Feature Top (Full Width)

Saturday, 11 April 2015

لوگوں میں خوشیاں باٹناں بھی خدمت خلق کاکام ہےغازی امان اللہ


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) جشن بہاراں میں اچھاکام کرنے والے آفیسران اور اہلکاران کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی سی او غازی امان اللہ نے تعریفی اسناد تقسیم کی اور کہا کہ ایسے پروگرام کرنے سے لوگوں کوگھٹن،تنگ دلی سے نجات مل جاتی ہے اور ذہنی سکون حاصل ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل معاشرے میں بے سکونی ہے اور ایسے حالات میں لوگوں میں خوشیاں باٹناں بھی خدمت خلق کاکام ہے۔انہوں نے کہ جشن بہاراں کوکامیاب کرنے والے آفیسران اوراہلکاران کی خدمات قابل تعریف ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے اور حکومت پنجاب بھی چاہتی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کیلئے تفریح پروگرام بھی منعقد کئے جائیں ۔اس تقریب میں اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم قریشی ،پروفیسر نذیر سکھانی اور متعلقہ آفیسران موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers