را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )چار ماہ قبل گھر میں مسلح ڈکیٹی کے دوران چھینے
گئے ٹریکٹر کو پولیس نے چوٹی زریں سے برآمد کر لیااہل علاقہ کا خوشی کا
اظہار ڈی پی او آفس آکر ڈی پی او زاہد محمود گوندل،ڈی ایس پی آصف رشید کے
علاوہ دیگر پولیس افسران کو ہار پہنائے اور مٹھائیاں کھلائیں ۔تفصیل کے
مطابق اس ماہ جنوری کے اوائل میں ریخ باغووالہ کے غونث ارائیں کے گھر 8مسلح
افراد محمد حنیف،رب نواز،کورائی،محمد جمیل،اقبال،شاہنواز اور یاسر بوسن
وغیرہ گھس آئے تھے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر ایک ٹریکٹر
نمبری ڈ ی جی ایس 105سمیت گھر سے قیمتی ایشاء لے گئے ۔ افسران کی ہدایت
پرتفتیشی افسر مہر ذوالفقار علی نے ڈکیٹی کے ملزمان کو چار ماہ بعد نہ صرف
ٹریس کر لیا بلکہ چوٹی زریں کے علاقے میں چھاپہ مار کر چار ملزمان کو
گرفتار بھی کر لیا ٹریکٹر مذکورہ کو بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمد کر لیا
۔پولیس کی کارکردگی پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور محمد پور سے
کثیر تعداد میں لوگ چوہدری ظہوراحمد،چوہدر ی اسلم، چوہدری عبدالرحمن،چوہدری
اشرف،چوہدری غونث،چوہدری شاہد،و دیگر ڈی پی او آفس پہنچ گئے اور پولیس
افسران کو ہار پہنائے اور مٹھائیاں کھلائیں۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود
گوندل نے کہا کہ پولیس نے اپنے فرائض منصبی ادا کئے ہیں کسی پور کوئی
احسان نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس کو کامیابی ملتی
ہے ۔
0 comments:
Post a Comment