را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)دریشک گروپ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گا
عوام بلدیاتی الیکشن میں اپنے نمائندوں کا محاسبہ کریں ان خیالات کا اظہار
سابق چیف وہپ قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے صوفی نذیر احمد
سیماب کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ کے موقع پر کارکنوں
سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس دور میں راجن پور کے مسائل دو
گنا ہو گئے ہیں ارکان اسمبلی ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختی لگوانے کیلئے
دست و گریبان ہیں یہ وہ منصوبے ہیں جو ان کی کاوشوں سے نہیں بلکہ غیر ملکی
اداروں کے توسط سے یہاں کیلئے منظور ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے
ہیں کہ اس دور میں ووٹ دینے والوں کی نہیں ووٹ لینے والوں کی قسمت بدلی ہے
۔یہ دور عوامی نہیں حکومتی ارکان اسمبلی کا ہے 2010 کے سیلاب زدگان ابھی
تک خیموں میں پڑے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔لوڈ شیدنگ،مہنگائی اور بے
روز گاری عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پورے ضلع میں کلین
سویپ کریں گئے اس بارے دریشک گروپ اپنی تیاری مکمل کر چکا ہے۔اس موقع پر
سابق چیئر مین راؤ محمد صدیق،سردار طارق خان گوپانگ، سردار شاہنواز خان
گوپانگ، راؤ ریاض احمد،واجد علی،راشد علی ودیگر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment