Feature Top (Full Width)

Saturday, 11 April 2015

رود کوہیوں کے سیلابی پانی کے راستوں کو بند کرنے کیخلاف سینکڑوں باشندوں کا انڈس ہائی وے پر مظاہرہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )رود کوہیوں کے سیلابی پانی کے راستوں کو بند کرنے کیخلاف موضع کوٹلہ لنڈان کے سینکڑوں باشندوں کا انڈس ہائی وے پر مظاہرہ،ڈی سی او راجن پور نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کو کاروائی کی ہدایت کر دی۔تفصیل کے مطابق رودکوہیوں کے سیلابی پانی کے قدیم راستوں کو بند کرنے سے راجن پور شہر کو سیلاب سے بچانا مشکل ہو جائے گا ۔انڈس ہائی وے سے سیلابی پانی کے گذرنے کے بدرو بند کر کے ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس سے معمولی سیلاب آنے پر سینکڑوں دیہات متاثر ہونگے ان خدشات کا اظہار موضع کوٹلہ لنڈان کے سینکڑوں لوگوں نے انڈس ہائی وے پر اجتجاج کرتے ہوئے کیا مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے اس موقع پر چوہدری محمد ارشد علی نمبردار نے صحافیوں کو بتایا کہ مظاہرین 12مواضعات کے رہائشی ہیں یہ مواضعات اکثر و بیشتر سیلابی پانی کی زد میں رہتے ہیں پانی کے نکاس کیلئے ریلوے پھاٹک راجن پور سے برج نمبر 4نزد رحمن فیکٹری واقع موضع لنڈان صرف ایک سرکاری بدرو ہے جس کی چوڑائی 220فٹ اور لمبائی 60فٹ ہے جسے غربی سائیڈ پر مٹی ڈال کر غیر قانونی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اس بدرو کی جگہ پٹرول پمپ بنانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اسے نہ کھولا گیا تو راجن پور شہر سیلابی پانی کی زد میں آجائے گا اور گرد و نواح کے تمام مواضعات سیلابی پانی کی نظرہو سکتے ہیں ۔مظاہرین کے اجتجاج پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری مختار کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers