راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مرکز خرید
گندم راجن پورکا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کسانوں اور
کاشتکاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کو گندم کی بروقت
ادائیگی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کا 1,55,000میٹرک ٹن گندم
کاہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی سہولیات کیلئے کرسیاں
،پینے کا پانی اورسایہ کا انتظام موجود ہونا چاہیے ۔ اس موقع ایڈیشنل
ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ،ڈی ایف سی
پرویز احمد اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے ۔بعد ازاں ڈی سی او نے
ضلع بھر کے مختلف مراکز گندم خرید کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ
لیا ۔
0 comments:
Post a Comment