راجن پور(ڈسٹر کٹ رپوٹر)قائم مقام سپیکر سرداشیر علی خان گورچانی نے لعل
گڑھ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج لعل گڑھ میں لوگوں کے مسائل
ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔لعل گڑھ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام
جن میں حفاظتی بند ،روڈز،سکول، ہسپتال جیسے منصوبے منظور ہوچکے ہیں اوران
پرکام جاری ہے ۔یہ لعل گڑھ کے لوگوں کیلئے خادم اعلیٰ کی محبت کا ثبوت ہے۔
جب بھی کوئی آفت آئی ہے تو خادم اعلیٰ آپ کے درمیان موجود ہوتے ہیں 60سالہ
تاریخ میں اتنے ضلع راجن پور میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے اب ہورہے ہیں
انہوں نے کہاکہ 11کروڑکی لاگت سے کاہا پل کی منظوری ہوچکی ہے جس سے رودکوہی
کے پانی سے لعل گڑھ محفوظ ہوجائے گا۔ اس موقع پر ڈی سی او نے خطاب کرتے
ہوئے کہاکہ آج لعل گڑھ میں مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے آپ کے پاس آئے
ہیں ضلعی انتظامیہ علاقے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکرے گی ۔بعدازاں
قائم مقام سپیکر اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے لنڈی سیدان تالعل گڑھ فلڈ
حفاظتی بند کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس سے لعل گڑھ کے علاوہ بہت سے علاقے
سیلاب سے محفوظ رہیں گے۔اس موقع پر سردار پرویز خان گورچانی ،سردار
جہانزیب خان گورچانی اور مسلم لیگی رہنماؤں کے علاوہ ضلعی آفیسران اور عوام
کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔
0 comments:
Post a Comment