راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں راجن پور میں انصاف کی
فراہمی کے لیئے وکلاء کا تعاون حاصل رہا سا ئلین کو میرٹ پر انصاف کی
فراہمی کرنے کی پوری کوشش کی راجن پور میں اپنی تعیناتی کے ایام یاد گارہیں
ہمیشہ یاد رہیں گے ان خیالات کا اظہار راجن پور سے یزمان تبادلہ ہونے والے
سول جج مرید عباس نے کیا انہوں نے گذشتہ روز اپنے تبادلے پر وکلاء سے
ملاقات کے دوران کیا انہوں نے گذشتہ روز بہت مصروف دن گزارا جوڈیشل افسران
اور جوڈیشل عملہ سے الواداعی ملاقاتیں کیں اور وکلاء بھی مخرلف وفود کی
صورت میں ان سے الوداعی ملاقاتیں کرتے رہے انہوں نے کہا کہ راجن پور کے
وکلاء میں بڑی صلاحیت ہے اس موقع پر خاص طور پر صدر بار چوہدری محمد نعیم
ثاقب جنرل سیکر ٹری میاں عبدالمتین سابق صدر محمد سلیم خان افغان سابق جنرل
سیکر ٹری شہزادہ گل محمد عرف جمن خان بزدار راؤ صغیر حسن ایڈووکیٹس کے
علاوہ دیگر وکلاء نے وفود کی صورت میں ان سے ان کے چیمبر میں الوداعی
ملاقاتیں کی فاضل سول جج کی جگہ پر یزمان سے سول جج ریحان سبطین کو تعینا ت
کیا گیا ہے جو آئندہ سوموار سے راجن پور پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال
کر کام شروع کر دیں گے
0 comments:
Post a Comment