راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلات پنجاب محمد آصف نے کہا ہے کہ
کسانوں اور کاشتکاروں کو مرکز خرید گندم پر تمام قسم کی سہولیات فراہم کی
جا ئیں اور رقم کی ادائیگی فوری کی جا ئے ۔کاشتکاروں کو باردانہ کی منصفانہ
تقسیم کی جا ئے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مرکز خرید گندم راجن پور
اور جام پور کا معائنہ کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت
کی کہ وہ مڈل مین کا کردار ختم کریں اور اگر ان مراکز پر مڈ ل مین نظر آئے
تو اس کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے ۔ صوبائی وزیر نے بعدا زاں سستا گھی
بازار کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ حکومت عوام کو سستا اور معیار گھی فراہم
کرنے کے لئے پور ی کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر
ہی گھی کی فروخت کو یقینی بنایا جا ئے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی
جا ئے ۔ اس موقع پر اے سی چوہدری مختار ۔ ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ،
ڈی ایف سی پرویز خان، عبدالرزاق موجود تھے ۔ بعد میں اے سی چوہدری مختار نے
بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے گند م خرید مراکز پر پانی ۔ سایہ اور کرسیوں
سمیت تمام انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں
0 comments:
Post a Comment