Feature Top (Full Width)

Saturday, 4 April 2015

راجن پور پنجائت کا فیصلہ قبول نہ ما ننے پر نو جو ان کا ناک کا نٹےکا حکم مز احمت وحشیا نہ تشد د

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پنجائت کا فیصلہ قبول نہ کرنے پر سر پنچ کا ناک کاٹنے کا حکم ،مزاحمت کرنے پرسوٹوں سے پٹائی کر کے زخمی کر دیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ عمر کوٹ کے زاہد اقبال کا اپنے چچا غلام اکبر سے زمین کا تنازعہ تھا غلام اکبر نے اس کو حل کرانے کیلئے پنجائت سے رجوع کر لیا اس کیلئے پنجائت کو بلایا گیا زاہد اقبال اپنے باپ کو لیکر پنجائت گیا تو پنجائت کے سر پنچ محمد شفیع چاچڑ نے فریقین کو سنے بغیر غلام اکبر کے حق میں فیصلہ سنا دیا جس کو فریق ثانی زاہد اقبال نے ماننے سے انکار کر دیا ۔جس پر پنجائت کے سربراہ محمد شفیع چاچڑ شدید غصہ میں آگیا اور پنجائت میں شریک نوجوانوں کو فیصلہ نہ ماننے کی پاداش میں زاہد اقبال کا ناک کاٹنے کا حکم صادر کر دیا زاہد اقبال اور اس کے والد نے مزاحمت کی تو انہیں شدید زدوکوب کر کے زخمی کر دیا گیا زاہد اقبال کو سر میں چوٹیں آئیں تاہم دونوں باپ بیٹا وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بعد میں وہ چھپتے چھپاتے مقامی صحافیوں کے پاس پہنچ گئے زاہد اقبال اور اس کے والد محمد اقبال نے ڈی پی او راجن پور سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر وہ گھر واپس گئے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا ان کے بچوں کو بھی خطرات ہیں اس وقت وہ در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers