Feature Top (Full Width)

Wednesday, 22 April 2015

را جن پور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پردوکانداروں کو جرمانے عائد کئے

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پردوکانداروں کو جرمانے عائد کئے اور دوکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ مقررہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کے علاوہ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری نے نواحی قصبات سمیت متعدد دوکانوں پر جا کر اشیائے ضروریہ کے ریٹ چیک کئے ۔نواحی قصبہ ونگ کے دوکاندا ر وں فدا حسین کو ایک ہزار،فاروق احمد کو بھی ایک ہزار،محمد اصغر کو دو ہزار،محمد فہیم کو ہزار علمدار کو ہزار،سعید اور شکیل کو تین تین سو جرمانہ عائد کیا ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دوکانداروں کو وارننگ دی کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے پر مزید سخت کاروائی کی جا سکتی ہے حکومت اس بارے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers