راجن پور (ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ نے پارکس
اور باغات کو خوبصورت بنانے والے مالی اور خاکروب کو سائیکل کاتحفہ دیتے
ہوئے کہا کہ ان محنتی اور پرخلوص لوگوں کی وجہ سے آج پارک اور باغات
خوبصورت نظرآرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر ونگ کے انچارج کی جانچ
پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالی اور خاکروب نعمان اور صادق یہ
بڑی محنت اور دلگی سے پارک اور باغات کو خوبصورت بنانے میں دن رات کوشاں
رہتے ہیں۔ڈی سی او نے کہا کہ محنتی اورایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی
چاہئے تاکہ اپنا کام دلجوائی سے کرتے رہیں ۔ اور دور سے آنے والے ملازمین
کی مشکلات کو ختم کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment