راجن پور (ملک ریا ض احمد مکول) راجن پور ،انڈس ہائی وے پرشکیل پٹرولیم
سروس کے قریب مسافر اے پی وی اور ٹرک میں تصادم ،ڈرائیور سمیت تین مسافر
موقع پر ہلاک ،شدید زخمی ماں اور اُس کے دو کمسن بچوں کو ڈی جی خان ریفر
کردیا گیا مسافر ویگن ڈی جی خان سے راجن پور آرہی تھی سٹی پولیس نے ٹرک
قبضہ میں لے لیا ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
پولیس کے مطابق مسافر اے پی وی ویگن جو ڈی جی خان سے راجن پور آرہی تھی وہ
جب شکیل پٹرولیم سروس کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی
جس کے نتیجے میں اے پی وی ڈرائیور اعظم چانڈیہ ،ٹھیڑی کالو نی کارہائشی
راناعبدالحمید اور ایک نامعلوم مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے اس حادثے میں
متوفی رانا عبدالحمید کی بیوی م اور اُس کے دوکمسن بچے شدید زخمی ہوگئے
جنہیں ڈی جی خان ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے سٹی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ
کر ٹرک قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment