راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور فوڈ سنٹر پر بدنام زمانہ کرپٹ فوڈ انسپکٹر
عبدالرزاق کی تعیناتی پر کسان سراپاء احتجاج،مذکورہ انسپکٹر بغیر رشوت نہ
ہی خالی باردانہ جاری کرتا اور نہ ہی گندم خرید کرتا ہے آرھتیوں سے بھاری
رشوت پر خریدی خراب گندم ڈیڑھ سال سے محکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑی سڑ
رہی ہے کوئی ڈیپارٹمنٹ مذکورہ گندم کو اُٹھا نے کو تیار نہیں ہے راجن پور
کے کسانوں غلام حسین، محمد اویس ،بلال احمد ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ راجن پور سنٹر پر دیانتدار اور بااخلاق فوڈ انسپکٹر تعینات
کرکے کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے کسانوں نے سیکرٹری خوراک پنجاب ،ڈی جی
خوراک،ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment