Feature Top (Full Width)

Saturday, 4 April 2015

تمام بچوں کو پنجاب حکومت مفت تعلیم دے رہی ہے رانا مشہود احمد

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی داخلہ مہم کے دوران پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو تعلیم دیلوائیں گے ۔ پنجاب حکومت سکولوں کی مسینگ فیسلیٹیز پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور ٹیچرز کی کمی کو پورا کرکے میرٹ پر کام کیا جارہا ہے ۔پنجاب میں دنیا کا بہترین سکول سسٹم موجود ہے ۔ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پانچ سال سے سولہ سال تک کے تمام بچوں کو پنجاب حکومت مفت تعلیم دے رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مقصد معیارتعلیم کو بڑھانا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس راجن پور کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی سی اوراجن پورغازی امان اللہ، مقامی ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری ،میناجعفر لغاری ، چیئرمین بورڈ فیض اللہ ترین ،ڈائریکٹرکالجز الطاف حسین ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی ایم او عبدالرؤف ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان وراجن پور چوہدری مختار اوردیگر متعلقہ آفیسران اور ایم پی اے ،ایم این اے کے نمائندگان موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہااس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے والدین ،استاتذہ اور شہری ،میڈیا،وکلاء ،علماء اپنا بھرپور کردار اداکریں ۔استاتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اعتماد بحال ہورہا ہے ضلع راجن پور میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور یہ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں محنت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پارلیمینٹیرین ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں کا دورہ کریں گے اور سکول کونسل کو فعال کیا جائے گا تاکہ سکول اور بچوں کے مسائل فوری طور پر حل ہوں۔کوالٹی کو بہتر بنائیں اور میرٹ پر کام کریں تعلیم کو عبادت سمجھ کو کام کیا جائے اور چیلنجز کا مقابلہ کر کے محرومیوں کو ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد جن سکولوں میں بجلی نہیں پہنچ سکی واہاں سولر سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers