Feature Top (Full Width)

Thursday, 23 April 2015

راجن پور ڈسٹر کٹ مانیٹر نگ آفس راجن پور کی ماہانہ رپورٹ محکمہ تعلیم پنجاب کے آفیسران کو ارسال،ضلع بھر کے 88سکول بند

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ مانیٹر نگ آفس راجن پور کی ماہانہ رپورٹ محکمہ تعلیم پنجاب کے آفیسران کو ارسال،ضلع بھر کے 88سکول بند ،تحصیل روجہان اور جام پور کے کئی گرلز وبوائز سکولوں کو مکمل تالے لگے ہوئے ہیں کئی خواتین ومرد اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں ایک خاتون ٹیچر ایک سال سے بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں زیرتعلیم ہے مانیٹر نگ کی رپورٹ نے محکمہ تعلیم کے انتظامی آفیسران کی کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا ہے جو ہر ماہ سیکرٹری سکولز پنجاب کو سب اچھا ہے کی رپورٹ بھجوا رہے ہیں مانیٹر نگ ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گرلز ہائیر سکینڈری سکول ونگ کی صدف امداد کئی ماہ سے سکول سے غیر حاضر ہے گورنمنٹ گرلز پرائمری بستی سوئیں کی زرینہ حیات کئی ماہ سے بغیر اطلاع غیر حاضر،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی رندان کی قرۃ العین ایک سال سے بی زیڈ یو میں زیرتعلیم ہے جبکہ سکول سے باقاعدگی سے تنخواہ وصول کی جارہی ہے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی پھلی کی ساجدہ اعجاز،مہوش الطاف،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کوٹلہ مالیم کی جمیلہ اختر بھی غیر حاضر،گورنمنٹ پرائمری سکول بستی شاہ دوست روجہان کی اسماء نورین ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی لاکھا کی کرن ملک،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی سندھ گبول کی میمو نہ نساء بھی غیر حاضر پائی گئی بوائز پرائمری سکول بستی شہید کا مرد اساتذہ غیر حاضر،گورنمنٹ پرائمری سکول میر نگر مرکز داجل اسٹاف اور طلباء غیر حاضر،گورنمنٹ پرائمری سکول بستی لال بخش احمدانی کے اساتذہ بھی غیر حاضر،گورنمنٹ پرائمری سکول بستی اونڑ،بستی حافظ ابراہیم کا اسٹاف غیر حاضر،بوائز پرائمری سکول بستی لال بابڑہ،گورنمنٹ پرائمری سکول بستی غلام قادر جسکانی ،خلیلانی کا اسٹاف بھی غائب،گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ علی بوہڑ،جھوک مکول،کالا گنڈھ،بستی سید خان،ٹھل سید خان،جہانگیر آباد،مرید حسین،ٹھل علی محمد نمبردو،بستی امام بخش،ٹھل سیدان ،ٹھل ہیرونمبردو،بستی سوہانراخان کلیری،بستی کریم بخش،بستی لشکر خان بغلانی،بستی سخی بوربخش،بستی ٹھل جانن،محمد پور ہانبھی،بستی چٹول حمزہ سلطان،جھوک مکول،مقیمی والا،بستی شہیدوالاجام پور،سرور آباد،خورشید آباد،جیون والا،قصائی والا،بستی ملک نذر سولن،بستی مداری والا،وجے والا،بستی غلام رسول لنڈ،ماچھی والا،اسلم آباد،کورے والا،ڈھوررندان،بستی کشانی،بستی رندان،بستی شہانی،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سیروالا،گرلز پرائمری سکول مشترکہ مہرے والا،ساحر آباد،پولے آرائیں،نور محمد لشاری،ربنواز آرائیں،کوٹلہ سید خان،ٹانوری نمبرایک مرکز کوٹ مٹھن،کچہ فرید آباد،ماچھکہ ،گلووالی مرکز راجن پور،چک لنڈ،چک سیال،سردار چانگ،افضل آباد،بستی ملک مرید،بستی بدلی مرکز روجہان،بستی خدمت دین،بستی نیاز میراں پور،بستی جاناں ملک،بستی مکول،بستی پھلوجٹ،بستی بلوچ مرکز روجہان،بستی یار،کچہ چوہان،غلام نبی چٹھہ ،افضل آبادکے سکولز بند اور اسٹاف غیر حاضر پایا گیا ہے جس کی رپورٹ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers