راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ
وزیراعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈ پروگرام کے تحت راجن پور میں تین مختلف سڑکیں
بنائی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دیہی روڈ پروگرام بارے
صحافیوں کو بتاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ ،ای ڈی
او فنانس اصغر جلبانی،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ایس ڈی او روڈاور
صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور کی
تین روڈ ز جن میں چوک روجھان تا اوزمان ،محمد پور تاکوٹلہ مغلاں اور پل گلو
تابستی حجانہ بنائی جارہی ہیں ۔ جس کی مانیٹرنگ ہمارے ساتھ ساتھ حکومت
پنجاب خود بھی کرے گی ۔
0 comments:
Post a Comment