Feature Top (Full Width)

Thursday, 2 April 2015

حکومت پنجاب نے ضلع راجن پور کے گندم خرید ٹارگٹ میں 2 لاکھ بوری اضافہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے ضلع راجن پور کے گندم خرید ٹارگٹ میں 2 لاکھ بوری اضافہ کردیا خریداری کا عمل 20اپریل سے شروع 9 خریداری مراکز قائم امسال 15 لاکھ پچاس ہزار بوری گندم کسانوں سے خرید کی جائیگی پہلے پندرہ روز میں ستر فی صد خالی باردانہ کسانوں میں تقسیم کردیا جائیگا حکومت پنجاب کی ہدایات پر کسانوں سے ایک ایک دانہ خرید کریں گے یہ بات ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور میاں پرویز افضل قریشی نے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دَوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ سیزن کے لئے گندم خریداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے گندم خریداری کے لئے نو مراکز قائم کئے گئے ہیں راجن پور سنٹر پر 2 لاکھ پندرہ ہزار کوٹ مٹھن سنٹر پر2 لاکھ بوری جام پور سنٹر پر1 لاکھ نوے ہزارفاضل پور سنٹر پر 2 لاکھ پانچ ہزارمحمدپور دیوان سنٹر سے 1 لاکھ اسی ہزارنورپور مچھی والا سنٹر سے 1 لاکھ تیس ہزار بوری مٹ واہ سنٹر سے 1 لاکھ ستر ہزارکوٹلہ مغلان سنٹر سے 1 لاکھ دس ہزار جبکہ عمرکوٹ سنٹر سے 1 لاکھ پچاس ہزار بوری گندم خرید کی جائیگی خالی بوریوں کی ایک ہزار گانٹھیں راجن پور سمیت تمام فوڈ سنٹرز پر پہنچ چکی ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال 13 لاکھ پچاس ہزار بوری گندم خرید کی گئی تھی امسال محکمہ خوراک پنجاب نے خریداری ٹارگٹ بڑھا کر 15 لاکھ پچاس ہزار بوری کردیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers