Feature Top (Full Width)

Tuesday, 21 April 2015

را جن پور کے مقا م نشتر گھاٹ فیری سروس کا ایک اور پل ٹوٹ گیا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) را جن پور کے مقا م نشتر گھاٹ فیری سروس کا ایک اور پل ٹوٹ گیا مسافر کئی گھنٹے ذلیل و خوار ہوتے رہے ۔پل بے نظیر برج کیلئے بھاری پتھر لے جانے والی ٹرالیوں کے سبب ٹوٹا۔ہائی وے کے ملازمین بھی گروپ بندی کا شکار ، مسافروں کو پرائیویٹ موٹر بوٹس کے ذریعے دریا پار کرایا جاتا رہا ۔تفصیل کے مطابق نشتر گھاٹ فیری سروس پر کریک نمبر 2کا پل ٹوٹ گیا ۔ہائی وے کے ملازمین نے بے نظیر شہیدبرج کیلئے بھاری پتھر اور گندم کی لے جانے والی ٹرالیوں کو اس کا سبب بتایا ۔تاہم محکمہ ہائی وے کے ملازمین کے درمیان گروپ بندیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اس گروپ بندیوں میں ایس ڈی او لیول کے افسران بھی شامل ہیں گروپ بندی کے باعث نشتر گھاٹ فیری سروس کے پلوں اور سڑکوں کی دیکھ بھال کا کام بند پڑا ہے کچی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری خزانے سے اس کام کیلئے فنڈز بد دستور ریلیز کئے جا رہے ہیں ۔گرد آلود ماحول کے سبب کچے کے علاقے میں رہائش پذیر خاندان سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔یاد رہے کہ قبل ازیں کچھ عرصہ قبل 930فٹ طویل پل پانی میں بہہ گیا تھا جس کو دوبارہ نہیں بنایا گیا نشتر گھاٹ فیری سروس کے دیگر پل بھی آئے روز ٹوٹ جاتے ہیں ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نشتر گھاٹ فیری سروس کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers