راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)لوگوں کو صاف ستھرا اور سرسبزماحول فراہم کرنے
کیلئے درخت لگانا ضروری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر
الطاف حسین نے پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں شجر کاری کا پودا لگاتے ہوئے
کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی اور پرنسپل
ڈاکٹر شکیل پتافی بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ ہر شخص کو
چاہیے کہ وہ اپنے نام کا ایک پودا ضرور لگائے۔
0 comments:
Post a Comment