راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری مہم شروع
نہ کئے جانے پر کسان پریشان ،آڑھتی کسانوں سے اونے پونے داموں گندم خرید کر
نے میں مصروف ،حکومت فوری طور پر گندم خریداری کا عمل شروع کرکے کسانوں کو
لٹنے سے بچائے یہ باتیں کسان راہنماؤں ملک محمد افضل ،رشید احمد، محمد
افسر ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ضلع بھر
میں گندم کی کٹائی ،گہائی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے اور کسانوں کو گندم
ذخیرہ کرنے میں بھی مشکلات دَرپیش آرہی ہیں محکمہ خوراک پنجاب نے پہلے بیس
اپریل سے خریداری شروع کر نے کا اعلان کیا مگر اب سننے میں آیا ہے کہ
خریداری مہم تین دن بعد شروع کی جائیگی جس سے کسانوں کو سخت معاشی
پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا کسانوں نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر
خریداری مہم شروع کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment