راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرD.C.Oراجن پورغازی امان
اللہ نے عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے E.D.Oہیلتھ راجن پورڈاکٹرفیاض کریم
لغاری، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور، ڈاکٹرمحمدعبداللہ جلبانی، کی
زیرِنگرانی "ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی" محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پورکی ڈسٹرکٹ
فوڈانسپکشن ٹیم کے تحت ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمداکرم وسیم کوضلع بھرکے تحصیل
فوڈانسپکٹروں کے ساتھ مل کرتینوں تحصیلوں راجن پور، جام پوراورروجھان میں
بدلتے موسم کے پیش نظراورگرمی کی آمدکی وجہ سے گیسٹرواورہیضہ کی بیماری سے
بچاؤکے لیے احتیاطی اورحفاظتی تدابیرکے سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے کوٹ
مٹھن، راجن پور، فاضل پور، محمدپور، جام پور، روجھان اوردیگرعلاقوں میں
ٹیمیں تشکیل دے کرفوری طورپرکارروائی شروع کردی گئی۔ڈسٹرکٹ
فوڈانسپکٹرمحمدوسیم نے ضلعی فوڈاتھارٹی محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پورکی
ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ ، معائنے
اورانسپکشن کے دوران عام صارفین، دوکاندارمالکان کاکھلی اشیاء بیچنے والوں
کومکمل طورپرصفائی ستھرائی ذاتی صفائی، صاف پانی استعمال کرنے، بازارمیں
فروخت ہونے والی کھلی اشیاء خردونوش جن پرمکھیاں بیٹھی ہوں، جوڈھانپ کرنہ
رکھی گئی ہوں، جن پرصاف ستھراپلاسٹک شاپر، جالی دارکپڑا، جالیاں نہ لگی ہوں
کوخریدکراستعمال نہ کرنے، باسی، گلے سڑے کٹے ہوئے پھل اورسبزیاں، برف کے
گولے گنڈے، کچے رنگ کے مشروبات، کھلی آئس کریم، غیرمعیاری مشروبات کے
استعمال سے اجتناب کرنے اورباسی کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش سے پرہیزکرنے
کے بارے میں احتیاطی اورحفاظتی تدابیرسے آگاہ کیاگیا۔ نیزقے یااُلٹی آنا،
دست یااسہال، بخارکامحسوس ہوناجیسی علامات کے صورت میں قریبی مرکزصحت
یاہسپتال سے رجوع کرنے کی موقع پرہدایات جاری کیں۔ اورکارروائی کے دوران
150سے زائددوکاندارمالکان کی چیکنگ، معائنہ اورانسپکشن کی گئی اوردورانِ
انسپکشن 50سے زائددوکاندارمالکان کوموقع پرہی وارننگ کے نوٹس جاری کردئیے
گئے۔ عمل درآمدنہ کرنے والے دوکاندارمالکان کے خلاف پنجاب پیورفوڈآرڈینینس
1960ترمیمی 2001اورپنجاب پیورفوڈرولز2011کے تحت موقع پربھاری جرمانے
اورسزائیں دی جائیں گی اوراِن کامال بھی بحق سرکارضبط کرتے ہوئے تلف
کردیاجائے گا۔اس کارروائی کامقصدضلع بھرکی عوام کی شکایات کاازالہ
کرنااورگیسٹرواورہیضہ سے بچاؤ، احتیاطی اورحفاظتی تدابیربارے عوام میںآگاہی
مہم پیداکرنااورعام صارفین اورلوگوں کواس متعدی بیماری سے بچاناہے۔ کیونکہ
D.C.Oراجن پورنے ضلع بھرمیں ایسی اشیاء خوردونوش کی تیاری اورفروخت
پرپابندی عائدکردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی
جاری رکھنے کابھی حکم نامہ جاری کردیاگیاہے۔