمر کو ٹ میں چٹی دلا لو ں کا دا خلہ بند کر دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ سا ئلین کے ما ئل میر ٹ اور بر وقت حل کئے جا ر ہے ہیں علا قہ کو چو ری ،ڈکیتی ،مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی،را ہر نی کی وارد اتو ں سے پا ک کر دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ عوام کو فو ری انصا ف کی فرا ہمی میر امشن ہے اس مو قع پر اے ایس آئی ملک الطا ف حسین کھیا را ،غلا م مصطفے ایڈ یشنل S.H.O و دیگر بھی مو جو د تھے

کچہ کے علا قہ کو جر ائم پیشہ افر اد سے پاک کر کے امن کی اما جگا ہ بنا دیا گیا ہے مجا ہد خا ن بر ما نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سب ڈوثیر نل پو لیس آ فسیر سر کل رو جھان مجا ہد خا ن بر ما نی نے کہا ہے کہ کچہ کے علا قہ کو جر ائم پیشہ افر اد سے پاک کر کے امن کی اما جگا ہ بنا دیا گیا ہے اہم مقا ما ت کی سیکو رٹی ٹائٹ کر دی گئی ہے انہو ں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے مز ید کہا کہ کو ئی شخص قا نو ن سے بالا تر نہیں قا نون کی بالا دستی کے لئے تما م ممکنہ اقدا ما ت کئے جا ر ہے ہیں انہو ں نے کہا کہ اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،مدا ر س ،مسا جد ،اما م با ر گا ہوں کی سیکو رٹی سخت کر دی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ قا نو ن کی گر فت سے کو ئی مجر م نہیں بچ سکتا انہو ں نے کہا کہ کسی کو کو ئی مسئلہ در پیش ہو تو وہ ڈا ئر یکٹ آ کر ملے انشا ء اللہ مکمل انصا ف فر اہم کیا جا ئیگا

علا قہ کو ہرطر ح کے جرا ئم سے پا ک کر دیا گیا ہےپر و یز خا ن احمدا نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایس ایچ او صد ر را جن پور پر و یز خا ن احمدا نی نے کہا ہے کہ جر ائم کے خا تمہ کے لئے پولیس اپنے تما م وسا ئل بر و ئے کا ر لا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ تھا نہ صد ر کے علا قہ کو ہرطر ح کے جرا ئم سے پا ک کر دیا گیا ہے منشیا ت اور جو اء کے اڈ وں کے خلا ف پو لیس کا کریک ڈا ؤ ن جا ر ی ہے انہو ں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و ما ل کی محا فظ ہے انہوں نے کہا کہ عو ام کے مسا ئل حل کر ناہما ر ے فر ائض میں شا مل ہے ڈ ی پی او را جن پور زاہد محمو دگو ند ل کی قیا دت میں تھا نہ صدر پو لیس جر ائم کے خا تمہ کے لئے جد وجہد میں مصر و ف ہے اس موقع پر سب انسپکٹر عبد الکر یم سیو ڑہ ،محر ر تھا نہ صدر محمد اسلم کھو کھر اور ملک غلا م رضا بھی مو جو دتھے

Monday, 24 August 2015

موثر حکمت عملی سے علا قہ میں امن وسکو ن قا ئم ہے پر و یز احمد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپور ٹر )پو لیس علا قہ میں جر ا ئم پیشہ افر اد کے خا تمہ کیلئے سر گر م عمل ہے موثر حکمت عملی سے علا قہ میں امن وسکو ن قا ئم ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ایس ایچ او تھا نہ صد ر را جن پور پر و یز احمد نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ علا قہ میں امن واما ن قا ئم کر نے میں کسی بھی کو تاہی کو بر دا شت نہیں کیا جا ئیگا مو ثر حکمت عملی اور گشت کی و جہ سے علا قہ میں جر ا ئم پرقا بوپا لیا گیا ہے اس مو قع پراے ایس آئی اے خواجہ شا ہد حسین ،محر ر محمد اسلم و دیگر مو جو د تھے

عوا م کے تعا ون کے بغیر جر ائم کا خا تمہ ممکن نہیں ہے چو ہد ر ی فیا ض الحق

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپور ٹر )ایس ایچ او تھا نہ سٹی را جن پور چو ہد ر ی فیا ض الحق نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے عوا م کے تعا ون کے بغیر جر ائم پیشہ وسما ج دشمن عنا صر کا خا تمہ ممکن نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ منشیا ت فر وش معا شر ے کے نا سو ر ہیں عوا م جر ا ئم پیشہ افر اد کی نشا ند ہی کر کے جرا ئم کو ختم کر نے میں پو لیس کا سا تھ دیں انہو ں نے کہا کہ پو لیس تھا نہ سٹی را جن پورکے علا قے سے جرا ئم کے خا تمے کیلئے د ن را ت کو شاں ہے تھا نے کے عملے کی شب روز کی محنت سے جر ا ئم کی تعدا د میں واضح کمی ہو ئی ہے جرا ئم پیشہ افر اد کے خلا ف جا ر ی کا روا ئیا ں میں بھر پور کا میا بی ہو ئی ہے اس موقع پرحسنین عبا س سو نترہ،عبد ا لصبور ر حما نی ،میر خلیل خا ن سنجر ا نی ،اے ایس آئی حا فظ محمد فیض ،اے ایس آئی حا فظ محمد شفیق ،اے ایس آئی اصغر بلو چ و د یگر موجو د تھے

تن آور درخت 36ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کر تا ہے ظہور حسین

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) درخت قدرت کے پھیپڑے ہیں اور ایک تن آور درخت 36ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کر تا ہے ۔ درخت معاشرے کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ضلع بھر میں مون سون شجر کاری مہم 2015کا ٹارگٹ پلان 2لاکھ55ہزار نئے درخت لگانا ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار ڈی سی او ظہور حسین نے مون سون شجر کاری مہم 2015ء کا پودا لگا کر افتتاح کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں شجر کاری ٹارگٹ پلان 9ملین درخت ہے۔ محکمہ جنگلات ضلعی حکومت راجن پور کی طر ف سے مختلف محکموں کو ان کا ٹارگٹ پلان دے دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے دفاتر ، سکولز ، کالجز ، ہسپتال اور روڈز کے دونوں اطراف پودے لگا ئے جائیں گے ۔ٹی ایم اور راجن پور نے بتایا کہ روڈز کے دونوں اطراف اور پارکس میں جو شجر کاری کی جا ئے گی ان کو باقاعدگی سے ٹی ایم اے کا عملہ پانی لگائے گا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا ئے گا اس موقع پر ڈی او سی ، ای ڈی او فنانس ، ا ے ڈی ایل جی ، ڈی ایس پی صدر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی

حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ظہور حسین

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اساتذہ کی تربیت اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ان کو جدید خطوط پر ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈی سی او ظہور حسین نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تربیتی سیشن کے اختتام پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو خالصتاََ میرٹ پر بھر تی کیا گیا ہے اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ ایمانداری اور محنت شاقہ سے بچوں کی تعلیم اور تربیت پر پوری توجہ دیں اور ایک تعلیم یافتہ نسل ملک اور قوم کے حوالے کریں ۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ اس تربیت میں564امیدواروں نے شرکت کی ۔ یہ تربیت 27جولائی سے22 اگست تک جاری رہی ہے اب یہ نئے اساتذہ اگلے ہفتے سے اپنے فرائض کے انجام دہی شروع کردیں۔ بعد ازاں ڈی سی او نے اساتذہ کے بنائے گئے سائنسی ماڈل کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈی پی آئی عبدالرحمن ، ڈی ایم او عبدالروف ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ اور دیگر افسران و ماسٹر ٹریننرز موجود تھے۔

لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا اور ان کے معیارزندگی کو بلند کرنا ہمارا شعار زندگی او ر اولین فرض ہے غلام اصغر جلبانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپور ٹر )لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا اور ان کے معیارزندگی کو بلند کرنا ہمارا شعار زندگی او ر اولین فرض ہے مسلمان ہو نے کے ناطے اپنی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہمارے دین کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے اور اگر عوام کی مصیبت و آزمائش کی گھڑی میں مددفرض اور ثواب سمجھ کر کی جا ئے تو وہ صدقہ جاریہ ہو تا ہے اور دلی سکو ن کا باعث بنتا ہے ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ و فنانس راجن پور غلام اصغر جلبانی نے اپنے آفس میں حالیہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی گئی سہولتو ں بارے تفصیلات بتاتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف این جی اوز کے تعاون سے سیلاب متاثرین کو سہولیا ت فراہم کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔ اس سلسلہ میں این جی او ز او ر سول سوسائیٹی کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ حالیہ آمائش کی گھڑی میں 2200متاثرہ خاندانوں میں روزانہ دو وقت کا پکا پکایا کھانا بلا امتیاز تقسیم کیا گیا ۔700خاندانوں کو خیمے فراہم کیئے گئے 6000خاندانوں میں 8000روپے فی خاندان کے واوچرز تقسیم کیئے گئے۔ 1600خاندانوں میں نقد کیش برائے راشن 8000/-فی خاندان دیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کو سیلابی پانی سے نکالنے کے لئے ایک نئی کشتی ضلعی انتظامیہ کو عطیہ کی گئی ۔ متاثرین سیلاب کے لئے 125لیٹرین اور پینے کے صاف پانی کے لئے 60نلکے لگو ا کر دیئے گئے جبکہ 23پیڈسٹل فین ، 20لوہے کی چارپائیاں ،250خاندانوں کے لئے پلاسٹک شیٹس، 50 واٹر ٹینکیاں،700ہائی جین کٹس اور 600تھیلے خشک راشن بھی متاثرین کو فراہم کیا گیا ۔ مزید انہوں نے بتایا کہ 27موبائل میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ،1420صحت اور صفائی بارے سیشن کرائے گئے ،2500افراد کو محفو ظ مقات پر منتقل کرنے کے لئے کشتی فراہم کی گئی جبکہ خیمہ بستیو ں میں رہنے والے 320بچوں کی حجامت کر ائی گئی۔ انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خصوصی افراد کی ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا اور خیمہ بستیوں میں موجود واحد معذور لڑکے بعمر 13سال کو نقل و حرکت کے لئے ایک ٹرائی سائیکل بھی فراہم کی گئی۔ این جی اوز کے بارے میں بتاتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جن این جی اوز اور سول سو سائیٹی نے اپنا فعال کردار ادا کیا ان میں صنعت زار سوشل ویلفیئر راجن پور ،این آر ایس پی، مسلم ایڈ،انٹر نیشل ریسکیو کمیٹی ،السادات ویلفیئر آرگنائزیشن ،ہیلپ فاؤنڈیشن ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ، پارٹنر ایڈ،رولر ڈویلپمنٹ پروگرام انسٹی ٹیوٹ،روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،ہیلپنگ ہینڈز ، میڈیکل سوشل پراجیکٹ، ہینڈز اور راہنما شام ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کو سہولیات فراہم کر نے میں مخیر افراد کی مدد بھی کافی حد تک شامل ہے اور اب تک متاثرین سیلا ب کو 4کروڑ 7لاکھ30ہزار 600روپے مالیت کی اوپر تفصیلات میں بیان کردہ سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہےمحمد ذوالفقار لون

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ درخت نہ صرف ہمیں صاف آکسیجن اور سایہ مہیا کرکے ہمارے معاشرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ہنگامی حالات مثلاْ سیلاب، آندھی اور طوفان وغیرہ کی صورت میں زمینی کٹاؤ کو بھی محفوظ رکھ کرتباہی کو روکنے میں اپنا فعال کردار اداکرتے ہیں۔ تعلیمی ادارے طلباء کی تعلیم و تربیت کرکے انہیں معاشرے کی اہم اور فعال اکائی بنانے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں۔طلبا میں شجرکاری کی اہمیت و افادیت کا شعور اجاگر کرکے معاشرہ کو باآسانی صحت مند بنایاجاسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد ذوالفقار لون نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں ہونے والے سٹینو گرافر کے ٹیسٹ کے سلسلہ میں دورہ کے دوران شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عدنان مشتاق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور اور جناب سید اعظم جاوید سینئر سول جج راجن پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کالج کے لان میں اپنے ہاتھوں سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور اپنے حصے کا پودا لگایا۔ اس موقع پر دیگر ججز صاحبان نے بھی پودے لگائے۔ انہوں نے کالج کے نظم و نسق اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ پروفیسر نذیرسکھانی پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معصوم بچوں اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے دور رکھنا ظہور حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) معصوم بچوں اور تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے دور رکھنا اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے ۔ دہشت گرد معاشرہ کے ناسور ہو تے ہیں نہ تو ان کو کوئی مذہب ہوتاہے اور نہ ان میں انسانیت نام کی کو ئی چیز ہو تی ہے ۔ دہشت گرد اچھے برے کی تمیز کئے بغیر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ہم سب کو مشکو ک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چا ہئے اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں تک فوری طور پر پہچانا چایئے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین نے تعلیمی اداروں کے سیکورٹی آڈٹ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موجود سیکورٹی کے حوالے سے کمزوریوں کو فوری طور پر دور کیا جا ئے ۔ تعلیمی اداروں اور طالب علموں کی ہر قیمت پر مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ اور بچوں میں دہشت گردی کے خلاف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شعور اجاگر کیا جائے اور تمام سہولیات و اقدامات کو مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے تمام آلات کو آپریشنل رکھا جا ئے اور تربیت یافتہ گارڈ کی بھرتی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے ۔ ڈی سی او نے میٹل ڈیٹیکٹر،واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے ہروقت چالو رکھنے کی سختی سے ہدایت کی ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو چلانے کے لئے یو پی ایس لگائے جا ئیں ۔ اورتعلیمی اداروں میں ہنگامی اخراج کے راستوں کو بھی یقینی بنایا جا ئے ۔ اس سلسلہ میں کسی کی بھی طر ف سے کو ئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تمام گارڈذ اور حتٰی کہ اساتذہ کو بھی پولیس نشانہ بازی اور اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کے لیئے تیا ر ہے اور اگر تعلیمی اداروں نے ،چا ہے وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ، قانون کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کیا تو ان کے افسران ، سربراہان اور مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے بلا امتیاز فوری گرفتاری عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ موبائل کمپنیوں کی طر ف سے فراہم کردہ حفاظتی ایمر جنسی سروس کوڈ کو ایکٹیو کر دیا گیا ہے ۔ ا س سروس کے درست استعمال کے لئے متعلقہ اساتذہ ، ملازمین اور طلبہ کو فوری طور پر تربیت دی جا ئے ۔ قبل ازیں ای ڈی او ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں کئے گئے حفاظتی اقدامات اور دستیاب وسائل اور سہولتوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ، ڈی ایم او، پولیٹیکل اسسٹنٹ ، محکمہ تعلیم کے افسران اور سیکورٹی اداروں کے نمائندگا ن نے شرکت کی

ٹر یفک قو انین کی خلا ف وزری کر نے والے کسی بھی ر عا یت کے مستحق نہیں ملک رسول بخش

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹر یفک قو انین کی خلا ف وزری کر نے والے کسی بھی ر عا یت کے مستحق نہیں ٹر یفک کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے عملی اقدا ما ت کئے جا ر ہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انچا ر ج ٹر یفک انسپکٹر ملک رسول بخش نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ ٹر انسپورٹر ز ، گا ڑ ی،مو ٹر سا ئیکل مالکان کوچا ہیے کہ وہ کا غذ ات مکمل طو ر پر اپنے سا تھ ر کھیں انہو ں نے کہا کہ بلا نمبر ی گا ڑیو ں اور موٹر سا ئیکلو ں کو تھا نو ں میں بند کیا جا رہے ہیں اس موقع پر حو الدارمحمد اصغر ما ڑھا ،سید محمد یو سف شا ہ ،را شد حسین و دیگر مو جو د تھے

دہشت گر دو ں کی بز دلا لہ کا رو ائیاں حو صلے پست نہیں کر سکیں شا ہد نوا ز

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سا نحہ اٹک قا بل مذمت ہے دہشت گر دو ں کی بز دلا لہ کا رو ائیاں حو صلے پست نہیں کر سکیں دہشت گر دی کے خا تمے کیلئے حکو مت اور عوا م پا ک فو ج کے سا تھ ہے ان خیالا ت کا اظہا رآل پا کستان انجمن تا جران کے ضلعی وا ئس چیئر مین شا ہد نوا ز آرا ئیں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ قو می سا نحہ پر ہم کر نل (ر) شجا ع خا نز اد ہ سمیت تما م شہد ا ء کے ور ثا کے غم میں بر ابر کے شر یک اور زخمیو ں کی تند دستی کیلئے دعا گو ہیں وزیر داخلہ پنجا ب کر نل (ر) شجا ع خا نز اد ہ کی قر با نی را ئیگا ں نہیں جا ئے گی اس مو قع پر حافظ فر ید بخش خا ن در یشک ،حا فظ سیف اللہ ،سیٹھ اللہ بچا یا ،سیٹھ وقا ص و دیگر مو جو د تھے

سیلاب سے متاثرہ تمام افراد کی بحالی تک ہر ممکن امداد جاری رکھی جائے گی جعفر خان لغاری

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیلاب سے متاثرہ تمام افراد کی بحالی تک ہر ممکن امداد جاری رکھی جائے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں ان متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ڈی سی او ظہور حسین اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل کے ہمراہ موضع واہ لشاری تحصیل جام پور کے رود کوہی کے سیلاب میں ڈوبنے والے نوجوان حفیظ اللہ مرحوم کی والدہ گہنور مائی بیوہ جان محمد کو حکومت پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مرحوم نوجوان کی والدہ کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم نہ توآپ کے بیٹے کو واپس لاسکتے ہیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے دی گئی امداد آپ کے بیٹے کا نعم البدل ہوسکتی ہے۔ لیکن غموں کو آپس میں بانٹنے سے ان کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے اور ہم سب آپ کے دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے ڈی سی او اور ڈی پی او کے ہمراہ مرحوم کی والدہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Thursday, 20 August 2015

راجن پور، سیلابی علاقوں میں مچھر مار مہم جاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت راجن پور کی ٹیمیں سیلابی علاقوں میں مچھر مار مہم جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔ جن میں 7دستے،20میڈیکل کیمپ اور 7موبائل یونٹ شامل ہیں ۔یہ باتیں ا ی ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے یونین کو نسل ونگ میں سپرے ٹیموں کو چیک کر تے ہو ئے کیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرر ہی ہے اور ابھی تک ملیریا کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم ان ٹیموں کے پاس ملیریا کو چیک کر نے کی لیبارٹری بھی ہمراہ ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی مددآ پ کے تحت بھی سپر ے کریں تاکہ مچھر وں کو خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ جوہڑوں میں بھی مچھر مار ادویات ڈالی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل ریلیف کیمپوں میں کتے کے کاٹے اور سانپ کے ڈسنے کی ویکسین دستیا ب ہے

راجن پور ، سانحہ اٹک کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) صوبہ بھر کی طرح ضلع راجن پورمیں بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر سانحہ اٹک کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ڈی سی او ظہورحسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے دفاتر، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں قرآن خوانی کی گئی ۔ جس میں تمام مکاتب کے علماء، تمام ضلعی افسران و ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملکی سلامتی اور باہمی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وزیرداخلہ پنجاب شہید کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے خلاف بے خوف جنگ اور اس کے خاتمہ کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کو صبرِجمیل عطا کرنے لیے بارگاہء رب العزت میں دعائیں مانگی گئیں۔ قبل ازیں ڈی سی ظہورحسین کی زیرصدارت ضلعی کمیٹی روم میں علماء کرام اور افسران کا تعزیتی اجلاس منعقدہوا۔ جس میں سانحہ اٹک کے شہداء کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشتگردی کے اس المناک واقعہ کی زبردست مذمت کی گئی۔

Wednesday, 19 August 2015

آخر ی سیلا ب متا ثرکی گھر واپسی تک سے چین نہیں بیھٹیں گے ظہور حسین

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) اس وقت دریائے سندھ میں نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا رودکوہی کا پانی اب خشک ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث دریا کے پانی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔اب صورت حال مزید بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔اور متاثرین کے واپس ان کے گھروں میں جانے کا وقت نزدیک آگیاہے۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کل32یونین کونسلزکے 220مواضعات کے 94996افراد ، 258701ایکڑرقبہ، 121752ایکڑپر فصلات متاثر ہوئی ہیں۔ ریلیف کیمپس میں رہنے والے متاثرین کی تعداد 759ہے جن میں بچے ،بوڑھے اور عورتیں شامل ہیں۔جبکہ کھلے مقامات پر قائم کردہ خیمہ بستیوں میں 2699گھرانوں کے 18362افراد اور 24086مویشیوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلیف فراہم کیاجارہا ہے۔ ریلیف کیمپس میں موجود افراد کو صحت، پینے کے صاف پانی، تین وقت کا کھانا اور ان کے مویشیوں کے لیے پانی اور چارہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ اور ضلع بھر میں کل 264431چھوٹے 218602بڑے جانوروں کی حفاظتی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ڈی سی او نے مزید بتایا کہ نشیبی علاقوں میں مچھروں سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے مچھرمار اسپرے کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے جس سے مچھروں کی بہتات کو کنٹرول کرکے متاثرین کو ان کے گھروں میں جلد آباد کرنے میں کافی مددملے گی۔ مزید یہ کہ تمام متاثرین کو مچھروں سے بچاؤ کی جالیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہے اور کسی صورت ان کو بے یارومددگارنہیں چھوڑیں گے۔

راجن پور، درختوں جنگلی جھاڑیوں کاٹنے پرپابندی عائد

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ضلع راجن پور کے علاقوں تمن دریشک، تمن گورچانی اور تمن مزاری میں درختوں ،جنگلی جھاڑیوں وغیرہ کے کاٹنے پرفوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ یہ علاقے ہجرت کرکے آنے والے پرندے تلور کے آماجگاہیں ہیں اور درختوں کے کٹاؤ سے ان پر منفی اثرات مرتب ہو نے کا اندیشہ ہے جس کے پیش نظر یہ پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ یہ پابندی دو ماہ کے لیئے لگائی گئی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا ئے گی

Sunday, 16 August 2015

سر کاری اداروں کی نمو د ونما ئش، ہز ارو ں سیلا ب متا ثر ین خوار

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سر کاری اداروں کی نمو د ونما ئش کی آڑ میں ہز ارو ں سیلا ب متا ثر ین کی تذ لیل مختلف سر کا ری ادا رو ں نے اپنی نمو د ونما ئش کے لئے متا ثرین کے سینکڑوں خیمے کو ٹلہ نصیر ،کو ٹ مٹھن رو ڈ پر نصب کر اد یئے جن میں ہز ارو ں متا ثر ین جن میں مر دہ ،عو ر تو ں سمیت سینکڑ و ں بچے اور بچیا ں عارضی طو ر پر ر ہا ئش لینے پر مجبوری ہیں سٹر ک کے دو نو ں اطر اف روزا نہ نو جو ان عو رتو ں اور لڑ کیو ں کی سر عام نما ئش ہو ر ہی ہے با عز ت گھر انو ں کی بچیا ں اور خو اتین سٹرک کے کنا ر ے نصب خیمو ں میں ر ہنے پر مجبو ر ہیں بتا یا جا تا ہے بعض سر کا ر ی ادارے متا ثر ہ کو را شن ،خیمے اور دیگر امدا د سا ما ن دینے کے بعد مجبو ر کر تے ہیں کہ متا ثر ین سٹر ک کے کنا ر ے خیمے لگا ئیں تا کہ ان ادارو ں کی نمو د ونما ئش ہوعلا وہ از یں اس سٹر ک سے ہز ارو ں گا ڑ یو ں گز ر تی ہے جن دھو اں ،گر دو غبا ر اور شعور بھی متا ثر ین کی تکا لیف اور مصبتو ں میں اضا فہ کر رہا ہے سٹر ک کے ار گر د ما حو لیا تی آلو دگی بے تحا شا ہے جبکہ سینکڑ و ں بچے اور بچیا ں سٹر ک کنا ر ے ان خیمو ں میں اور ار گر د مو جو د ر ہتے ہیں اور کسی بھی وقت کو ئی جا ن لیو ا ٹر یفک ایکسڈ نٹ بھی ہو سکتا ہے متا ثر ین نے مطا لبہ کیاہے کہ خیمہ بسیتو ں کو آ فتا ب اسٹیڈ یم کو ٹ مٹھن یا انڈ س شو گر ملز کے پا ر کنگ پلا ٹ میں فی الفو ر منتقل کیا جا ئے اوران کی تذ لیل بند کی جا ئے

پا ک فو ج نے پا کستا ن کو دہشت گر دی سے آز اد ی دلا ئی علا والد ین مز ار ی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پا ک فو ج نے پا کستا ن کو دہشت گر دی سے آز اد ی دلا ئی ہے اور آ ج ہم مکمل آز اد ی اور تحفظ کے ساتھ جشن آز اد ی منا ر ہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انجمن تا جر ان کے مر کز ی ر ہنما سردار علا والد ین مز ار ی اور ضلعی ر ہنما چو ہد ر ی ارشد با جو ہ اور مسلم لیگ (ن)کے ضلعی نا ئب صد ر کنو ر کما ل اختر اور سر دار خضر خا ن مز ار ی نے جشن آز اد ی ریلی میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پا ک فو ج نے ضر ب عضب کے ذ ریعے دہشت گر دو ں کو انجام تک پہنچا دیا ہے پور ی قوم پا ک فو ج کے سا تھ ہے انہو ں نے تحر یک پا کستا ن کے شہدا کو بھی زبر دست خر اج تحسین پیش کیا انجمن تا جر ان را جن پور کے زیر اہتما م جشن آز اد ی ریلی چو ک الہ آ با دسے شر وع ہو ئی اور شہر کے مختلف سٹر کو ں سے گز ر تی ہو ئی کچہر ی چوک میں اختتا م پذ یر ہو ئی جس سے مقر ر ین نے خطاب کیا ریلی میں ہز ار وں لو گو ں اور تا جر ان نے بھی بھر پور شر کت کی ریلی سے قا ر ی محمو دقا سمی ،خا لد رزا ق خا ن مزاری ،غلا م مصطفے مز ار ی اور ار شد خا ن مز ار ی نے بھی خطا ب کیا

ملک پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا پروفیسر کلیم اختر قریشی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں 11اگست سے 14اگست تک جشن آزادی منایا جاتا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل گرلز کالج مسز شاہینہ ناز ،لیکچرارز اور طالبات بھی موجود تھیں۔اس پرچم کشائی تقریب میں طالبات نے ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے۔مسز شاہینہ نازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔اب ہم لوگوں کا فرض ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔اور آخر میں طالبات میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

ڈینگی اور ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا لاروا تلاپیہ مچھلی کی خوراک ہےافتخار قریشی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو ڈینگی اور ملیریا کی بیماریوں سے بچانے کے لئے کوٹ مٹھن کے مختلف مقامات پر جوہڑوں اور کھڑے پانی میں تلاپیہ مچھلی کا 30ہزار بچہ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ ڈینگی اور ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا لاروا تلاپیہ مچھلی کی خوراک ہےاور اس سے ڈینگی اور ملیریا کی افزائش کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر فشریز (توسیع) افتخار قریشی نے ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اور گرد ونواع کے علاقوں میں تلاپیہ مچھلی کا بچہ کھڑے پانی میں سٹاک کرنے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ، ای ڈی او صحت،ڈی او صحت، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ملتان و ڈیرہ غازی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور ڈی اورفشریز راجن پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیلاب متاثرین کے دکھوں اور غم کا مداوا کسی صورت نہیں ہوسکتا ڈاکٹر ثاقب عزیز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)سیلاب متاثرین کے دکھوں اور غم کا مداوا کسی صورت نہیں ہوسکتا لیکن غم ہمیشہ بانٹنے سے ہی کم ہوتے ہیں ۔ 14اگست کا دن ہماری قومی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ خوشی کے اس موقع ہر ہم سب متاثرینِ سیلاب کے ساتھ ہیں اور مصیبت و آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے عزم اور حوصلہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی بحالی میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور ان کے ہونے والے نقصانات کا ہرممکن ازالہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارکمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ثاقب عزیز ، ممبرصوبائی اسمبلی سردار عاطف حسین خان مزاری ، ڈی سی او راجن پور ظہورحسین نے مٹھن کوٹ میں قائم خیمہ بستی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کوٹ مٹھن میں کیاگیا۔تقریب کا مقصد یومِ جشنِ آزادی متاثرین کے ساتھ منانا تھا تاکہ مصیبت و آزمائش کے شکار ان لوگوں کو بھی خوشی میں شامل کرکے ان کے دکھ ، درداور آزمائش کو بانٹا جاسکے۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ثاقب عزیز تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز صبح 8بج کر 57منٹ پر سائرن بجا کر اور قومی ترانہ سے ہوا۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان نے پرچم کشائی کی تو پولیس کے چاک وچوپنددستے نے پریڈ اور سلامی پیش کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہء نعتِ رسولﷺ پیش کیا گیا۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے تقریریں ، نظمیں اور ملی نغمے پیش کیے اور مقامی فنکاروں نے کلامِ فرید پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک ہمیں مسلسل دشمن عناصرکی طرف سے آزمائشوں اور سازشوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پہلے ہمارے مشرقی بازو کو ہم سے علیحدہ کرکے ہمارے قوتِ بازو کو توڑا گیا اور اب دہشتگردی کا ناسور ہماری جڑیں کھوکھلی کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ا یک بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں اس کی اس طرح سے قدر نہیں جس طرح سے ان قوموں کو ہے جو آزادی کے حصول کے لیے دشمن قوتوں سے برسرِپیکارہیں۔ کشمیر، فلسطین، بوسنیا اور چیچنیا کی آزادی کی لڑائی ہمارے سامنے ہیں۔ انہوں نے متاثرین سیلاب کومخاطب کرکے کہا کہ وہ ان سب کے حوصلہ اور عزم کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کو تنہا ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ اور تمام متاثرین کی بروقت اور یقینی بحالی کو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ متاثرین کے ہونے والے تمام نقصانات کا ہرممکن ازالہ کیاجائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرصوبائی اسمبلی سردارعاطف خان مزاری نے کہا کہ ہمیں آج کی اس تقریب میں سانحہ پشاور کے شہداء کی کمی بہت شدت سے محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے شہداء کے دشمن کے سامنے نہ جھکنے والے عزم اور ان کے عظیم والدین کے حوصلوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔اور انہوں نے سانحہ پشاور کے شہداء اور سیلاب میں جاں بحق ہونیوالے لوگوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ہم اس پر کبھی کوئی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے متاثرینِ سیلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلوا کر او رسب کو واپس ان کے گھروں میں آباد کرکے ہی دم لوں گا۔انہوں نے کمشنرڈیرہ غازیخان اور ضلعی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری انتظامیہ کو محدود وسائل کے باوجود اس قدرتی آفت سے مقابلہ کرنے کی عملی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈی سی او راجن پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے اورمیری ٹیم کو چارمختلف پانیوں نے جنگ لڑناپڑی ہے۔ ایک دریائے سندھ کے پانی سے، دوسرا کوہ سیلمان کی رودکوہیوں کے پانی سے، تیسرا شدید اور غیرمعمولی بارشوں کے پانی سے اور چوتھا ضلع ڈیرہ غازیخان کی وڈور رودکوہی کے پانی سے ۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی کا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مقابلہ کیاہے اور اس میں سیاسی قیادت، میڈیا، سول سوسائٹی اور این جی اوز کا تعاون مثالی رہا ہے۔ انہوں نے متاثرینِ سیلاب کے عزم وحوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غم ہمیشہ بانٹنے سے ہی کم ہوتے ہیں۔ اور گھربار کو چھوڑ کر سڑکوں ، جنگلوں اور دوسری کھلی جگہوں پر رہنے کا جو غم اور اذیت ہے ، ہمارے دئیے ہوئے خیمے، ادویات، راشن، چارہ وغیرہ اس کا کبھی بھی نعم البدل نہیں ہوسکتے مگرہاں اس غم اور اذیت کی شدت کو بانٹنے سے کم ضرور کیا جاسکتاہے۔ اور آج ہم سب یہاں خوشی کے اس دن تمام متاثرین کے غم میں شریک ہونے کے لیے اور اس کو بانٹنے کے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام متاثرین کو یقین دلایا کہ ا ن کے ہونیوالے والے تمام نقصانات کا شفاف انداز میں ہرممکن ازالہ کیا جائے گا اور جب تک تمام متاثرین عزت اور وقار کے ساتھ واپس اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوجائیں گے، ضلعی انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرحفیظ الرحمن دریشک کے نمائندہ ان کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے کہا کہ وہ بلوچ ہونے کے ناطے پہلے بھی سچے پاکستانی تھے، اب بھی پاکستانی ہیں اور ان کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی سچی محب وطن ہوں گی۔ انہوں نے قسم کھا کرکہا کہ اگر کسی دشمن عناصر نے ارضِ پاک کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو وہ اس کی آنکھ نکال دیں گے اور ملک کو جب بھی کوئی ضرورت پیش آئی تو دریشک بلوچ قبیلہ سب سے آگے ہوگا۔ انہوں نے دہشتگردی کی موجودہ جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ضلع راجن پور کے عوام پوری انتظامیہ کے شکرگزار اور احسان مند ہیں جو ان کو بچانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کو بلاامتیاز ریلیف فراہم کرنے اور ان کی باوقار بحالی کے لیے انتھک اور قابلِ قدر اقدامات کررہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈی سی او ظہورحسین اور ممبر صوبائی اسمبلی نے تمام متاثرین میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے۔

ڈا ئر یکٹر جنر ل زرا عت پیسٹ وار ننگ و تو سیع پنجا بنے را جن پور میں دور ے کے دورا ن کپا س کی فصل کا معا ئنہ کیا

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈا ئر یکٹر جنر ل زرا عت پیسٹ وار ننگ و تو سیع پنجا ب ڈاکٹرانجم علی بُٹر نے جا م پور میں دور ے کے دورا ن کپا س کی فصل کا معا ئنہ کیا کا شتکا روں کو مفید مشو ر ے دیں ڈاکٹرانجم علی بُٹرڈا ئر یکٹر جنر ل زرا عت پیسٹ وار ننگ و تو سیع پنجا ب کے سا تھ ڈاکٹر محمد اسلم ڈا ئر یکٹر پیسٹ وا ر ننگ ملتا ن ،چو ہد ر ی محمد ار شاد ڈپٹی ڈا ئر یکٹر پیسٹ وا ر ننگ ڈو ثیر ن ڈ یر ہ غا ز ی خا ن ،الیا س ر ضا کلا چی اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پیسٹ وار ننگ ضلع را جن پور ،غلا م شبیر ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفسیر زرا عت را جن پور ،شو کت علی ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفسیر زرا عت جا م پور کے ہمرا ہ مختلف سیلا ب زد ہ علا قوں کا دور ہ کیا اورر با ر شوں اور سیلا ب کے با عث متا ثر ہ کپا س اور دیگر فصلا ت کا معا ئنہ کیا انہو ں نے کپا س کی فصل کی نشو و نما اور کیڑ وں کی صو ر تحا ل کا جا ئز ہ لیا انہوں نے کا شتکا رو ں کو مو قع پر مفید مشو رے دیتے ہو ئے کہا کہ کپا س کی فصل کو بر و قت مو ثر زر عی ادویا ت کاسپر ے کر یں اور فصل کو فو ر ی طو رپر خو را ک کی فر اہمی کیلئے ما ئیکر و نیو ئٹنس کا سپر ے کر یں اور نانٹر رو جنی کھا دو ں کا استعمال کر یں مزید آبر ں انہو ں نے محکمہ زرا عت ضلع را جن پور افسیر ان سے میٹنگ کی اس مو قع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹرپیسٹ وار ننگ الیا س رضا کلا چی سیلا ب اور با رشو ں کے با عث فصلا ت با لحضو ص کپا س پر اثر ات کے متعلق بر بفینگ دی آخر میں ڈا ئر یکٹر جنرل زرا عت نے ہد ایا ت جا ر ی کیں کہ محکمہ زرا عت کے افسیر ان وفیلڈ سٹا ف کپا س کی فصل کے کھیتو ں کا زیا دہ سے زیا دہ معا ئنہ کر یں اور کا شتکا رو ں کو بہتر سے بہتر آگا ہی دیں

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے الطاف حسین

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویثرن ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے یونیورسٹی کیمپس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کیمپ میں موجود متاثرین سیلاب سے خیریت دریافت کی اور وہاں پر موجود بچوں سے گھل مل گئے اور بچوں میں پاکستانی پرچم کی جھنڈیاں اور مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے ریلیف کیمپ بارے مکمل بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر کالجزنے کیمپ میں قائم ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں ڈائریکٹر کالجزنے راجن پور کے دیگر کالجز کا بھی دورہ کیا۔

مشکلات اور مصائب سے ہی انسان کندن بنتا ہے نذیر احمد سکھانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے اساتذہ اور طلباء پرنسپل پروفیسر نذیر احمد سکھانی کی قیادت میں سیلاب زدگان کے کیمپوں میں پہنچ گئے۔ انہوں نے بھرپور انداز میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ملی نغمے اور ترانوں کی گونج سے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر پروفیسر نذیر سکھانی نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات اور مصائب سے ہی انسان کندن بنتا ہے اور ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی۔ سیلاب متاثرین کے کیمپ پاکستان زندہ باد، نعرہ تکبیر اور گورنمنٹ کامرس کالج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے۔کالج کی بس کو قومی پرچموں اور دیگر آرائشی جھنڈوں سے سجایا گیا تھاجو کہ لوگوں کی خصوصی توجہ کا محور بنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی بھی موجود تھے۔

حکو مت پنجا ب نے ہر سال با قا عد گی کے سا تھ ٹیچر ز پیکج ایو ارڈ کر نے کی منظو ری دی چو ہد ری الیا س احمد

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) متحد ہ محا ذ اسا تذ ہ کے ضلعی رہنما چو ہد ری الیا س احمد ،انجمن اسا تذ ہ پا کستا ن کے ضلعی صدر محمد امین ،مسلم ٹیچر ز فیڈ ریشن کے ضلعی صدر میا ں ثنا ء اللہ زا ہد اور دیگر ٹیچر ز رہنما ؤ ں میاں ریا ض فر ید ،ما سٹر نعیم صد یقی ،را نا شکیل احمد نے ڈی سی اورا جن پور اور ای ڈی او ایجو کیشن را جن پور سے پر رو زمطا لبہ کیا ہے کہ اسا تذ ہ کو گذ شتہ تین سا ل سے زیر التو ا ،ٹیچر ز پیکج دیا جا ئے اور اس سلسلے میں ڈ پیا ر نمٹنل پر ومو ش کمیٹی (DPC)کااجلا س فی الفور طلب کیا جا ئے اور سسنا رٹی کے مطا بق ٹیچر ز پیکج ایو ار ڈکیا جا ئے حکو مت پنجا ب نے ہر سال با قا عد گی کے سا تھ ٹیچر ز پیکج ایو ارڈ کر نے کی منظو ری دی تھی لیکن 2012 ؁ء کے بعد سے تا حا ل ٹیچر ز پیکج نہ دیا گیا ہے جس کی و جہ سے اسا تذ ہ میں بے چینی پا ئی جا تی ہے اسا تذ ہ تنطیموں نے مطا لبہ کیا ہے کہ جلداز جلد ٹیچر ز پیکج ایو ارڈ کر کے اسا تذ ہ کی حق رسی کی جا ئے

فتح پور اڈا سے گر ڈ اسٹیشن تک را بطہ سٹر ک قیا م پا کستا ن سے لیکر تا حال پختہ تعمیر نہ کی گئی صغیر حسن را ؤ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )عو امی سما جی شخصیت صغیر حسن را ؤ ،طا ہر انجم،میا ں حبیب احمد ،ما سٹر را ؤ محمد علی اور را نا مختیا ر ایڈ ووکیٹ نے ڈی سی او را جن پور سے مطا لبہ کیا ہے کہ فتح پور اڈا سے گر ڈ اسٹیشن تک را بطہ سٹر ک قیا م پا کستا ن سے لیکر تا حال پختہ تعمیر نہ کی گئی ہے اس قد یم را بطہ سٹر ک کو جلد از جلد تعمیر کیا جا ئے اور را جن پور کے عوام کے دیر ینہ مطا لبہ کو پورا کیا جا ئے کیو نکہ اس سٹرک کی تعمیر سے شہر کے غر بی علا قے کے لو گو ں کو گر ڈ اسٹیشن تک متبا د ل را ستہ حا صل ہو گا یہا ں کے لو گو ں کو اور خصو صا طلبہ کو ڈ گر ی کا لج را جن پور آ نے جا نے میں آسا نی ہو گی اس لئے یہ قد یم سٹر ک جلد از جلد تعمیر کی جا ئے۔

Thursday, 13 August 2015

ڈبل انٹری ،پولیس نے دو سیلاب متاثرین دھر لیے

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈبل انٹری ،پولیس نے دو سیلاب متاثرین دھر لیے ۔تفصیل کے مطابق دو جگہوں پر رجسٹریشن کرا کر ڈبل راشن وصول کرنے پر محمد اعظم خان تحصیلدار انچارج ماڈل ٹینٹ ویلیج ونگ روڈ نے دو بھائیوں محمد اجمل اور محمد افضل ولد جھنڈو خان گوپانگ سکنہ بیٹ مغل کو ماڈل ٹینٹ ویلیج گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری سکول مٹھن کوٹ اور ٹینٹ ویلیج ونگ روڈ میں رجسٹریشن کر ا کر ڈبل راشن لینے کے الزام پکڑ کر مٹھن کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

سماجی تنظیم یوتھ ڈویلپمنٹ آگنائزیشن کی طرف سے قائد اعظم اکیڈمی میں ایک تقریری مقابلےکاانعقاد

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مقامی حکومتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سماجی تنظیم یوتھ ڈویلپمنٹ آگنائزیشن کی طرف سے قائد اعظم اکیڈمی میں ایک تقریری مقابلے کاانعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوان طلبہ و طالبات میں مقامی حکومتوں کے تصور، اہمیت اور کردار کے حوالے سے معلومات کو فروغ دیناہے ۔ قائد اعظم کالج آف کامرس سے 6 طلبہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا تقریری مقابلے کا عنوان تھا۔ مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کا کردار ججز کے فرائض پرنسپل قائداعظم کالج آف کامرس چوھدری سیف اللہ صاحب اور محمد حنیف ایگزیکٹو کو آرڈینیٹر نے سرانجام دئیے تمام طلبہ نے بھر پور انداز میں مقابلے میں حصہ لیا تین طلبہ نے مقابلے میں پہلی اور دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کےئے ۔محمد حنیف دریشک نے طلبہ سے بات کرتے ہوئے طلبہ تقریب کے مقاصد سے آگاہ کیا۔اور بتایا کہ پوزیشن لینے والے طلبہ کو انیٹریکٹو کانفرنس میں تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی ۔ پرنسپل صاحب نے یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی تقریری مقابلہ کراوانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں ایسی سرگرمیا ں ہوتی رہیں تو طلبہ میں مقابلے کاخوشگوار ماحول پیداہو گا۔

۔پنجاب حکومت کی طرف سے مرنے والی تینوں بچیوں کے ورثاء کو5،5لاکھ روپے امداددے دی گئی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خاں دریشک

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سانحہ بستی کراچی میں بے ہوش ہونے والی 9سالہ شاہدہ بی بی جانبر نہ ہو سکیں اور ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔پنجاب حکومت کی طرف سے مرنے والی تینوں بچیوں کے ورثاء کو5،5لاکھ روپے امداددے دی گئی۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل مٹھن کوٹ کی نواحی بستی کراچی کے قریب موضع ماچکا میں 9کم سن بچیاں کھیلتے ہوئے دریا میں گر گئیں تھیں دو بہنیں فرزانہ اور شبانہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں تھیں جبکہ9سالہ شاہدہ بی بی کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں داخل کیا گیا تھا اور باقی 6بچیوں کو بچا لیا گیا ۔ تین دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز شاہدہ بی بی بھی جانبر نہ ہو سکیں ۔پنجاب حکومت نے سیلاب کے پانی میں مرنے والی تینوں بچیوں کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد دی ہے موقع پر مرنے والی فرزانہ اور شبانہ کے ورثاء کو مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خاں دریشک اور بعد میں فوت ہونے والی بچی شاہدہ بی بی کے ورثاء کو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری نے چیک دیے

وزیر اعلی پیکیج صرف رجسٹر متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے میاں جہانگیر

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک راشن پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے وزیر اعلی پیکیج صرف رجسٹر متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی ایک تقریب کے دوران مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی رجسٹریشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے خشک راشن کیمپوں کے اندر ہی تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ بعض خیمہ بستیوں میں پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ڈبل رجسٹریشن کرانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا رہی ہے ۔مخیر حضرات بھی راشن خود اپنے ہاتھوں سے صرف مستحق لوگوں میں تقسیم کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھی پلاننگ کے باعث تمام لوگوں کو کھانا مل رہا ہے جبکہ اس کی کوالٹی بھی بہت بہتر ہے جس کی تعریف نہ صرف سیلاب متاثرین بلکہ آنے والے افسران نے بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلابی کیفیت آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے تاہم متاثرین کی مدد جاری رہے گی ۔وہ کوشش کر رہے ہیں کہ غیر مستحق افراد کو اس سے دور رکھیں

جیلیں اصلاحی مراکز ہیں سزا کے نام پر قیدیوں کے استحصال کی قانون اجازت نہیں دیتا سید محمد انجم شاہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )جیلیں اصلاحی مراکز ہیں سزا کے نام پر قیدیوں کے استحصال کی قانون اجازت نہیں دیتا قیدیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار سپرینڈنٹ جیل راجن پور سید محمد انجم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم جرم سے کم اور مجرم سے زیادہ نفرت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ مشکل کا شکار ہے جیل اور جیلر کا چہرہ خوفناک دکھائی دینے لگتا ہے حالانکہ جیلیں اصلاح کے بڑے مراکز تصور ہونے چاہیے انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے مسائل کی جانب بھر پور توجہ دی جا رہی ہے رشتہ داروں کے ساتھ ملاقات کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے قیدیوں کو 6دن چکن کھلایا جاتا ہے ڈاکٹر کی موجودگی میں جانور ذبح کیا جاتا ہے کھانا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد دیا جاتا ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر کی سہولت موجود ہے قیدیوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے جس کیلئے ایک عالم دین اور ایک ٹیچر موجود ہے انہوں نے مزید بتایا کہ راجن پور سمیت پنجاب میں چھ جیلیں تعمیر ہو چکی ہیں نئی جیل میں قیدیوں کو ٹیوٹا کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجو کیشن کی سہولت دستیاب ہو گی نئی جیلوں میں جدید تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیگر تمام سہولیات دی جائیں گی راجن پور کی نئی جیل میں خواتین کی بیرک بھی بنائی جا رہی ہے یہ سہولت پہلے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خواتین قیدیوں کو ڈیرہ غازی خان شفٹ کیا جا تا تھا اس موقع پر ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ جیل میں 24گھنٹے آن کال ڈاکٹر کی سہولت بھی موجود ہے ۔

آوا ز دوست اور انجمن بہبو د نو جو انان را جن پور کے زیر اہتما م یو م جشن آز ادی کو جذبہ خد مت کے طو رپر منا یا جا ئے گا سید مشتا ق احمد ر ضو ی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )"آوا ز دوست " اور انجمن بہبو د نو جو انان را جن پور کے زیر اہتما م یو م جشن آز ادی کو جذبہ خد مت کے طو رپر منا یا جا ئے گا اس سلسلے میں 14؍اور15 ؍اگست کو سیلا ب ز دہ علا قہ بیٹ سو نتر ہ ،نو ر پور مچھی وا لہ میں دو روزہ فر ی میڈ یکل کیمپ لگا یا جا ئے گا اس دور ان ڈا کٹر زو ہیب بز داراور ڈاکٹر روبیلہ مقد س مر یضو ں کا فر ی چیک اپ کر یں گے اور میڈ یسن بھی دی جا ئیں گی جشن آزا دی کے مو قع پر سیلا ب سے متا ثر ین مر یضو ں کا مفت علا ج معا لجہ کیا جا ئے گا علا وہ ازیں ABN راجن پور کے صدر سید مشتا ق احمد ر ضو ی کیمپ کا افتتا ح کر ینگے اور اس مو قع پر پر چم کشا ئی بھی کی جا ئے گی اور بچو ں میں پا کستا نی پر چم بھی تقسیم کئے جا ئیں گے یہ با ت میڈ یکل کیمپ کے آر گنا ئز ر ملک سجا د احمد بو ہڑ نے بتا ئی کہ دو روز ہ فر ی میڈ یکل کیمپ ABNاور ہیلپ فا ؤ نڈ یشن کے تعا و ن سے لگا یا جا تا ہے

متاثرین سیلاب کی جلداز جلد بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے میاں یاور زمان

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی جلداز جلد بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر تمام متاثرین سیلاب کے بغیر کسی امتیاز کے ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او راجن پور کے ہمراہ کوٹ مٹھن اور ونگ روڈ پر موجود خیمہ بستیوں کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے خیمہ بستی میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور متاثرین سیلاب کے ریلیف کے لیے کیے گئے اقدامات پر انتظامیہ کو شاباش دی۔ دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے پارلیمنٹرینز کے نمائندگان اور متاثرین سے بھی فراہم کی گئی سہولتوں بارے استفسار کیا۔ نمائندگان اور متاثرین نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی وزیر کو بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے بغیر کسی امتیاز کے خیموں، خشک راشن، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں بروقت مہیاکی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر نے خیمہ بستیوں میں موجود صحت، لائیواسٹاک، ریسکیو1122، اور متاثرین سیلاب کے جان ومال کی حفاظت کے لیے پولیس کے کیمپوں کی موجودگی پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف خیمہ بستیوں میں موجود متاثرین میں خشک راشن، آٹا، اور ان کے مویشیوں کے ونڈا بھی تقسیم کیا۔ متاثرین سیلاب سے گفتگو کے دوران انہوں نے ونڈا کی کم مقدار میں فراہمی اور مچھروں کی بہتات کی چند شکایا ت پر انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ ونڈا کی وافر مقدار کی جلدازجلد فراہمی کویقینی بنایاجائے اور مچھروں سے نجات پانے کے لیے نشیبی اور متاثرین کی رہائش کے علاقوں میں مچھر مار اسپرے باقاعدگی سے کیے جائیں اور مچھر سے بچاؤ کی جالیاں ہنگامی بنیادوں پر تمام متاثرین میں تقسیم کی جائیں۔ بعدازاں انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے دریائے سندھ پر فخربند پر لگائے گئے ریلیف کٹ کا بھی معائنہ کیا اور کوٹ مٹھن شہراور گردونواح کو سیلاب سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی گئیں عملی کوششوں کی بے حدتعریف کی۔ اور انہوں نے انتظامیہ کے ہمراہ عاقل پور قصبہ میں بنائے گئے اسٹیل پل کا بھی معائنہ کیا اور بروقت علاقوں کا زمینی راستہ بحال کرنے پر انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جمہوریت کے ثمرات ہر فرد تک پہنچ رہے ہیں شیر علی خان گورچانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جمہوریت کے ثمرات ہر فرد تک پہنچ رہے ہیں اور ملک کا ہر بچہ اقبال اور جناح کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومتی رخ بنیادی اور مثبت ترقیاتی کاموں کی طرف موڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ سارے صوبوں کی عوام کو ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری وسائل مہیا کئے جائیں اس مقصد کے لئے قومی بجٹ میں خصوصی فنڈز ر مختص کئے گئے ہیں تاکہ ہر صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔مسلم لیگ (ن) عوام کی ترقی کے لئے جو کاوشیں کر رہی ہے ان کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں جس سے لوگوں کے جذبہ پاکستانیت کو تقویت ملی رہی ہے۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا مقصد ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانا ہے تاکہ پاکستان کا نام ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو غربت کا ملک سے خاتمہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت دن رات کوشاں ہے ۔

حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے مکانات، فصلات اور مویشیوں کا سروے کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی ڈاکٹر ثاقب عزیز

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے مکانات، فصلات اور مویشیوں کا سروے کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ متاثرین کو مصیبت اورآزمائش کی اس گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔ متاثرین کی امداد اور ان کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خاطرخواہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہ باتیں کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ثاقب عزیز نے سیلابی علاقوں کے دورہ کے دوران کیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی متاثرین کو خیموں، خشک راشن، صحت، پینے کے صاف پانی اور ان کے مویشیوں کے لیے چارہ اور ونڈا کی سہولتیں بلاامتیاز اور بروقت فراہم کی جائیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے چک شہید، بستی طالب حسین ڈمرہ، بستی حاجی فیض محمدلشاری، چک احمدانی، بستی جلال اور بستی جھلن میں خود جاکر سروے کیا اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرین سے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سروے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے بروقت تمام متاثرین کے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

انتظامیہ کی طرف سے بچوں میں مٹھائی اورتحائف تقسیم کیے جا ئیں گے

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور میں بھی صوبہ بھر کے دوسرے اضلاع کی طرح ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کے ساتھ جشن آزادی منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں قائم ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین کے ہمراہ انتظامیہ 14اگست2015 کو جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منائے گی۔تقریبات کا آغاز11اگست سے ہو گا۔اور تمام ریسکیوکشتیوں اور ریلیف کیمپوں میں بڑے بڑے سبزہلالی پرچم لہرائے جائیں گے۔سکولوں کے بچے کیمپوں میں رہائش پذیر متاثرین کے ہمراہ جشن آزادی کی تقریبات میں ٹیبلو،ڈرامہ, قومی ترانے اور تقاریر پیش کریں گے ۔انتظامیہ کی طرف سے بچوں میں مٹھائی اورتحائف تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ راجن پور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جشن آزادی کو قومی جذبے سے منانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو قومی جو ش و جذبہ سے منعقد کیا جا ئے اور ان میں بھرپورشرکت کی جائے

Monday, 10 August 2015

سا یہ فا یو نڈ یشن کے زیر اہتمام وزیر اعظم بلا سود قر ضہ سکیم چیک کی تقر یب

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سا یہ فا یو نڈ یشن کے زیر اہتمام وزیر اعظم بلا سود قر ضہ سکیم چیک کی تقر یب بمقام گو ر نمنٹ بو ا ئز ہا ئیر سیکنڈ ری فا ضل میں منعقد کی گئی جس کے مہما ن خصو صی چیف ایگزیکٹو سا یہ فا ؤ نڈ یشن عبد الستا ر ،چیئر مین غلا م حسین اور پر و گر ام منیجر فار وق ملک تھے یہ بلا سود قر ضہ کے چیک یو نین کو نسل سا ہن وا لا ،یو نین کو نسل ر کھ فاضل پور اور یو نین کو نسل فا ضل پور شہر کے 300 افر ادمیں تقسیم کئے گئے اس تقر یب میں عبد الستا ر نے بلا سو د قر ض کی اہمیت اوراس کی وا پسی کے با ر ے لو گو ں کو بتا یااور مثبت تعلیم حا صل کر نے پر رو ز دیا اور آخر میں انتظامیہ MCOضمیر حسین چا چڑ اورMCO ملک سا جد آرا ئیں کا شکر یہ ادا کیا

متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیج ہے طلعت عباس

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیج ہے اور متاثرین میں خوراک، خشک راشن، پینے کا صاف پانی، صحت کی سہولتیں اور ان کے مویشیوں کے لیے چارہ اور ونڈا برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس نے پل پٹھان پر رودکوہی سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او راجن پور ظہور حسین کی ہدایت پر کاہا اور چھاچھر کی رودکوہیوں سے متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔جس میں ایک خاندان کے لئے دو ہفتوں کا راشن موجود ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جو متاثرین پل پٹھان کے ریلیف کیمپ میں موجود ہیں ان کو ضلعی انتظامیہ تین وقت کا کھانا بر وقت فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پرمحکمہ سول ڈیفنس کے عقیل گل اولیبرانسپکٹر میاں جہانگیر بھی موجود تھے۔

سیلاب میں اب تک ریسکیو 1122 نے 10319 متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے ڈاکٹر محمد اسلم

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیلاب میں اب تک ریسکیو 1122 نے 10319 متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو1122 نے ایمرجنسی آفیسر رانا یامین ہمراہ سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122راجن پور نے نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن، بھاگسرروجھان، روجھان گڑھ،ٹالی والا بدروروجھان ، بیٹ سونترہ ،پل پٹھان ، قطب کینال فاضل پور ، بمبکا مرغئی ، کوٹلہ احمد ، عاقل پور روڈ راجن پور سے اب تک 10319سیلاب میں گھرے لوگوں کو محفو ظ مقامات پرمنتقل کیا ہے جن میں سے 125لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امدا د دی گئی جبکہ 28شدید نوعیت کے مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیاگیا ۔ اس پورے ریسکیو آپریشن میں ریسکیو1122کی راجن پور ،ملتان ، خانیوال اور سرگودھاکے اضلاع کی 23ٹیمیں 149ریسکیورز 7ایمبولینسز 20کشتیاں ایک ریسکیوٹرک اور 2ریسکیو وہیکلزکے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔اسکے علاوہ مختلف مقامات پر 5میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔اسی طر ح سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف مقامات پرڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فراہم کردہ 861خشک راشن کے تھیلے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ مزید براں ڈاکٹر محمد اسلم نے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران لوگوں کو پیغام دیا کہ کسی بھی ایمر جنسی یا سیلابی صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ فوراً 1122ہیلپ لائن ڈائل کریں ہمارے ریسکیور ز 10سے 15منٹ میں فوراً متاثرہ افرد کی مدد کو پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر نے راجن پور کے شہریوں سے گذارش کی کہ ریسکیو ہیلپ لائن کو بلاوجہ استعمال نہ کریں کیا خبر کہ بلاوجہ ہیلپ لائن استعمال کرنے کی وجہ سے کسی ضرورت مند کی کال ریسکیو کنٹرول روم میں نہ ملے اور اسکی جان چلی جائے ۔

دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن میں نشتر گھاٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اس وقت دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن میں نشتر گھاٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا رودکوہی کا پانی اب دریائے سندھ میں جانا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث دریا کے پانی میں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ مشوری بند جو کہ پرائیویٹ زمیندارہ بند ہے۔ اس میں ہونیوالے شگاف سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے خیموں، کھانے، خشک راشن، صحت اور پینے کے صاف پانی کے سہولتیں مہیا کردی گئی ہیں۔ حامد اور بخاری مائنر کے کناروں کو مزید مضبوط بنانے کے حکومت کی مشینری دن رات کام کررہی ہیں۔ یہ باتیں ڈی صی او راجن پور ظہور حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں سات سرکاری اور کئی زمیندارہ حفاظتی بند ہیں جو کہ دونوں طرح کے سیلاب کی صورت میں ضلع کو محفوظ رکھنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اب تک کل26یونین کونسلزکے 175مواضعات کے 52417افراد ، 163254ایکڑرقبہ، 84808ایکڑ فصلات متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی حکومت کی طرف سے کل 32ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 10 کیمپس آپریشنل ہیں۔ ریلیف کیمپس میں رہنے والے متاثرین کی تعداد 1538ہے جن میں بچے ،بوڑھے اور عورتیں شامل ہیں۔ ریلیف کیمپس میں موجود افراد کو صحت، پینے کے صاف پانی، تین وقت کا کھانا اور ان کے مویشیوں کے لیے پانی اور چارہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے اب تک 22959سیلاب میں گھرے افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ 14790افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔ اور ضلع بھر میں کل 302531چھوٹے بڑے جانوروں کی حفاظتی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ ضلع کے حفاظتی بندوں اور دریائی پشتوں کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے اور ان کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے دستے اور ضلعی حکومت کی امدادی ٹیمیں سیلابی علاقوں میں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد اور تیار ہیں۔ ۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان گورچانی، اور دیگر قومی وصوبائی ممبرانِ اسمبلی بھی روزانہ کی بنیاد پر سیلابی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ مزید ضلعی انتظامیہ بھی مسلسل سیلابی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اورمتاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ڈی سی او راجن پور ظہور حسین کی نگرانی میں کیے جارہے ہیں ۔

وہ روزانہ پانچ سو افراد میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں سردار علی رضا خان دریشک

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )میاں برادران ہیلی کاپٹر سے سے ڈوبتے لوگوں کا نظارہ کر کے لطف اندوز ہورہے ہیں ایک سے ایک بند روزانہ ٹوٹ رہے ہیں نہ مدد نہ حکومت نظر آتی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک نے سیلابی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا راجن پور سے منتخب ہونے والے وزیر اعلی نے اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے ووٹروں کو بھی نظر انداز کر دیا ہے میاں برادران سمجھتے ہیں کہ سیلاب اور تباہی راجن پور کے عوام کا مقدر ہے اسے بدلا نہیں جا سکتے 30سال پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے اس علاقوں کو سیلاب سے بچانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ۔تحریک انصاف کی طرف سے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کے نامزد امیدوار راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر فرید کوڈبونے کی سازش کو عملی شکل دے دی گئی ہے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کا ایک وارڈ زیر آب آچکا ہے دیگر کو بچانے کیلئے حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ پانچ سو افراد میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں دیگر مخیر حضرات بھی دکھ کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔۔

یہاں کی سڑکوں پر جہاں بسیں اور دیگر ٹریفک چلتی تھی اب وہاں کشتیاں چلائی جا رہی ہیں

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مٹھن کوٹ اور نواحی علاقوں میں سیلاب کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں کی سڑکوں پر جہاں بسیں اور دیگر ٹریفک چلتی تھی اب وہاں کشتیاں چلائی جا رہی ہیں زیر آب آجانے والے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں تاہم کچھ لوگ گھروں کی حفاظت کیلئے وہاں رکے ہوئے ہیں انہیں کشتیوں کے ذریعے اشیائے خورد و نوش لانی پڑتی ہیں

ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کو 19ویں گریڈ میں ترقی دے دی منصور خان سنجرانی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کو 19ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے راجن پور کے کئی مکاتب فکر کے لوگوں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر سردار منصور خان سنجرانی ،قاسم خان مستوئی ،خادم خان مستوئی،حاجی لعل خان مستوئی،حاجی شیرو خان مستوئی ، نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ،عبدالصبور خان رحمانی،حسنین عباس سونترہ،ملک عاشق فرید ی،میر خلیل خان سنجرانی، آصف حبیب جھکڑ،رانا عبدالمجید،میاں ریاض ثاقب،عبدالحمید شاکرو دیگر نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے مخلوق خدا کی خدمت میں مذید بہتری لائیں گئے۔ ۔

سیلابی بندوں کی حفاظت کیلئے مزید نفری کی ڈیمانڈ کی ایاز پتافی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایس ایچ او مٹھن کوٹ کے طلب کرنے پور سیلابی بندوں کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری مٹھن کوٹ پہنچ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل یہاں آئے تو ایس ایچ او ایاز پتافی نے انہیں سیلابی بندوں کی حفاظت کیلئے مزید نفری کی ڈیمانڈ کی جس پر انہوں نے فوری احکامات جاری کر دیے آج پولیس کی بھاری نفری یہاں پہنچ گئی ہے اور حفاظتی بندوں کی نگرانی کاکام شروع کر دیا ہے۔

مٹھن کوٹ کا وارڈ نمبر ایک مکمل طور پر زیر آب آگیا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مٹھن کوٹ کا وارڈ نمبر ایک مکمل طور پر زیر آب آگیا دیگر وارڈوں کو بچانے کیلئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آخری حفاظتی بند کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ا نتظامیہ کے بے حسی دوسرے روز بھی برقرار ،افسر شاہی جنگلات کے ریسٹ ہاؤس کے ایئر کنڈیشن کمروں میں انجوائے کرتے رہے صر ف فوٹو سیشن کیلئے کیمپوں کے دورے کرتے رہے۔تفصیل کے مطابق خواجہ فریدؒ کا شہر مٹھن کوٹ سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے رود کوہیوں کاسیلابی پانی مٹھن کوٹ کے نوا حی علاقوں کی درجنوں بستیاں بستی ٹانوری،بستی چھینہ،بستی باہنہ،بستی لغاری،بستی میراں،بستی رحم شاہ ،بستی شیکانی،بستی لنگاہ،بروس آباد،بخاری،بستی مالی،بستی ارائیں بستی خواجہ،بستی ڈاہا،بستی گوپانگ، بستی اعوان،بستی گیہل،ہیڈ حامد،بیٹ سونترہ،بیٹ مغل،مٹھن کوٹ کچا،رکھ کوٹ مٹھن،بستی مبارک اور بیسوں مواضعات کے علاوہ مٹھن کوٹ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1شاہ پور کو ڈبوتا ہوا مٹھن کوٹ شہر کے آخری حفاظتی بندکے گرد جمع ہو رہا ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دن رات نگرانی اور مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں دو روز سے علاقہ ایک بہت بڑی تباہی سے دو چار ہے ریسکیو اور ریلیف کے ادارے کہیں نظر نہیں آتے مشوری بند ٹوٹنے کے دوسرے روز ضلعی افسران مٹھن کوٹ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس کے ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے ایک دو بار فوٹو سیشن کیلئے نزدیکی کیمپوں کا دورہ کیا ۔دوسری طرف رودکوہیوں کا سیلابی پانی واگھوڑ، بروس آباد،بخاری،نازک مائنر ،سیم نالہ ونگ اورمشوری بند کے ٹوٹنے کے بعد قصبہ ونگ کے کچھ حصوں میں داخل ہو گیا ہے شہر کو بچانے کیلئے مٹھن کوٹ اور بروس آباد کی طرف سے نئی حفاظتی بندوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا دریشک نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی بند کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ۔ ۔

مٹھن کوٹ شہر کو بچانے کیلئے کی جانے والی کوششیں انتشار کا شکار ہو گئیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )مٹھن کوٹ شہر کو بچانے کیلئے کی جانے والی کوششیں انتشار کا شکار ہو گئیں ۔مختلف بستیوں اور علاقوں کے سینکڑوں لوگ حفاظتی بند پر پہچ گئے ڈی سی او راجن پور مصالحت کی غرض سے وہاں آگئے پولیس کی بھاری نفری راجن پور سے منگو الی گئی ۔تفصیل کے مطابق نشتر گھاٹ پر جانے والی سڑک پر بنایا جانے والا نئے حفاظتی بند پر اختلافات کے سبب یہاں کے مکین دو واضح گروپوں میں تقسیم ہو کر مرنے مارنے پر تلے ہوئے ہیں ماڈل ویلیج میانی ملاحان ،بستی کنوگھانی،بستی پھلی و دیگر علاقوں کے لوگ نئے حفاظتی بند کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں جبکہ بستی موہانہ،بستی محب علی،بستی کلر اور مٹھن کوٹ کے باشندوں کا موقف ہے کہ موجودہ بند کی وجہ سے مٹھن کوٹ شہر کے ڈوبنے کے امکانات ہیں دونوں فریقین کے پانچ سو کے قریب افراد اس متنازعہ حفاظتی بند پر جمع ہیں کشیدہ حالات کے پیش نظر ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر اورایس ڈی پی او راجن پور آصف رشید موقع پر پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک تصفیہ کی کوئی بھی کوشش کامیاب کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی راجن پور سے پولیس کی بھاری نفری امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مٹھن کوٹ پہنچ گئی ہے

Sunday, 9 August 2015

متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ظہور حسین

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متاثرین کی بحالی تک انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے گا او ر اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی ،غفلت اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے ضلعی کمیٹی روم میں فلڈ ریلیف کے اقدامات بارے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، نمائندگان ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف کی ہدایت کی مطابق متاثرین سیلاب کی بحالی بارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا ئیں ۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا جا ئے گا اور متعلقہ افسران تمام انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے اور ڈی سی او ظہور حسین تما م ریلیف اقدامات کی خود مانیٹرنگ کریں گے ۔ ڈی سی او نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ریلیف کے پورے عمل میں شفافیت کو ترجیح دی جا ئے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جا ئے۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اے سی جا م پور قمر الزمان قیصرانی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ جام پور کو سیلاب سے کو ئی خطر ہ نہیں ہے ۔تما م حفاظتی بندوں کو مضبوط کر دیا گیا ہے اور ان کی مسلسل نگرانی بھی کی جار ہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک انتظامیہ کی طر ف سے سیلابی علاقوں میں4275راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ کو شفاف طریقے سے اپ ٹو ڈیٹ رکھا جا ئے تاکہ ریلیف کے مراحل میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ڈی سی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا ئے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس کے گشت کی تعداد کو بڑھایا جا ئے۔ بعدا زاں ڈی سی ا و نے متعلقہ افسران کے ہمراہ کوٹ مٹھن روڈ اور انڈس شوگر ملز روڈ پر موجود متاثرین سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کیے ۔اور وہاں موجود متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر فوری خیمے ، کھانا ، خشک راشن فراہم کرنے کی اور پینے کے صاف پانی کے لئے نلکے لگوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے متاثرین کے لئے موقع پر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی ۔ای ڈی او صحت نے وہاں پر موجود مریض خواتین کا چیک اپ کیا اور موقع پر ادویات فراہم کیں۔ صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں حوصلہ، برداشت اور ہمت سے کام لیں اور شر پسند عناصر کی طر ف سے پھیلا ئی گئی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزمائشوں کا سامنا مل جل کر کیا جا تا ہے اور یہ وقت مل جل کر اس مصیبت سے نجات پانے کا ہے نہ کہ انتشار پھیلانے اور لڑائی جھگڑے اور نفرت کر نے کا

کا شتکا ر حضرا ت کے عملہ سے مشور ہ کر کے فو را اپنی کپا س کی فصل پر سپر ے کریں الیا س رضا کلا چی

را جن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پیسٹ وار ننگ الیا س رضا کلا چی نے کہا ہے کہ کا شتکا ر حضرا ت کے عملہ سے مشور ہ کر کے فو را اپنی کپا س کی فصل پر سپر ے کریں ڈا کٹر محمد اسلم ڈائر یکٹر ایگر یکلچر پیسٹ ملتا ن ر یجن اور چو ہد ری محمد ار شا د ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ایگر یکلچر پیسٹ وار ننگ ڈیر ہ غا زیخا ن ڈوثیر ن کی ہدا یا ت پر عمل کر تے ہو ئے ضلع را جن پور میں پیسٹ وار ننگ کے آفیسر ز اور فیلڈ سٹا ف کپا س کی فصل میں جا کر زیا د ہ سے زیا دہ کا شتکا رو ں سے را بطہ کر کے کا شتکا رو ں کو مشور ے دے ر ہے ہیں کہ با ر شوں کی و جہ سے کپا س پر سپر ے نہیں ہو سکے جس کی و جہ سے اکثر کھیتوں میں سبز تیلہ ،تھر پس اور سفید مکھی اور کہیں کہیں لشکر ی سنڈ ی کا شد ید حملہ د یکھنے میں آر ہا ہے اگر بروقت موثر زر عی ادو یا ت کا سپر ے نہ کیا گیا تو نا قا بل تلا فی نقصا ن کا اند یشہ ہے چو نکہ اس چو سنے وا لے کیڑ وں کا شدید حملہ ہے اس لئے 4 یا 5دن کے وقفے سے دو مسلسل سپر ے کر یں 8 اگست سے محکمہ مو سمیا ت کی جا نب سے جنو بی پنجا ب میں با ر شوں کے نئے سلسلے کی پیش گو ئی کی جا ر ہی ہے لہذ ا جلد از جلد محکمہ زرا عت کے عملہ سے رابطہ کے منا سب اورمو ثر زر عی ادو یا ت کا سپر ے کر لیں کیو نکہ ہو سکتا ہے 8اگست سے با ر شیں شر و ع ہو جا ئیں اور سپر ے کر نا مسئلہ بن جا ئے کیو نکہ مسلسل با ر شو ں کی گنجا ئش نہ ہے اس کے علا و ہ مسلسل با رشو ں کی و جہ سے زمین مو جو د نیو ٹر ئنٹس نیچے چلے گئے ہیں اس چو سنے وا لے کیڑو ں کی و جہ سے بھی فصل کمز رو ہو گئی ہے لہذا زر عی ادو یا ت کے ساتھ مناسب ما ئیکر و نیوٹرئنٹس کا بھی سپر ے کر یں تا کہ کپا س کی فصل کیڑو ں سے محفو ظ ہو نے کے سا تھ سا تھ پھول ڈوڈی کے کیڑ ے سے بھی محفو ظ ر ہ سکے محکمہ زرا عت پیسٹ وار ننگ کے آفیسر اور فیلڈ سٹا ف ہمہ وقت فیلڈ میں مو جو د ہیں آپ ان سے با لمثا فہ یا فو ن پر کسی بھی وقت ر ہنما ئی لینے کے لئے مند ر جہ ذیل نمبر وں پر را بطہ کر سکتے ہیں 0604689050,03336844570,03336448553,03338587529



ملک وقو م کی سلا متی کے اداروں کی قر با نیا ں قا بل تحسین ہیں عبد الو ہا ب رحما نی

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) در یشک گر و پ کے رہنما حا جی عبد الو ہا ب رحما نی نے کہا ہے کہ کرا چی میں امن سے قومی معیشت پر مثبت اثرا ت ہو ر ہے اس حو الے سے ملک وقو م کی سلا متی کے اداروں کی قر با نیا ں قا بل تحسین ہیں انہو ں نے کہا کہ الطا ف حسین نے مد د کیلئے بھا ر ت اور نیٹو فور س کو پکا ر کر قیا م پا کستا ن کی جد وجہد میں دی جا نے والی عظیم قر با نیوں کی تو ہین کی ہے انہوں نے کہا کہ کلمہ کی بنیا د پر قا ئم ہو نے وا لے ملک پا کستا ن کی حفا ظت و سلا متی کیلئے کسی بھی قر با نی سے گر یز نہیں کیا جا ئے گا انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ اب یہ کھیل تما شا بند ہو نا چا ہیے ملک وقوم کی سلا متی کے خلا ف سا زش کر نے والو ں کے خلا ف آئین وقا نو ن کے مطا بق کا رو ائی عمل میں لا ئی جا ئے اس موقع پر چو ہد ری عا بد جا و ید ،غلا م مر تضی گل ،سکند ر عر ف پر وا نہ ،عبد المجید خا ن و دیگر مو جو د تھے

Thursday, 6 August 2015

آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر راجن پور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ریلیاں

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر راجن پور ضلع بھر میں تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ریلیاں نکالیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجن پور شہر میں صدر بازار،مین بازار،آٹو مارکیٹ،پیسٹی سائیڈمارکیٹ، گبول ما ر کیٹ،کچہر ی چو ک ،اڈہ فتح پور، صرافہ مارکیٹ ،چوک الہ آبادکے علاوہ محلوں اور گلیوں میں بھی دوکانیں بند رہیں ۔ایک ہزار تاجروں پر مشتمل اہلحدیث مسجد سے چوک الہ آباد تک ریل نکالی گئی ۔جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس اور حکومتی رویے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے نائب صدر عبدالرشید ساجد نے کہا کہ تاجر برادری کے ٹیکسوں پر حکمران طبقہ عیاشیاں کر رہا ہے حکمران جو ٹیکس دیتے ہیں وہ نہ صرف قابل شرم بلکہ غیر ممالک میں پاکستان کی تضحیک کا سبب بنتا ہے ۔ ود ہولڈنگ ظالمانہ ٹیکس ہے جو ٹیکس کی تشریح میں بھی نہیں آتا ۔تاجر برادری 67سالوں سے قربانیاں اور حکمران پوری قوم کا خون چوس رہے ہیں ہم کسی صورت میں اس ملک میں کالے قوانین نافذ نہیں ہونے دیں گئے تاجر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کو تیار ہیں۔انجمن تاجران کے ضلعی نائب جنرل سیکرٹر ی میاں ریاض ثاقب نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری اپنے قائدین کے ہر حکم کی بجا آوری ہر قیمت پر کریں گئے ۔اب طرز حکمرانی تبدیل ہونا چاہیے جمہوری طرز حکومت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہوتے ہیں شاید موجودہ حکمرانوں کو اس کا ادراک نہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکالنے کی تحریک میں تبدیل ہو سکتا ہے ہمار مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست کو اپنی تباہی سے قبل ہی تسلیم کر لیں تو ان کیلئے بہتر ہے۔انجمن تاجران کے مخالف دھڑے نے ہڑتال کی مخالفت میں کمپیئن چلائی مگر تاجر برادری نے اسے مسترد کر دیا۔اس موقع پر ضلعی انجمن تاجران کے چوہدری عبدالرزاق،چوہدری غلام مصطفی،سردار محمد یوسف،محمد بلال کھوکھر،چوہدری زبیر احمد،محمد سمیع گبول،شاہد لطیف قریشی ،چوہد ری آصف عطا ،چوہد ر ی ڈاکٹر شا ہد ر فیق ،عبد الما لک قریشی ،چو ہد ر ی احمد شہز اد ،عبد الو ہاب رحما نی ،سعید احمد خا ن ،محمد صا بر ،محمد عا مر ،یا سین جا و ید و دیگر موجود تھے۔

Wednesday, 5 August 2015

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ مٹھن کوٹ ملتوی،متا ثر ین را ہ تکے رہے

را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ مٹھن کوٹ ملتوی کر دیا گیا ، ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ سارا دن وزیر اعظم کی آمد کی منتظر رہی ۔آر پی او ڈیرہ غازی خان رحمت اللہ نیازی،کمشنر ثاقب عزیز ڈیرہ غازی خان،ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر اور ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل دورے کے ملتوی ہونے تک شام 5بجے تک موجود رہے۔ آفتاب اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ تیا ر کیا گیا ۔راجن پور کے علاوہ مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان سے بھی پولیس نفری طلب کی گئی تھی جو شدید گرمی اور حبس میں تقریباً 9گھنٹے ڈیوٹی دیتے رہے دلچسب امر یہ ہے کہ کسی بھی انتظامی آفیسر نے صحافیوں کے پوچھنے پر وزیر اعظم کے دورے کو کنفرم نہیں کیا سارا دن افسران گو مگو کی صورتحا ل سے دو چار رہے ۔نہ صرف خیمہ بستی بلکہ سیلاب متاثرین کی حالت زار گھنٹوں میں بدل دی گئی ۔ہیلی پیڈ سے دریائے سندھ تک سڑک کو کشادہ کیا گیا بستی محب علی میں چھپڑ نما دوکانوں کو ختم کر دیا گیا جس سے بیسوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو دوبارہ یہ دوکانیں بنانے کی سکت نہیں رکھتے ۔وزیر اعظم کے دورے کے ملتوی ہونے پر سیلاب متاثرین سب سے زیادہ مایوس ہوئے

اقبال غونث گیلانی کی مصالحتی کمیٹی کی رکنیت ختم کر دی مولانا علی محمد

را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابقہ چیئر مین علماء کونسل پنجاب مولانا اقبال غونث گیلانی کی مصالحتی کمیٹی کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔مولانا اقبال غونث گیلانی کے خلاف سٹی پولیس راجن پور نے 9نویں کلاس کے طالب علم ایاز کے ساتھ زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا ۔وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور ابھی تک روپوش ہے۔وقوعہ کے بعد ضلعی مصالحتی کمیٹی کا ایک اجلاس مولانا علی محمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے مولانا اقبال غونث گیلانی کی رکنیت کی معطلی کی ڈی سی او راجن پور کو سفارش کی جنہوں نے نہ صرف ان کی مصالحتی کمیٹی کی رکنیت ختم کی بلکہ تمام سرکاری اداروں میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سیلاب متاثرین کو کھانا اور خشک راشن پہنچانا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے ظہور حسین

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع بھر کے سیلاب متاثرین کو کھانا اور خشک راشن پہنچانا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے سیلاب متاثرین کی ہرممکن امداد کی جا ئے گی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز راجن پور میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان تقسیم کرنے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب میں گھر ے دور دراز کے علاقوں میں متاثرین کو خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں ان کو راشن مہیا کر کے ان کی پریشانی اور دکھوں کا کسی حد تک مداوا کیا جا سکے ۔بعد ازاں انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سون میانی ، بنگلہ اچھا کے مختلف مقامات پر متاثرین سیلاب میں خشک راش تقسیم کیا ۔# نوٹ ۔فوٹو ای میل کر دیا گیا ہے ۔

ریسکیوآپریشن میں 21ٹیمیں ،59ریسکیورز ،13ایمبولینس اور 17کشتیاں حصہ لے رہی ہیں ڈاکٹر محمد اسلم

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ سیلا ب میں گھرے لوگوں کی جان بچانا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ موجود ہ سیلاب میں ریسکیو 1122 اب تک 4567سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے ۔ ریسکیوآپریشن میں 21ٹیمیں ،59ریسکیورز ،13ایمبولینس اور 17کشتیاں حصہ لے رہی ہیں ۔اب تک 109متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دی جا چکی ہے۔جبکہ 18شدید نوعیت کے مریضوں کو ہسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو1122کی طرف سے مختلف مقامات پر 5میڈیکل کیمپ لگا ئے گئے ہیں ۔ اب تک جن مقامات پر ریسکیو1122کی جانب سے امدادی کام کئے گئے ہیں ان میں نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن،بھاگسر، روجہان ، حاجی پور،بیٹ سونترہ ،ونگ ، پل پٹھان ، قطب کینال ، بمبکا یونین کونسل مرغائی اور کوٹلہ احمد شامل ہیں ۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر1122رانا محمد یامین نے بتایا کہ ریسکیو1122دن رات لوگوں کی امداد کے لیئے کوشاں ہے اور پوری دل جمعی اور تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو1122بغیر کسی امتیاز کے متاثرین سیلاب کو ریسکیواور ابتدائی طبی امداد کی خدمات فراہم کر رہا ہے

Tuesday, 4 August 2015

نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن کے مقام پرپانی کی بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی ہےظہور حسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نشتر گھاٹ کوٹ مٹھن کے مقام پرپانی کی بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ پانی کا بہاؤ 730000کیوسک سے کم ہو کر695000کیوسک ہو گیا ہے۔ درہ کاہا اور چھاچھڑ میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہاہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے ہرممکن ریلیف اقدامات کے جارہے ہیں ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے بریگیڈیئر ضیا الدین ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل اور دیگر افسران کو سیلاب کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔بریگیڈیئر ضیاالدین کے مطابق جو لوگ بلوچ روایات کے باعث نہ تو متا ثرہ علاقوں کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی دیگر متاثرین کے ساتھ ریلیف کیمپس میں رہنا چاہتے ہیں ان کو پاک آرمی اور رینجرز کے جوان کھانے اور صحت کی دیگر سہولتیں فراہم کریں گے۔ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر بلڈوزر اورایکسی ویٹرز کے ذریعے سرکاری حفاظتی بند وں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ان کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں متاثرین کے لئے رہائش، صحت اور کھانے کی سہولتیں موجود ہیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے دستے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں ۔ ہر قسم کے حفاظتی اور یلیف انتظامات مکمل ہیں ۔اس موقع پرپاک فوج اور رینجرز کے افسران، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں بریگیڈئر ضیا الدین نے ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف خان مزاری، ڈی سی او ظہور حسین اور ڈی پی او زاہد محمود کے ہمراہ نشتر گھاٹ بند کوٹ مٹھن کا معائنہ کیا اور پاک فوج کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات بارے اطمینا ن کا اظہار کیااور ضلعی انتظامیہ کی کارکر دگی کو سراہا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لئے پاک فوج کی طر ف سے بھر پور اور بروقت ریسپانس کا یقین دلایا ۔بریگیڈیئر ضیاالدین نے فخر بند پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا افواہوں کی بجائے اصل حقیقت کو رپورٹ کیا جائے تاکہ سیلاب متاثرین کو ذہنی اذیت سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی تمام متاثرین کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں تاکہ سیلاب کے پانی میں گھرے متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھانا فراہم کیاجاسکے۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers