را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھاری منتھلیاں لے کردوکانوں کی چیکنگ کرنے
پردوکاندار پھٹ پڑے فوڈ انسپکٹر کا گھیراؤ کر لیا ۔انجمن تاجران کے
عہدیداروں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔دوکانداروں کا ڈی سی او راجن پور سے
شدید اجتجاج اور کاروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ ونگ کے
دوکانداروں نے شکایت کی کہ محمد وسیم نامی فوڈد انسپکٹر نے ڈرا دھمکا کر ان
سے چالیس ہزار کے قریب رقم وصول کی اس کے باوجود ان کے سیمپل لینے پر بضد
رہا ۔دوکانداروں کی باہمی چپقلش کا فائدہ اٹھا کر فرضی درخواستوں پر
کاروائیاں شروع کر دیں گزشتہ روز جعلی مشروبات کے الزام کی چیکنگ کیلئے فوڈ
انسپکٹر محمد وسیم یہاں ایک دوکان پر پہنچا تو دوکانداروں کی ایک بڑی
تعداد نے اس کا گھیراؤ کر لیا ۔ دوکانداروں عمران ملتانی ،عبدالستار ولد
لعل خان ،سیٹھ اللہ ڈتہ ،حاجی فتح محمد،شان علی، قیوم،محمد عرفان،و دیگر نے
بتایا کہ فوڈ انسپکٹر مذکور نے ان سے بھاری منتھلیاں لے رکھی ہیں پھر بھی
ہمارے چالان کرنے پر بضد ہے بڑی تعداد میں تاجر برادری کے جمع ہو جانے
پرانجمن تاجران کے عہدیداروں نے معاملہ رفع دفع کرایا اسی اثناء میں فوڈ
انسپکٹرنے رفو چکر ہوجانے میں ہی اپنی عافیت سمجھی اور موقع سے بغیر
کاروائی کئے غائب ہو گیا۔
0 comments:
Post a Comment