راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ مانیٹر نگ آفیسر عبدالرؤف خان مغل کے
تحصیل جام پور کے متعدد گرلزوبوائز پرائمری سکولوں کے دورے ،کئی اساتذہ غیر
حاضر ،رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال تفصیلات کے مطابق ڈی ایم او عبدالرؤف خان
مغل نے گذشتہ روز تحصیل جام پور کے سکولوں حفیظ نگر،محمودآباد،الہ
آباد،احمد آباد ،چک سلری ودیگر کا اچانک وزٹ کیا کئی سکولوں میں اساتذہ کی
غیر حاضری پر انہوں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو اَرسال کردی ڈی ایم او نے
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت پنجاب تعلیم پر اربوں
روپے کے وسائل خرچ کررہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’پڑھو پنجاب بڑھو
پنجاب ‘‘ مہم شروع کررکھی ہے ایسے میں اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ دیانت داری
اور دل جمعی کے ساتھ نونہالان وطن کی آبیاری کریں اب اساتذہ کی غیر حاضری
کسی صورت قابلِ برداشت نہیں کی جائیگی اُنہوں نے ان سکولوں کے تعلیمی
آفیسران کو بھی کاپی بھجواد ی ہے ڈی ایم او کا کہنا تھا کہ ظلم کی بات یہ
ہے کہ چک سلری کی خاتون ٹیچر اسلام آباد میں مقیم ہے اور محکمہ تعلیم کی
ملی بھگت سے اُسے حاضر ظاہر کیا جارہا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment