Feature Top (Full Width)

Saturday, 4 April 2015

راجن پو ر لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے غازی امان اللہ

راجن پو ر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے ۔ تما م افسران لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کریں اور تمام افسران لوگوں کی بے لوث خدمت کریں ۔ شہر کی خوبصورتی کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا ئیں ۔ درخت لگانا سنت نبوی ہے ۔ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے شجر کاری موسم بہار کے موقع پر عبیدا للہ سندھی روڈ پر ایک پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا قبل ازیں شجر کاری کے سلسلے میں ایک واک منعقد ہو ئی جو درہ مچھی والہ سے شروع ہو کر عبید اللہ سندھی روڈ پر ختم ہو ئی جس کی قیادت ڈی سی او نے خود کی ۔ اس واک میں ای ڈی ا و زراعت ملک سیف الرحمن ، افسران محکمہ جنگلات ، دیگر محکموں کے افسران ، سکول کے بچوں و اساتذہ اور فرٹیلائزر کمپنی کے منیجر نبیل اکبر ، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر ، زراعت انسپکٹر الہٰی بخش ، انجمن تاجران اور وکلاو علما نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور میں کافی منصوبے ضلع کی ترقی کے لئے مکمل ہو چکے ہیں ۔اور مزید سکیموں پر کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کی سہولت کے لئے اورمنصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے ۔ #
فوٹو ای میل کر دیا گیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers