راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹی ایم اے ملازمین کا تاجروں پر تشدد۔ تفصیل
کے مطابق۔ٹی ایم۔اے۔ راجن پور کے پانچ ملازم بیکری کے اندر داخل ہو کر
تاجر ظفر کو مار پیٹ کر تے ہو ئے سڑک پر لے آے۔ گاڑی میں ڈال کر یرغمال
بنا رہے تھے۔ شہریوں نے مداخلت کر کے ظفر کی جان بچائی۔اس پر ٹی ایم ا ے
کا عملہ مشتعل ہو گیا۔اور شہریوں پر ٹوٹ پڑا جس پر اور شہری اکھٹے ہو
گئے۔ ٹی ایم اے عملہ کے خلاف احتجاج کیا۔سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی
۔ایس پی آصف رشید کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کیا۔ انجمن
تاجران کے عہدیدارن نے ڈی۔ایس۔پی ۔کے دفتر جا کر ان سے ملاقات کی اور
تاجروں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment