Feature Top (Full Width)

Sunday, 19 April 2015

وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ دیکھنا چا ہتے ہیں محمد اقبال چنڑ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر پنجاب کواپرئٹو سوسائیٹئز محمد اقبال چنڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت تحصیل جام پور میں کوٹلہ مغلاں تامحمد پور 14.5کلومیٹر کا افتتاح کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دیہات میں سڑکوں کی تعمیر کرانا تاریخی کام ہے کاشتکار اور کسان خوش ہو ں تو ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ دیکھنا چا ہتے ہیں ۔ ضلع راجن پور می ترقی میں ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ ڈی سی او غازی امان اللہ کی ٹیم ضلع راجن پور کی ترقی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے او ر انہوں نے اپنے وسیب کی خدمت کا حق ادا کر دیا ہے ۔ اس موقع پر قائمقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی، ایم این اے سردار جعفر لغاری اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈ پروگرام سے دیہی علاقو ں میں تعلیم ،صحت اور دیگرا ہم معاملات میں ترقی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے تحصیل جام پور سے الیکشن جیتا تھا ۔ اور ضلع راجن پور کے عوا م کے ساتھ محبت اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کر رہے ہیں ۔ ایس ای روڈز نے بتایا کہ یہ سڑک کافی لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی یہ تقریباََ 14.5 کلو میٹر ہے جو تقریباََ 9کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا جا ئے گا ۔ اس موقع پر مسلم لیگی راہنماوں ،ضلعی افسران ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی،ملک سیف الرحمان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عوام کے مطالبے پر کوٹلہ مغلاں میں ایک تفریحی پارک کا صوبائی وزیر نے اعلان کیا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers