را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ وچیئرمین تحریک
فرید ؒ پاکستان خواجہ غلام فرید کوریجہ نے تنظیمی دورہ اور ملک نذر عباس
گھلو کی شادی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب
پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی ،سماجی ،معاشی حیثیت رکھتا ہے اور اس وسیب میں
بڑی پارٹیوں تحریک انصاف کے قائد عمران خان ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ
مولانا فضل الرحمن ،شاہ محمود قریشی ،یوسف رضا گیلانی ،ذوالفقار کھوسہ ،میر
بلخ شیر مزاری ،مخدوم احمد محمود سمیت بڑے طاقتور لوگ سرائیکی وسیب سے
تعلق رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری ،غلام
مصطفی جتوئی سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی ان
کی بھی مادری زبان سرائیکی ہے سرائیکی وسیب کے نمائندہ سیاسی قائدین اور
سرائیکی بولنے والے طاقتور سیاسی شخصیات جو دوسرے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں
ان کو چاہیے کہ وہ محکوم سرائیکیوں کی جدوجہد کی حمایت کریں دھرتی یا ماں
بولی سے وفا کرتے ہوئے کردار ادا کریں عمران خان نے خود کو سرائیکی تسلیم
کیا ہے تو سرائیکی صوبے کی حمایت کریں یقین دلاتے ہیں کہ سرائیکی صوبے کے
قیام سے استحکام پاکستان کو فائدہ ہوگا سرائیکی تحریک کے کارکنوں کی اَن
مِٹ قربانیوں سے سرائیکی خطے کی سیاسی ،سماجی ،تہذیبی شناخت اور سرائیکی
صوبہ تحریک پاکستان کی سب سے بڑی عوامی تحریک بن کر سامنے آئی سات کروڑ
انسانوں کی آواز نہیں دبائی جا سکتی سرائیکی وسیب نے نمائندہ سیاسی قوتوں
اور پاکستان بھر میں سرائیکی بولنے والے بااثر شخصیات اور سیاسی قائدین سے
ملاقاتیں کریں گے اور ان کو سرائیکی تحریک میں عملی کردار ادا کرنے کیلئے
قائل کریں گے اور بہت جلد ملتان میں سرائیکی صوبے کی حمایت میں بڑی سرائیکی
کانفرنس کریں گے جس میں سرائیکی قوم پرستوں کے ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں کے
قائدین اور نمائندوں کو دعوت دیں گے گندم کی کم خریداری سے کسان بدحالی کا
شکار ہے موجودہ حکومت کی کسان کش پالیسیاں ملک میں زراعت کو ختم کرنے پر
تُل گئی ہیں اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایس کیو آئی جام فیض اللہ
،تحصیل صدر لودھراں یٰسین خان لاشاری ،سٹی صدر اللہ ڈتہ کلیار ہمراہ تھے
اور سٹی صدر کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کیا اور پنجاب اور پنجاب کالج
لودھراں کے پرنسپل یاسر گبول کی ٹی پارٹی میں شرکت کی اور موضع چھمب کلیار
میں غریب حسین اور عاشق حسین کلیار کے استقبالیہ میں شرکت کی ایس کیو آئی
کے سربراہ نے مزید بتایا کہ آج صادق آباد میں سانحہ تربت میں شہید
ہونیوالوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور اظہار یکجہتی کیلئے دورہ کریں گے ۔
0 comments:
Post a Comment