Feature Top (Full Width)

Saturday, 11 April 2015

جشن بہاراں سپورٹ پروگرامزسکول فیسٹول میں فٹ بال،کبڈی اور بیڈ منٹن کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ارشد خان گوپانگ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جشن بہاراں سپورٹ پروگرامزسکول فیسٹول میں فٹ بال،کبڈی اور بیڈ منٹن کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ آج کبڈی کے میچ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ مٹھن اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2کے نواجواں طلباء نے حصہ لیااس مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مٹھن کی ٹیم پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو اے ڈی سی ارشد خان گوپانگ نے ٹرافی اور انعامات دئیے ۔اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر ،سپورٹس آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک میں دہشتگری کو ختم کر کے ملک میں امن کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اب ضلع راجن پو ر میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پروگرام بھی کرائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کو فعال کردیا گیا ہے اور اب یونین کونسل کی سطح پر کھلیوں کے پروگرام کرائے جائیں گے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون کرے گی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers