راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور کے پارکس،روڈز اور قطب کنال کو رنگا
رنگ لائٹوں سے سجادیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی او راجن پور غازی
امان اللہ نے فاطمہ جناح پارک میں تین روزہ جشن بہاراں کا افتتاح کرتے ہوئے
کیا اس موقع پر ا ے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ ، ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،
چیئرپرسن فاطمہ جناح پارک صباء زہرہ ،ڈی او سوشل وویلفیئر شازیہ نواز،ڈپٹی
ڈی او تہمینہ دلشاد اور خواتین وبچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈی سی او
نے کہا کہ ضلع راجن پور کے پسماندہ عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے جشن
بہاراں کا انعقاد کیا گیاہے۔ جس میں مختلف سٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔ جن میں
مینابازار،فوڈ سٹریٹ ،کپڑوں اور جیولری کے سٹال شامل ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment