را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے ضلعی آفیسر
موٹر وہیکل ایگزامینرلیاقت خان نے عوامی شکایت پر ڈی سی او راجن پور کی
ہدایت پر ٹریفک رول 226اے1969 کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے چالان کئے
انہوں نے موٹر سائیکل رکشہ سمیت 25گاڑیوں سے ٹیپ ریکارڈر اتارے ۔اس موقع پر
لیاقت خان نے بتایا کے ضلعی انتظامیہ کو اس بارے بہت سی شکایت وصول ہوئیں
جس کا ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع بھر میں
مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہ کم عمر بچوں کی طرف سے
ڈرائیونگ کرنے کے خطر ناک رجحان کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے اس سے حادثات
رونما ہو رہے ہیں اس پر کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی انہوں نے والدین
کو بھی تنبیہ کی کہ وہ کم عمر بچوں سے ڈرائیونگ نہ کرائیں اور نہ ہی ان کو
اس کی اجازت دیں ۔
0 comments:
Post a Comment