راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خصوصی ہفتہ صفائی کے آغاز کے موقع پر صوبائی
پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سردارعاطف خان مزاری نے کہاہے کہ صفائی نصف ایمان
ہے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں صفائی سے نقصانات کم ہوتے
ہیں ۔اور صفائی کرنا عبادت بھی ہے اور خدمت بھی اس موقع موقع پر
ایڈمنسٹریٹر ارشدخان گوپانگ ،ٹی ایم او اور سوئیپر بھی موجود تھے ۔ سردار
عاطف خان مزاری نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سوئیپر عملہ کی
تعدادی کو بڑھانے کیلئے منظور ی کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہرشخص اپنے
گھر اور دوکان کے اردگرد کے ماحول کو صاف اور ستھرارکھے یہ مہم پنجاب بھر
میں پورا ہفتہ جاری رہے گی ۔
0 comments:
Post a Comment