را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع بھر میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے
لگی ۔حکومت مچھر مار سپرے کرائے عوام کا حکومت سے مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق
گذشتہ کئی دنوں میں سرکاری اور پرائیویٹ کلینکوں پر ملیریا بخار میں مبتلا
مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے غریب اور متوسط طبقہ کی پریشانی بڑھ رہی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ امسال مچھروں کی نئی اقسام کے سبب مچھر مار ادویات بے
اثر ہو گئی ہیں سرکاری ہسپتالوں میں اس مرض کی ادویات میسر نہیں ہیں ۔دوسرا
وہ ساری رات سو نہیں سکتے بجلی کی لوڈ شیدنگ میں اضافے کے سبب ملیریا کے
مرض کا آسانی سے شکار ہو رہے ہیں ۔محمد رفیق،خدا بخش،اللہ ڈیوایا و دیگر کا
کہنا ہے کہ حکومت مچھر مار سپرے کرائے تاکہ غریب لوگوں کو اس سے نجات مل
سکے۔
0 comments:
Post a Comment