Feature Top (Full Width)

Thursday, 23 April 2015

راجن پور ڈینگی بخار ایک موذی بیماری ہے محمد یثرب

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی جی سوشل ویلفئر محمد یثرب نے صنعت زار راجن پور میں ڈینگی سے متعلق سیمنار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ڈینگی بخار ایک موذی بیماری ہے لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچاؤ ممکن ہے ۔ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں ۔اس موقع پر ای ڈی سی ڈی اصغر جلبانی ڈی او سوشل ویلفئر ، ڈپٹی سوشل ویلفیئر اور سپرنٹنڈنٹ دارلامان نے بتایا کہ سوشل ویلفئر محکمہ کی طرف سے سیلاب ہو یا کو ئی اور قدرتی آفت غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر دیہی اور شہری علاقوں میں کام کیا جا تا ہے بعد میں ڈی جی سوشل ویلفئر نے ایک سیمنار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور حکومت تمام وسائل برائے کار لا رہی ہے ۔ ڈی جی نے چائلڈ پروٹیکشن کے سمینار میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کو ہر ممکن حد تک پور ا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کی تعلیم کے لئے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب جو وزیر اعلیٰ کا روڈ میپ ہے پر دن رات کام کر رہی ہے ۔ ا س موقع پر این جی اوز،علما کرام اور صحافی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers