راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور زاہد محمود گوندل نے
کہا ہے کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمہ میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرے تو
کوئی وجہ نہیں کہ جرائم بالکل ختم ہوجائیں ،ضلعی پولیس محدود وسائل کے
باوجود کوشاں ہے کہ ضلع میں امن وامان برقرار رہے اور شہریوں کی جان
مال،عزت وآبرو محفوظ ہو ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈسٹر کٹ بار راجن پور
کے صدر چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے
گفتگو کے دوران کیا صدر ڈسٹر کٹ بار چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ نے
نوشہرہ شرقی میں خطرناک بدنام زمانہ بوسن گینگ کے اہم رکن گمن عرف گملی کے
پولیس مقابلے میں ہلاکت پر پولیس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ڈی پی او
زاہد محمود گوندل،ایس ڈی پی او صدر آصف رشید کو ہار پہنائے اور مٹھائی
کھلائی صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بوسن
گینگ کے اس اہم رکن نے علاقہ بھر میں دہشت پھیلا ء رکھی تھی مذکورہ ملزم
تیس سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا وفد میں شہزادہ گل محمد جمن
بزدار ایڈووکیٹ ،سردار محمد اکرم ایڈووکیٹ،شکیل بلوچ،ملک محمد اکرم اعوان
ودیگر شامل تھے اس موقع پر ایس ڈی پی او شعبان بھٹی،ایس ایچ او صدر ملک
مجاہداقبال،سب انسپکٹر مہار ذوالفقار ،محمود احمدانی،ریڈر ڈی پی او اسحاق
جان بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment