راجن
پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) زمینداروں کا انڈس شوگر ملز کوٹ بہادر کی انتظامیہ
کے خلاف انڈس ہائی و ئے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیل کے
مطابق چار ماہ ہو گئے ہیں۔انڈس شوگر ملز کی طرف سے راجن پور کے کسانوں کو
گنے کی ادائیگی رقم بند کر رکھی ہے ۔اشرف بندیشہ۔یوسف بندیشہ،راؤ ریاست
علی،چوہدری عمران اورمحمد اقبال سمیت سینکڑ وں کسانوں نے چوک الہ باد پر
اکھٹے ہو کر انڈس ہا ئی وے روڈکئی گھنٹے بند رکھی انڈس رو ڈ پر کئی گھنٹے
گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جس سے کر ا چی سے پشا ور آنے وا لے مسافروں و
عور تو ں اور بچو ں کو شد ید گر می میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ضلعی
انتظامیہ کی مداخلت پر کسانوں نے احتجاج ختم کیا۔ اور کسانوں نے مطالبہ
کیا کہ اگرانڈس شوگر ملز کی طرف سے رقم کی بر وقت ادائیگی نہ کی گئی
تواحتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment