Feature Top (Full Width)

Saturday, 31 January 2015

دانش سکول میں داخلے کے خواہشمند مستحق طلباء کی سہولت کے لئے داخلے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے حسن خاور محمود

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دانش سکول میں داخلے کے خواہشمند مستحق طلباء کی سہولت کے لئے داخلے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ کرنل حسن خاور محمود نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ امیداوار جو کسی وجہ سے دانش سکول کے پہلے فیز کا داخلہ فارم جمع نہیں کراسکے تھے، ان کے لئے داخلے کی تاریخ 5فروری 2015ء تک بڑھا دی گئی ہے۔جماعت پنجم میں زیر تعلیم طلباء اور پنجم پاس کرنے والے دونوں قسم کے طلباء دانش سکول میں داخلے کے لئے داخلے کی درخواست دینے کے اہل ہیں، ان کی عمر دس سے تیرہ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ عوام کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ داخلہ فارم دانش سکول کے علاوہ ڈی سی او آفس راجن پور سے دستیاب ہیں۔ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر لحاظ سے مکمل فارم دانش سکول میں جمع کرائیں، ان امید واروں کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔جن امید واروں نے پہلے امتحان دیا تھا وہ دوبارہ امتحان میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان طلبا کا داخلہ ٹسٹ 8فروری بروز اتوار دانش سکول میں9 بجے صبح ہوگا

Thursday, 29 January 2015

خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خلاف دوسرے دن بھی دھرنا خواجہ غلام فرید کوریجہ


را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرائیکستان قومی اتحاد کے زیر اہتمام خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خلاف دوسرے دن بھی دھرنا دیا گیا جس کی قیادت ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کی اس میں جمعیت علماء اسلام کے سابق امیر مولانا عبداللہ درخواستی کے صاحبزادے عزیز الرحمن درخواستی اور راشد عزیز بھٹہ نے خصوصی وفد کے ہمراہ شرکت کی ۔اس دھرنا سے ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران آئین اور قانون شکن میں عدلیہ ان کا مواخذہ کرے آئین شکنی پر ہتھوڑا گروپ کا خطاب دیتے ہیں خواجہ فرید ؒ نے علامہ اقبال سے پہلے انگریزوں کے خلاف اعلان بغاوت کیا پنجابی اسٹیبلشمنٹ اور میاں برادران بدصورت کالے انگریز ہیں پنجابی اسٹیبلشمنٹ میں بھی اچھے اور آئین پسند افسر ہیں قانون کا احترام کرنے والوں کی عزت کرتے ہیں چاہے وہ پنجابی افسر کیوں نہ ہوں لیکن غیر آئینی اقدام کرنے والوں سے ٹکرائیں گے پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو میاں برادران کی اتفاق فاؤنڈری کے بنے ہوئے ہتھوڑے خریدیں گے اور ان کی لاہور میں اتفاق فاؤنڈری بند کریں گے جب ان کا روزگار بند ہوگا تو ہمارے بیروزگاروں کا احساس ہوگا سقوط ڈھاکہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہوا اگر یہی تسلسل جاری رہا تو 85فیصد سرائیکی سندھی بلوچ پشتون عوام ہیں مزاحمت اور نفرت میں اضافہ ہو سکتا ہے خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں سے سات کروڑ سرائیکیوں اور کروڑوں پاکستانیوں اور دنیا میں کروڑوں خواجہ فرید ؒ کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے سمندر میں طوفان آنے والا ہے تخت لاہور کا ساحل طوفان میں بہہ جاجائے گا سرائیکی صوبہ کی جدوجہد اور محکوم قوموں کے اتحاد کیلئے کوششیں جاری رہیں گی مظلوم پنجابیوں کے حامی ہیں لاہور میں پولیس کے ہاتھوں لاہور کے مظلوم پنجابیوں کو قتل کیا گیا تو اس کی ہم نے زبردست مذمت کی اور احتجاج کا حصہ بنے پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی جاری ہے پاکستان پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے چنگل سے آزاد کرانا ہے آج عرس کے تیسرے روز بھی دھرنا دیں گے اور عرس کے بعد بھی احتجاج جاری رہے گا پورے ملک اور دنیا بھر میں احتجاج کریں گے دکانیں کھلوانے پر اچھے دیانتدار افسروں کے مشکور ہیں نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے ہیں سیکیورٹی کے خلاف ان کے رویہ اور تعصب کے خلاف ہیں اس موقع پر مولانا عبداللہ درخواستی کے صاحبزادے عزیزالرحمن درخواستی نے کہا کہ خواجہ فرید ؒ تمام مکاتب فکر اور سرائیکی وسیب کے ہیرو ہیں ایس کیو آئی کی جدوجہد سرائیکی صوبہ اور عرس فرید ؒ پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اس موقع پر ایس کیو آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر جام ذوالفقار گھسورہ نے تجاری ثقافتی پابندیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل خانپور کے رہنما راشد عزیز بھٹہ ،ضلعی صدر محمد بخش براٹھا ایس کیو آئی،راؤ عمر دراز ،چوہدری وسیم ،خلیفہ نذیر احمد ،حاجی ارشاد کورائی ،مجید جتوئی ،میاں اللہ بخش ،جمشید بزدار ،ایس کیو آئی کے رہنما ارشد پنوار ،جمعیت علماء اسلام رحیم یار خان کے ضلعی رہنما محسن رحمانی نے بھی خطاب کیا بعد ازاں ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محی الدین قادری اور رحیق عباسی صدر عوامی تحریک سے فرید پیلس رہائش گا ہ خواجہ عامر فرید کوریجہ سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے خواجہ فرید ؒ کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کی شدید مذمت کی

خواجہ فرید ؒ نے انسان دوستی کا درس دیا زاہد محمود گوندل

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) خواجہ فرید ؒ نے انسان دوستی کا درس دیا ان کے افکار سے ہم اپنی معاشرتی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھال سکتے ہیں ان کی تعلیمات امن و آشتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے ہمیشہ انسانوں کو جوڑنے کیلئے خود کو وقف رکھایہی وجہ ہے کہ یہ خطہ اس پر آشوب دور میں بھی امن کا گہوارہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی راجن پور زاہد محمود گوندل نے مٹھن کوٹ کا دورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے دربار کے اطراف سیکورٹی پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ عرس کے دوسرے روز سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔دربار فرید پر آنے والے لاکھوں زائرین مقامی ا نتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور پولیس بھی آنے والے مہمانوں کی عزت نفس کو خاطر ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں دوران چیکنگ سہولیات فراہم کر رہی ہے خواتین کیلئے لیڈی پولیس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستانی قوم با آسانی دہشت گردوں کو شکست دے سکتی ہے اور بہت جلد ان سے چھٹکارہ ملنے والا ہے جس کے بعد ان پریشانیوں سے نجات مل جائے گی ۔امن کے قیام میں جہاں عام آدمی کا کردار اہم ہے وہاں علماء کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم سب کو اس کی آبیاری کرنی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر آصف رشید ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرچوہدری اعجاز رندھاوا،ایس ایچ او مٹھن کوٹ ملک جاوید اقبال ،ایس ایچ او سٹی راجن پور منظور احمد خان ،ایس ایچ او صدر ملک غلام اصغر ،حاجی عاشق حسین گشکوری ،مہر ذوالفقار احمدو دیگر بھی موجود تھے

عمران خان سیاسی میچورٹی کا مظاہرہ کریں ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عمران خان سیاسی میچورٹی کا مظاہرہ کریں انہوں نے اب تک جتنے الزامات لگائے ہیں کسی ایک کو بھی ثابت نہیں کر سکے ان کی سرگرمیاں دہشت گردوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں پاک فوج نے ان کی کمر توڑ دی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر دنیا کو جو پیغام دیا ہے اس سے ملک و قوم کے وقار میں اضافہ ہوا ہے شریف برادران کی قیادت میں پاکستان جلد تمام بحرانوں پر قابو پا لے گا اور اسے ناقابل تسخیر بنائیں گئے بہت ہی کم وقت میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی اس حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں انشاء اللہ قوم اب صرف خوشخبریاں ہی سنے گی۔ مہنگائی کو مانیٹر کرنے کیلئے حکومتی اقدامات بہت موثر ثابت ہوئے ہیں ۔اب حکومت کی توجہ توانائی بحران پر ہی مرکوز ہے کیونکہ اس کیلئے وقت درکار ہے مسلم لیگ کی حکومت کے اس دور میں ہمیشہ کیلئے اس مسلۂ کو ختم کرنے کا قابل فخر کارنامہ انجام دیا جائے گا ۔عمران خان کی اجتجاجی تحریک کے سبب قوم کی مشکلات میں اضافہ ہوا ورنہ توانائی بحران کی شدت کم ہو جاتی انہوں نے کہا کہ عرس فرید ؒ پر صرف عوامی مفادات کو ہی عزیز رکھ کر اقدامات کئے گئے ہیں ۔سیکورٹی کے اقدامات کو کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہونے دیں گئے حکومت کے نزدیک انسانی جان سب سے قیمتی ہے اس کا ہر قیمت پر تحفظ ہو گا۔اس موقع پر سردار محمد یوسف خان دریشک،سردار ثناء اللہ خان دریشک،محمد اکرم دریشک نائب صدر راجن پور بار،چوہدری محمد یوسف،چوہدری محمد ارشد باجوہ،شاہنواز ایڈووکیٹ ،خادم حسین دریشک،فیاض حسین کورائی ایڈووکیٹ،سلیم افغان ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے

صوفیاء کرام نے قران و سنت کو زبان سے نہیں اپنے کردار سے بیان کیا خواجہ عامر کوریجہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوفیاء کرام نے قران و سنت کو زبان سے نہیں اپنے کردار سے بیان کیاسانحہ پشاور سمیت اس قوم کے جسم پر بہت زخم ہیں مگر حکمرانوں کے ہاتھوں میں مرہم ہی نہیں ہے کوئی بھی سیاسی جماعت میں طالبان کو قاتل کہنے کی جرات ہی نہیں،مصطفوی انقلاب سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔قوموں کی خواہش پر لسانی یا انتظامی 35صوبے بنائیں گئے۔ حکمران سیاسی اور گندے مقاصد کی خاطر طالبان سے نفرت نہیں کرتے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو فیض یاب کر کے سفیر اور اعلی عہدے دیے جا رہے ہیں عمران خان کی شادی سے کارکنوں کو چاچی مل گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین اور عوامی تحریک پنجاب کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محی الدین نے کہا کہ اسلام بین المذاہب اور بین المسالک امن و محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے صوفیاء کرام کے راستے امن و محبت کے ہیں اور ان کے تذکرے بلند کردار کی وجہ سے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاستدان نہیں فوج سنجیدہ ہے اگر عدالتیں کام کرتیں تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑتی دہشت گردی میں ملوث حکمران سانحہ پشاورکے قاتلوں کو سزائیں نہیں دلوا سکتے انہوں نے کہا کہ شعور کی بیداری کیلئے دھرنے دئے ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر تحریک کا اگلا فیز شروع ہو گا حکمرانوں نے گستاخانہ خاکوں پر کوئی بات نہیں کی ۔ خواجہ فریدؒ کی دربار پر پابندیوں کو سجادگان کی کونسل بنا کر حل کرانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علمی حوالوں اور مدلل دلائل سے دہشت گردی پر یقین رکھنے والوں کو کافر قرار دیا عوامی تحریک امن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے منہاج القران میں اسلاف کی زندگیوں سے دلائل اور بین المذاہب اور بین المسالک سرگرمیاں ہوتی ہیں اور کسی کو کافر نہیں کہتے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دو حاملہ خواتین سمیت 14افرد قتل اور 91زخمی ہوئے کیمرے کی آنکھ نے قاتلوں کو دکھایا ایک ملزم توقیر شاہ کو سفیر بنا دیا گیا دیگر اس مقدمہ میں 4اشتہار ی ہو جانے والے ملزمان کو بھی نوازا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بدستور انڈر اسٹیڈنگ چل رہی ہے ہم تحریک کے ساتھ انصاف کریں گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے عوامی تحریک کے کارکنوں کو چاچی مل گئی ہے سیکورٹی کے نام پر عرس فریدؒ پر پابندیاں حکومت کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے فول پروف سیکورٹی فراہم کر کے عرس کی تقریبات کو جاری رکھا جائے ناکے وغیرہ فوری طور پر بند کئے جائیں حکمرانوں کے نزدیک پنجاب صرف لاہور ہے حکمران دہشت گردوں کو پکڑنا ہی نہیں چاہتے۔اس موقع پر پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ محمد عامر کوریجہ،خواجہ غلام فرید کوریجہ،خواجہ عزیر کوریجہ،خواجہ عمیر کوریجہ سمیت علاقے کی مذہبی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھی پریس کانفرنس کے دوران کارکن گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

عرس فرید ؒ پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے آصف رشید

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)عرس فرید ؒ پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے دیگر اضلاع سے بھی نفری طلب کر کے تعینات کی گئی ہے کیمروں کی مدد سے موثر نگرانی کا سسٹم قائم ہے جس پر چیک اینڈ بیلنس بھی قائم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر آصف رشید نے گزشتہ شب مختلف چیک پوسٹوں اور زائرین کی رہائش گاہوں کو چیک کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر خصوصاً مٹھن کوٹ میں آنے والے ہزاروں زائرین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے سخت چیکنگ کے بعد دربار کے اندر آنے والوں پر کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ دربار کو جانے والے راستوں پر 25کیمرے نصب ہیں ۔شہر میں داخل ہوتے ہی چیکنگ کا عمل جاری ہو جاتا ہے یہ سب کچھ قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ہے عوام بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے اکیلے کچھ بھی نہیں کر سکتے ان کی کارکردگی عوام کے تعاون سے مشروط ہوتی ہے انہوں نے بتایا ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ۔عوام چیکنگ کے عمل کو پسندیدگی سے دیکھیں اور تعاون جاری رکھیں یہ ہم سب کا قومی فریضہ بھی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے میوزیم اور لائبریری کا بھی دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر حاجی عاشق حسین گشکوری،محمد شفیق،ظفر اللہ،ریاض آصف،ملک عاشق فریدی بھی موجود تھے

عرس فرید ؒ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت مگر ناقص انتظامات سے زائرین کی پریشانیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے زائرین

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)عرس فرید ؒ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت مگر ناقص انتظامات سے زائرین کی پریشانیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے پہلے روزہی بجلی کی 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ جس میں 12گھنٹے مسلسل لوڈ شیڈدنگ کی گئی پروگرام متاثر ،ضلعی انتظامیہ اورانتظامی مشینری پہلے روز ہی غائب ، ہر طرف صرف پولیس کے اہلکار ہی نظر آ رہے ہیں سہولیات کی فراہمی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے شدید سردی میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو کھانا تک نہیں دیا گیا،زائرین کمپلیکس میں زائرین ساری رات سردی میں ٹھٹھرتے رہے کئی خواتین اور بچے سردی لگنے سے بیمار ہو گئے طبعی سہولیات نہ ہونے سے واپس گھروں کو چلے گئے مختلف سٹالز صرف فوٹو سیشن تک محدود رہے ۔محکمہ ہیلتھ کے سٹال پر چند میڈیسن دیکھی گئیں موسم کی مناسبت سے ادویات موجود ہی نہیں۔محکمہ اوقاف کی طرف سے لنگر کے انتظام میں ہلڑ بازی اور بد نظمی ،ناقص کھانے کے سبب لوگوں کی اکثریت نے ہوٹلوں کا رخ کر لیا جہاں مہنگے داموں انہیں کھانا خریدنا پڑا۔ زائرین کیلئے 12 لاکھ روپے خرچ کر کے عارضی لیٹرینوں میں چھ گھنٹے پانی غائب رہا،سینکڑوں خواتین شدید پریشانی سے دو چار رہیں سا بقہ روایات کے بر عکس امسال بسوں اور گاڑیوں کے بس اسٹاپ شہر کے اندر بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں آنے والے داخلی راستوں پر ٹریفک جام رہی اور زائرین کو دربار تک پہنچنے میں گھنٹوں لگے دوسری طرف ٹرانسپورٹر زائرین سے بد دستور لوٹ مار میں مصروف ہیں اور زیادہ کرایے وصول کر رہے ہیں ۔ضلعی انتظا میہ کی عدم موجودگی کے سبب اس سائیڈ پر کسی قسم کی توجہ نہیں دیجا رہی۔سماجی کارکنوں محمد بخش،جاوید،محمد طارق،مجاہد خان،رب نوازخان رند و دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

عرس فرید ؒ پر پابندیوں کی وجہ سے خاندان فرید ؒ میں اختلافات بر قرار ہیں خواجہ غلام فرید کوریجہ

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)عرس فرید ؒ پر پابندیوں کی وجہ سے خاندان فرید ؒ میں اختلافات بر قرار ہیں دربار فرید ؒ پر ہونے والی رسومات کی تقاریب میں پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ اور سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ موجود نہیں ہیں ۔دربار کے اندر جب تقریبات شروع ہوتی ہیں خواجہ غلام فرید کوریجہ شاہراہ فرید پر ان پابندیوں کے خلاف اجتجاجی دھرنا دیتے ہیں ۔اس سے عقیدت مندان فرید بھی دو حصوں میں تقسیم نظر آتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے خواجہ غلام فرید کوریجہ کو جو سہولیات فراہم کی تھیں انہیں واپس بھی لے لیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد سہولیات جس میں زائرین کی رہائش کیلئے سرکاری سکول و عمارات تھیں دوبارہ ان کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور ان کا خاندان رسومات کی ادائیگی کیلئے تقریبات میں موجود ہیں ۔پہلے روز ان اختلاف کے سبب یہ افواہ پھیل گئی کہ ضلعی انتظامیہ نے سجادہ نشین کو رسومات کی ادائیگی سے روک دیا ہے کیونکہ محکمہ اوقاف پہلے ہی ان کے سجادہ نشین ہونے کا نوٹیفیکشن منسوخ کر دیا تھا ۔اور وہ کئی سالوں سے بغیر نوٹیفیکشن کے رسومات کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔تاہم یہ افواہ ہی ثابت ہوئی انتظامیہ نے ایسی کسی بھی اطلاع کی تصدیق نہ کی ۔

سرائیکی خطہ کے لو گوں کا دہشت گر دی سے کو ئی تعلق نہیں مولاناپر وفیسر محمد محسن رحما نی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام (ف)کے رہنما اور رابطہ کمیٹی علما ء دیو بند کنو نیئر مولانا عز یز الرحما ن درخو استی ،جمعیت علما ء اسلا م(ف) کے رہنما مولاناپر وفیسر محمد محسن رحما نی نے ضلع را جن پور کے دورے کے دوران درگاہ کو ٹ مٹھن شر یف کے سجا دہ نشین خو اجہ معین الد ین محبو ب کو ریجہ ،سرا ئیکستان قومی اتحا د کے سر بر اہ خو اجہ فرید کو ریجہ پیر آف گڑ ھی شریف خو اجہ قطب الدین کو ریجہ ،جمعیت علما ء اسلام (ف)کے مر کز ی رہنما پیر سیف الر حما ن در خواستی ،مولا نا عبد الصمد درخواستی سے ملا قا تیں کیں اور ملکی سیا سی صو رتحال پر تبا دلہ خیال کیا اور فرانس کے میگز ین میں تو ہین آمیزخا کوں کی اشا عت پر امت مسلمہ میں پا ئے جا نے والے اشتعال اور تو ہین آمیز خا کوں کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ے اور ریلیوں کے حو الے سے گفتگو کی ۔جمعیت علما ء اسلام (ف) کے رہنما عز یز الر حما ن در خو استی نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم فر قہ واریت کے سخت خلاف ہیں سرا ئیکی وسیب اولیا اللہ کی دھر تی ہے سرائیکی خطہ کے لو گوں کا دہشت گر دی سے کو ئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ ایک منظم اور گھنا ؤ سا زش کے تحت سر ائیکی وسیب کے خلا ف سازشوں کا عمل جا ری ہے اور دینی مد ارس کے خلاف زیر یلا پروپیگنڈ ہ کیاجا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت خو اجہ غلام فر ید ؒ کی دھر تی امن کی دھر تی ہے

دہشت گر دسیا سی ہو یاغیر سیا سی دہشت گر د ہو تا ہے حا فظ عز یز الر حمن در خواستی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)جمعیت علما ء اسلام خا نپور کے صدر حا فظ عز یز الر حمن در خواستی نے پر یس کلب راجن پور میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اکیسو یں آئینی تر یم پر تحفظا ت ہیں دور کی جا ئیں ۔دہشت گر دی کے لفظ کو عام ہو نا چا ہیے مذہی لوگوں کے خلاف اس کا استعمال غلط فہمی پید ا کر رہا ہے دہشت گر دسیا سی ہو یاغیر سیا سی دہشت گر د ہو تا ہے ان میں تفریق نہیں ہو نی چا ہیے ۔سرا ئیکی خطے کی محر ومی دور کر نے کیلئے ضر روی ہے کہ انکے صو بے کا مطا لبہ پورا کیا جا ئے تا کہ نچلی سطح پر خطے کے لو گوں کو ان کے حقو ق مل سکیں ۔حضر ت خوا جہ غلام فر ید ؒ ایک اللہ کے ولی اور پو رے خطہ کے فیل ہیں انکی قبر پر فا تحہ کیلئے حا ضر ی دی جا تی ہیں جس سے دلی سکون اور اطمینان ہوتا ہے اوران کا پیغا م گھر عا م کر نے کی ضر روت ہے

خوا جہ غلام فر ید ؒ کی عر س کی تجا رتی اور ثقا فتی تقر یبا ت پر پا بند ی خوا جہ غلام فر ید کو ریجہ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) خوا جہ غلام فر ید ؒ کی عر س کی تجا رتی اور ثقا فتی تقر یبا ت پر پا بند ی کے خلاف سرا ئیکستا ن قو می اتحا د کے زیر اہتما م سینکڑ وں کا ر کنوں کا مٹھن کو ٹ میں احتجا جی مظا ہر ہ ،دھر نا،سرا ئیکی صو بہ کی حما یت میں شد ید نعر ے با زی ۔تفصیل کے مطا بق سرا ئیکستا ن قومی اتحا د کے سر براہ خوا جہ غلام فر ید کو ریجہ نے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حضر ت خوا جہ غلام فر ید ؒ کے عر س پر ثقا فتی اور تجا رتی پا بند یوں کی جتنی مذ مت کی جا ئے کم ہے پنجا ب حکو مت مقصبا نہ سلو ک کر تے ہو ئے سا ت کر وڑ سر ائیکی عوام کے سا تھ ظلم ڈھا رہے ہیں ۔جمعیت علما ء اسلا م (ف) کے رہنما مولا نا عز یز الر حما ن درخواستی نے کہا ہے کہ حضر ت خو اجہ غلا م فر ید ؒ عا لم اسلام کے عظیم رہبر و رہنما تھے وہ عظیم شا عر تھے حضرت خوا جہ غلا م فر ید ؒ کی شخصیت کو متنا رعہ نہ بنا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام زبا نوں اور قوموں کا احترام کیا جا ئے سرا ئیکی وسیب کے حقوق کیلئے خواجہ غلام فر ید کو ریجہ کا سا تھ دیں گے سرا ئیکی الیکشن کمیٹی کے مر کز ی چیئر مین اور پیپلز پارٹی کے رہنما را شد عز یز بھٹہ نے کہا کہ ملک کے چا روں صو بے زبا ن ،ثقا فت اور کلچر کی بنیا د پر قا ئم کیے گئے ہیں اب سرا ئیکی صو بہ کے قیا م پر اعتر اض نہ کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ پڑ ھے لکھے سرا ئیکی نو جو انوں کیلئے روز گا ر کے درواز ے بند کر دے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حضر ت خوا جہ غلام فر ید ؒ کے عرس پر تجا ر تی اور ثقا فتی پا بند یاں پنجا ب حکو مت کا مقصبا نہ رویہ ہے انہوں نے کہا کہ حضرت خوا جہ غلام فر ید ،مولا نا عبید اللہ سند ھی اور مو لا نا عبد اللہ درخواستی کے حوالے سے تعلیمی نصا ب میں مضا مین شا مل کیے جا ئیں ملکی استحکا م کیلئے سرا ئیکی صو بہ بنا یا جا ئے

راجن پورسانحہ پشاور کا چالیسواں روز ،راجن پور کے نجی سکول میں دعائیہ تقریب محمد بلال سومرو

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سانحہ پشاور کا چالیسواں روز ،راجن پور کے نجی سکول میں دعائیہ تقریب کا اہتمام ،سکول کے بچے پُر عزم تفصیلات کے مطابق سانحہ ء پشاور کے تلخ واقعہ کو پوری قوم ابھی تک نہیں بھلاء پائی ہے آج اس سانحہ کو چالیس روز گذر گئے ہیں مگر ہمارے حوصلے اب بھی بلند ہیں ہم دہشت گردوں کی مذموم کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم ان ننھے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیم کے فروغ میں جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اس عزم کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولزکے ڈویژنل صدروپرنسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر ،عمران انور ،ڈان ماڈ ل سکول کے الطاف گوہر سمیت سکول کے طالب علموں اور پرنسپل سکول ہذا واساتذہ کرام نے اس موقع پرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پرمحمد بلال سومرو،صابر شبیر ،ملک مشتاق ،چوہدری کاشف ،فدا حسین،میاں تسنیم ملک ،مجیب عالم ،زاہد فرید سمیت دیگر پرنسپلز موجود تھے سکول میں دعائیہ تقریب کے دوران شہداء پشاور کے لئے خصوصی دعاء کی گئی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علم کی روشنی پھیلانے سے کوئی نہیں روک سکتا سکول کے بچوں نے اپنے شہید ساتھیوں کے لئے دعاء کی اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

سابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سیاسی بصیرت رکھتے ہیں سردا ر محمدیوسف خان گبول


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی اُمیدوار وراہنماء پیپلز پارٹی سردا ر محمدیوسف خان گبول نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سیاسی بصیرت رکھتے ہیں پی پی پی کو پنجاب میں مزید فعال بنانے کے لئے مخدوم احمد محمود کی بطور صوبائی صدر نامزدگی کے فیصلہ کو سراہتے اور مخدوم احمد محمود کو مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ صوبے میں پارٹی اُن کی قیادت میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گی یہ بات اُنہوں نے راجن پور میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی حکومت کے کارناموں کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ملک کی نصف آبادی خواتین کو تحفظ کیلئے اور انہیں معاشی طور پر خودکفیل بنانے کے لئے پی پی پی دور میں بے پناہ اقدا مات کئے گئے آج لاکھوں خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے تحت مستفید ہوکر مہنگائی سے نبرد آزما ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی پر انگلی اُٹھا نے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے دوسال حکمرانی کرنے کے باوجود اپنے کسی منشور پر عمل نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم اس حکومت سے نالاں آچکی ہے ۔

راجن پور ،دوماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا تاحال مقد مہ درج نہ ہوسکا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،دوماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا تاحال مقد مہ درج نہ ہوسکا محرر تھانہ کوٹ مٹھن پر مقدمہ کے اندراج کے لئے پانچ ہزار روپے رشوت لینے کا الزام عائد گورنمنٹ کنٹریکٹر انصاف کے حصول کے لئے تھانہ انٹی کرپشن پہنچ گیا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر سجاد حسین کھوسہ کے مطابق دو ماہ قبل راجن پور سے مرغائی جاتے ہوئے انڈس ہائی وے پر دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سے موٹرسائیکل ،اکتیس ہزار نقدی ،موبائل فون مالیتی پانچ ہزار روپے چھین لیا اور فرار ہوگئے جس کی اطلاع اس نے تھانہ کوٹ مٹھن کودی مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی دوماہ گذر گئے ہیں مگر نہ ہی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی انصاف ملا کنٹریکٹر کے مطابق تھانہ کے محرر شاہد عباس نے اس سے مقدمہ کے اندراج کے عوض پانچ ہزار روپے بھی وصول کئے پھر بھی مقد مہ درج نہ کیا کنٹر یکٹر نے آئی جی پنجاب اور ڈائیریکٹر انٹی کرپشن کو انصاف کے لئے درخواست دے دی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دوردراز علاقوں سے آنیوالے زا ئزین کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ڈی سی او

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے دوسرے د ن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی او کی ہدایت پر ٹیم نے مختلف جگہوں کا معائنہ کیا جن میں زائزین کے لیے لنگر خانہ ، راہائش ، میڈیکل اور دیگر کیمپ شامل ہیں ۔ اس موقع پر EDO فنانس عرس انتظامات کے کنونیئر ، TMO جما ل فرید ، DO فارسٹ طلعت حسین ، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر ، DSP آصف خان ، SHOکوٹ مٹھن جاوید اقبال ، محکمہ اطلاعات حافظ صفدر ، شہزاد گل ، سول ڈیفینس آفیسر عقیل گل ،بم ڈسپوزل کے انچارج عباس خان اور دیگر متعلقہ آفیسران / عملہ موجو دتھے ۔ اصغر جلبانی نے کہا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دوردراز علاقوں سے آنیوالے زا ئزین کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انتطامیہ کی طرف سے دن رات ٹیم موجود رہے گی اگر کسی قسم کی شکایت ہو تو انتظامیہ کے لگائے گئے کیمپ پر رجوع کر سکتے ہیں

راجن پور 6 ماہ سے 10 سال تک کے 5لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈ ی سی او غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں انسداد خسرہ مہم کا افتتاح کرتے ہو ئے کہا کہ 6 ماہ سے 10 سال تک کے 5لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور اس مہم کو قومی ذمہ داری کے ساتھ چلایا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی جانفشانی اور محنت کے ساتھ بچوں کو خسر ہ سے محفوظ کرنے کے لئے ویکیسی نیشن کریں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کرنے والے کسی رعایت کے مستحقق نہ ہوں گے ۔ ای ڈی او صحت نے کہا کہ یہ مہم 26جنوری سے 9فروری تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کا ٹارگٹ5لاکھ88ہزار بچے ہیں ۔ا س مہم میں ٹیمیں جن میں 203موبائل اور40فکس ٹیمیں ہیں ۔ والدین ان ٹیموں سے تعاون کریں اور بچوں کو خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لیئے حفاظتی ٹیکے ضروری لگوائیں

جھمر تاڑی، کسی قسم کے ٹینٹ لگانے اور کسی جگہ پر اجتماع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور کی حدود میں ملکی صورتحال کے پیش نظر خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کے موقع پر جھمر تاڑی، کسی قسم کے ٹینٹ لگانے اور کسی جگہ پر اجتماع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے 117ویں سالانہ عرس کی تقریبات ڈی سی او غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ نے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے 117ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دربار پر حاضری دی اور دربار کو غسل دیا ،چادر چڑھائی ،فاتح خوانی کی اور دعا کی گئی۔ ا س موقع پر سجادہ نشین دربار خواجہ معین الدین کوریجہ ،خواجہ کلیم الدین کوریجہ، خواجہ راول کوریجہ، اے ڈ ی سی ارشد گوپانگ، ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،اے سی چوہدری مختار، اے سی روجہان فاروق صادق، ڈی او پلاننگ فاروق صادق، ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی،ٹی ایم او ملک جمال فرید ، ای ڈی او صحت فیاض لغاری اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ خواجہ غلام فرید کی تعلیمات کو عام کیا جائے کیونکہ آپ سچے اور پکے عاشق رسول تھے۔ وہ انسانوں سے محبت کرنے والے بزرگ تھے آپ کی شاعری کے مجموعے میں درد او ر سوز ملتا ہے۔ ڈی سی ا و نے کہا ہے کہ عرس کے موقع پر قرآن خوانی ، نعت خوانی ، محفل سماع تقاریب پر کوئی پابندی نہیں ۔ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ نے کو ئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار خواجہ معین الدین نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ نے آنے والے زائرین کے لئے جس خوبصورت انداز مین انتظامات کئے ہیں ان کی مثال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ان کے رہنے ، کھانے پینے اور آنے جانے کے بہتر انتظامات موجود ہیں

Monday, 26 January 2015

قا نو ن سب کے لئے بر ابر ہے محمد آصف ر شید

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) D.S.Pصدر راجن پور محمد آصف ر شید نے کہا ہے کہ قا نو ن سب کے لئے بر ابر ہے مجر م چا ہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ۔قا نون کی گر فت سے بچ نہیں سکتا ۔انہوں نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میڈیا اس وقت ملک وقوم اور معا شر ہ کی تر قی کے لئے نہا یت اہم رول ادا کر رہا ہے ۔صحا فیوں اور عوام کی بر وقت نشا ند ہی سے جر ائم پا نے میں مد د ملتی ہے انہوں نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ اہم اور حسا س مقا ما ت کی سیکو رٹی الر ٹ کر دی گئی ہے داخل اور خا ر جی راستوں کی نگر انی جا ری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حا لا ت کے پیش نظر مو با ئیل گشت ٹیمیں چو بیس گھنٹے پور ے علا قہ کا وزٹ کر رہی ہیں ریلو ے ٹر یک ،گیسٹ ،ہا وسز ،ہو ٹلزاوردیگر مقا ما ت اور مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس عوام کے جا ن ومال کی محا فظ ہے ۔عوام کو چا ہیے کہ وہ اپنے اردگر د کے ما حول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک شخص کو دیکھتے ہی فوری اطلا عر پو لیس کو دیں اس موقع پر منیر ناصر اور دیگر بھی مو جو د تھے

ر حضرت خواجہ غلام فرید کے سہ روزہ 117 ویں عرس کی تقریبات کا آج سے کوٹ مٹھن میں آغاز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ممتاز صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے سہ روزہ 117 ویں عرس کی تقریبات کا آج سے کوٹ مٹھن میں آغاز ۔ قومی خواجہ فرید کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آج پہنچیں گے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات ۔ تفصیلات کے مطابق بر صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و اولیاء اللہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سہ روزہ 117 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کوٹ مٹھن شریف میں آج 26 جنوری سے شروع ہو گیا ہے ۔ جس میں دربار اجمیر شریف انڈیا سمیت ملک اور بیرون ملک سے علماء مشائخ و زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ جماعت فریدیہ کے زیر اہتمام قومی خواجہ فرید کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے و پاکستان عوامی تحریک کے سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قومی خواجہ فرید کانفرنس میں پہنچ رہے ہیں جبکہ بعد نماز عصر پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر کوریجہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ قومی خواجہ فرید کانفرنس میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا ، مجلس وحدت المسلمین کے سربرا علامہ راجہ ناصر عباس بھی شریک ہونگے ۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس نے عرس فرید کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے ہیں ۔

مثبت صحافت کی رہنمائی ترقی کی ضامن ہے فد احسین نا در

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مثبت صحافت کی رہنمائی ترقی کی ضامن ہے راجن پور کے صحافیوں نے مثبت صحافت کو فروغ دیکر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیکر ضلعی انتظامیہ کی بھی معاونت کی ثالثی کمیٹی نے شفاف اور منصفانہ الیکشن کروا کر پریس کلب کے استحکام و صحافیوں کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔ علاقہ کی عوام مسائل کی نشاندہی کریں انتظامیہ حل کرے گی ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے کیا اس موقع پر انہوں نے صدر انجینئر محمد امجد فاروق جنرل سیکرٹری محمد ندیم قریشی ، نائب صدر کنور افتخار عالم ، فنانس سیکرٹری میاں سرفراز الحسن ، انفارمیشن سیکرٹری ارشد گیلانی ، چئیرمین مجلس عاملہ عبد المجید قریشی ، جوائنٹ سیکرٹری کنور فہیم اور ممبر مجلس عاملہ الطاف گوہر سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا ۔ اس موقع پر پریس کلب کے چیف ایگزیکٹو عبد الحمید شاکر سرپرست سکندر گوپانگ ، چئیرمین راؤ ریاض احمد اور چیف کوارڈینیٹر سید عاشق حسین بخاری بھی موجود تھے ۔ تقریب میں ایم این اے سردار حفیظ الرحمٰن دریشک ، ایم پی اے عاطف مزاری اور ثالثی کمیٹی کے نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے جرنلسٹ پینل کی کامیابی اور حلف اُٹھانے پر انہیں مبارکباد دی ۔ مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں صحافیوں کی مثبت صحافت کے فروغ کے لیے جبکہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی علاقائی خدمت کو سراہا ۔ سٹیج پر ثالثی کمیٹی کے ممبران سابق صدر بار چوہدری رفیع پچار ، پروفیسر نذیر سکھانی ،چیئرمین علماء کونسل پنجاب سید اقبال غوث گیلانی ، صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری اورچیئرمین ثالثی کمیٹی مولانا علی محمد صدیقی ، ای ڈی او سی ڈی غلام اصغر جلبانی بھی موجود تھے ۔ تقریب میں تلاوت کی سعادت جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر قاری حبیب اللہ صادقی جبکہ نعت و منقبت کا شرف منھاج نعت کونسل کے عبدالباسط المدنی جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری محمد ندیم قریشی اور چیف کوارڈینیٹر عاشق حسین بخاری نے سر انجام دیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل، جیل سپرینڈنٹ آصف عظیم ، ڈی ایس پی آصف رشید ، اے سی روجھان فاروق صادق ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں عبد المتین ، طاہر شبیر ، آصف راجہ ، رفیع پچار ایڈوکیٹ ، عبد الرشید ساجد ، جمیل خان بزدار کو اعزازی شیلڈز و ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ تقریب میں صدر پریس کلب انجینئر امجد فاروق نے سپاس نامہ پیش کیا ۔ اس موقع پر سردار عدیل خان گورچانی ، نیشنل بنک کے منیجر زاہد مزاری اور منیجر آپریشنل شعیب قریشی ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر شمع نور ، ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافی مظہر علی خان لاشاری،حسنین عباس سونترہ،عبد ا لصبو ر رحما نی،فد احسین نا در ،حا فظ بلا ل ،چو ہد ری یو سف ،عمران ظفر ، ،ملک ریا ض احمد ، بھی شریک تھے ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کثیر افراد اور خواتین نے بھی شرکت کی ۔

را جن پو ڈسٹر ی بیو ٹر ی جلا ل پور ٹیل کے زمیند ار پا نی کو تر سنے لگے محمد ابر اہیم

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) را جن پو ڈسٹر ی بیو ٹر ی جلا ل پور ٹیل کے زمیند ار پا نی کو تر سنے لگے فصلات سو کھنے لگی زمینداروں کا محکمہ انہا ر کے کر پٹ آفیسر ان کے خلا ف ناجا ئز موگہ بنا نے تک احتجا ج جا ر ی رہے گا۔زمیند اروں کا وزیر اعلی پنجا ب سے پر روز مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹر ی بیو ٹر ی جلا ل پور ٹیل کے زمیند اروں نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہما ری فصلا ت پہلے بھی کم پا نی اور زمینی پا نی صحیح نہ ہو نے کی وجہ سے اچھی نہیں ہو تی جس سے ہما ری آمد نی کم ہو تی ہے اور اکثر اوقا ت کھا نے کو کچھ نہیں ہو تامو گہ نمبر ہز ار جلا ل پور کو چند با اثر زمیند ار ایک مو گہ سے دو مو گہ بنا نا چا ہتے ہیں تا کہ کل کو زیا دہ سے زیا دہ پا نی چور ی کر سکے پہلے بھی اس طر ح پا نی چور ی ہو رہاہے جسے تا حال محکمہ انہا ر کے ملا ز مین نہ روکا سکے زمیند ار وں کامز ید کہا تھا کہ ہم نے اپنی در خو استیںSE ڈیر ہ غا زی خان ایکسین انہا ر را جن پور کو بھی دے رکھی ہیں ان میں زمیند ارغلا م مصطفی ،حا جی صا دق ،رب نو از لا شا ری ،فر ید بخش میسر ،غلام حسن ،عبد الما لک ،محمد ابر اہیم ،ملک ایو ب ،عبد الستا ر ،عبد الر شید ،موسی گشکو ری نے وزیر اعلی پنجا ب میاں شہبا ز شر یف سے پر روز اپیل کی ہے کہ پا نی چوروں اور کر پٹ آفسیران کے خلاف کا رو ائی کی جا ئے

در یشک گر وپ ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی میں اپنا مثبت کر دار ادا کر رہا ہے ملک غلا م رضا کھیا را

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )در یشک گر وپ ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی میں اپنا مثبت کر دار ادا کر رہا ہے سا بق چیف وہپ قومی اسمبلی سر دار نصر اللہ خا ن دریشک ضلع را جن پور کے عوام محسن ہیں ۔ان کے دور حکو مت میں بے روز گا ری کا خا تمہ ہو ا اور علا قہ میں خو شحا لی کا دور دورہ تھا مگر آج عوام ما یو سی کا شکا ر ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر کو ٹلہ نصیر کے سیا سی وسما جی رہنما ملک غلا م رضا کھیا را نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سر دا ر علی رضاخا ن دریشک دن رات عوام کی بھلا ئی کے لئے کا م کر رہے ہیں اورعلا قہ کی تعمیر وتر قی میں نہا یت اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔سیلا ب کے دوران علا قہ کے عوام کے لئے سر دار علی رضا خان دریشک نے اپنے ذاتی فنڈ ز سے متا ثر ین سیلا ب کی بھر پور خد مت کی اس موقع پر شعیب رضا،ایم نا صر اور دیگر افر اد بھی مو جو د تھے

سا ئلین کو بر وقت انصا ف کی فرا ہمی یقینی بنا نے کے لئے پو لیس اپنی پیشہ وارا نہ خد ما ت انجام رہی ہے فضل الر حمن

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سا ئلین کو بر وقت انصا ف کی فرا ہمی یقینی بنا نے کے لئے پو لیس اپنی پیشہ وارا نہ خد ما ت انجام  رہی ہے جر ائم کاقلع قلع کر کے روجھا ن کو کر ائم فر ی سر کل بنا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفیسر سر کل روجھان فضل الر حمن نے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پو رے علا قہ میں گشت کا نظام انتہا ئی مو ثر بنادیا گیا ہے جس کے با عث چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قا بو پا نے میں مد د ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ D.P.O راجن پور زاہد محمود گو ندل کی ہد ا یا ت کی روشنی میں منشیا ت اور جو ئے کے اڈ وں کے خلا ف پو لیس کا کر یک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکو ک افر اد کی چیکنگ کا سلسلہ جا ری ہے دہشت گر دانہ کا روائیوں سے محفو ظ رہنے کے لئے پو لیس پو ری طر ح چو کنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نا انصا فی معا شر ہ میں بگا ہ رپید ا کر تی ہے ۔انصا ف کی بر وقت فر اہمی کے لئے پو لیس دن را ت کو شا ں ہے اس مو قع پر ایس ایچ او عمر کوٹ امتیاز خان چنگوا ئی ود یگر اہلکا ر بھی مو جو د تھے

روحانی پیشوا حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے عرس کی تقریبات ولی عہد دربار فرید خواجہ راول معین کوریجہ خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والے پروگرام


راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )روحانی پیشوا حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے عرس کی تقریبات ولی عہد دربار فرید خواجہ راول معین کوریجہ خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 5ربیع الثانی بعد نماز فجر دربارفرید پر قرآن خوانی ،صبح 6بجے نوبت ،صبح 8بجے غسل ،9بجے محفل سماں ،2:30بجے عظمت فرید کانفرنس اور بعدنماز عشاء محفل حسن قرآت ومحفل نعت ،6ربیع الثانی نماز فجر کے بعداسی طرح قرآن خوانی اور شام4بجے جلوس چادر پوشی ،بعدنماز مغرب رسم چراغاں ،بعد نماز عشاء بین المسالک امن کانفرنس ،رات 10بجے محفل سماں ہوگی۔ اسی طرح 7ربیع الثانی صبح نماز فجر کے بعد قرآن خوانی،نوبت،محفل سماں اور 12:30بجے ختم شریف اور اختتامی دعا ہوگی ۔

تین روزہ عرس 26جنوری 2015 ،5ربیع الثانی سے شروع ہوگا ارشد گوپانگ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے تین روزہ عرس کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ زائرین کیلئے تمام قسم کی سہولیات عرس سے پہلے مکمل کی جائیں ۔انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات ،پارکنگ ،صفائی اور بجلی کے حوالے سے متعلقہ آفیسران کوہدایت کی کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔ ڈی سی او محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ دربار کے نزدیک میڈیکل کیمپ لگائے جائیں تاکہ آنے والے زائرین کو طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے ریسکیو1122کو ہدایت کی کہ عرس کے موقع پر ایمبولینس موجود ہونی چاہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ تین روزہ عرس 26جنوری 2015 ،5ربیع الثانی سے شروع ہوگا ۔اس دوران عارضی پل پر گنے کی ٹرالیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایس ڈی او واپڈا کو ہدایت کی کہ بجلی کی بند کے دوران جنریٹر کا انتظام کیا جائے ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے بتایا کہ خواجہ غلام فرید ؒ کے عرس کے موقع پر پولیس کی ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں ۔سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے ۔لیکن پھر بھی آنے والے زائرین کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز نہ لیں اگر کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو ایمرجنسی نمبر15پرکال کریں ۔اجلاس کے دوران اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے بتایا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔اور عرس کے انتظامات کے بارے میں تفصیل بریفنگ دی ۔ جلاس میں اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،ولی عہد دربارفرید خواجہ راول معین کوریجہ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ،محکمہ واپڈا،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،اطلاعات،ریونیو اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔ بعدازاں ڈی پی زاہد محمود گوندل اور اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے سیکورٹی کے حوالے سے دربار سے ملحقہ سٹرکوں ،بازاراور گلیوں کا دورہ کیا ۔

Saturday, 24 January 2015

اکثریت کو اقلیت میں ضم کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )نیشنل بنک کے ریجنل آفس کو ڈیرہ غازی خان سے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے سے اس علاقے میں شدید مسائل پیدا ہونگے ۔ڈیرہ غازی خان ڈویثرن میں 50جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویثرن میں صرف 30برانچیں ہیں ۔اکثریت کو اقلیت میں ضم کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے ضلعی صدر سردار علاؤالدین خان مزاری،نائب صدر رانا محمد ارشد،پیپلز پارٹی کے ڈویثرن صدر چوہدری سرور عباس ایڈدوکیٹ،تحریک انصاف کے رہنما راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ،خواجہ محمد سلیم،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ،خواجہ محمد سلیم کے علاوہ دیگردرجنوں شخصیات نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان خطر ناک ایریا شمار ہوتا ہے یہاں سے وہاں جانے کیلئے ذرائع آمدورفت بھی دشوار گزار ہیں ۔ڈیرہ غازی خان میں نیشنل بنک کا ایک وسیع نیٹ ورک کام کر رہاہے ہزاروں افراد اس سے وابستہ ہیں جن کیلئے شدید مسائل پیدا ہونگے انہیں نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصانات کے خدشات بھی لا حق ہو جائیں گئے علاقے کی کاروباری سرگرمیاں بھی شدید مٹاثر ہو سکتیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ایسا کیا گیا تو تاجر برادری سمیت دیگر مکاتب فکر اجتجاج پر مجبور ہو جائیں گئے اس کیلئے بہتر ہے کہ ڈیرہ غازی خان ریجنل آفس کو برقرار رکھ کر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویثرن کی اس کے ساتھ اٹیچ منٹ کر دی جائے تاکہ بنک کی سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں ۔

ان ویلجزمیں سیلاب متاثرین کی سہولت کیلئے مختلف 10محکموں کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے غازی امان اللہ

راجن پور(ڈسٹرکٹ ر پورٹر )پی ڈی ایم اے کی نئی منظور شدہ پالیسی کے مطابق ترقی ماڈل ویلج رکھ عظمت والا جام پور اور رکھ فاضل پور سیلاب متاثرین میں کمپیوٹر ائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم ہونگی۔ اور ان ویلجزمیں سیلاب متاثرین کی سہولت کیلئے مختلف 10محکموں کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔تاکہ سیلاب متاثرین زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ترکش ماڈل ویلج کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز کے نمائندگان ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ، اے سی جام پور قمرالزمان قیصرانی ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی ایم او عبدالرؤف مغل ، ڈی اوپلاننگ ملک سیف الرحمن ، ایس این اے عبدالرحمن لاکھا اور دیگر متعلقہ آفیسر نے شرکت کی ۔ڈی او پلاننگ نے بتایا کہ واپڈا کی طرف سے بجلی کی فراہمی کیلئے ورک آرڈر جاری ہوچکے ہیں اور جلد ہی ان ویلجز میں بجلی فراہم کردی جائے گی ۔ اے سی چوہدری مختار نے ترکش ماڈل ویلجز کی تقسیم کار کے بار ے میں اجلاس میں تفصیلاً بریفنگ دی ۔ ڈی سی او نے متعلقہ آفیسران کوہدایت کی کہ ماڈل ویلج کے کام کو جلد مکمل کریں تاکہ متاثرین میں الا ٹمنٹ کا کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الاٹمنٹ دیانتداری اورشفاف طریقے سے ہونے چاہیے ۔

اچھا کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے غازی امان اللہ



راجن پور(ڈسٹرکٹ ر پورٹر )ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پورمیں سات یونین کونسلوں میں پولیو مہم کے بعد اب 37یونین کونسلز میں پولیو مہم کا 100%ٹارگٹ کامیابی کے ساتھ 3دن میں مکمل کرلیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کا جائز ہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ، ڈی ایچ او ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ،ایریا انچارج اور متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور اس پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر کیا جائے ۔ کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے پولیو مہم میں تمام ٹیمیں اپنی دیانتداری کے ساتھ ذمہ داری نبھائیں ۔تاکہ یہ بچے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں ۔

ان کی پروموشن پر تمام بنک ملازمین نے انہیں مبارک باد دیں ہیں

راجن پور(ڈسٹرکٹ ر پورٹر )نیشنل بنک راجن پور کے آفیسر شعیب قریشی کی پروموشن کر کے منیجر آپریشن راجن پورنیشنل بنک میں تعینات کردیا گیا ہے ان کی تعیناتی سے راجن پور کے اکاؤنٹس ہولڈر کے مسائل حل ہونگے ۔ ان کی پروموشن پر تمام بنک ملازمین نے انہیں مبارک باد دیں ہیں۔

حکومت کی طرف سے مستحق افراد کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے حسن خاور محمود

راجن پور(ڈسٹرکٹ ر پورٹر ) دانش سکول سسٹم عوام کا اپنا تعلیمی نظام ہے، حکومت کی طرف سے مستحق افراد کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار لفیٹیننٹ کرنل(ر) حسن خاور محمود پر نسپل دانش سکول نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ششم میں داخلے کے حالیہ ٹسٹ میں دو ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ ہم نے نہایت شفاف طریقے سے اپنے امتحانی سسٹم کے ذریعے ٹسٹ لیا۔ پہلے مرحلے میں تحصیل راجن پور اور تحصیل جام پور کے امید واروں کا دانش سکول میں ہی ٹسٹ لیا گیا،جبکہ تحصیل روجھان کے امیدواروں کو یہ سہولت فراہم کی گئی کہ ان کا ٹسٹ گورنمنٹ ہائی سکول روجھان میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے ہم ڈی سی او راجن پور اور ڈی پی او راجن پور کے شکر گزار ہیں۔ داخلے کے لئے بھر پور طور پر علاقے کے لوگوں کی شر کت دانش سکول سسٹم پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، یہ ادارہ حکومت کی طرف سے یتیم، مستحق اور کم آمدن والے والدین کے بچوں کے لئے بنایا گیا ہے۔اس کے ذریعے غریب بچوں کو تعلیم دے کر غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کا رزلٹ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے انٹر ویوز شروع کئے جائیں گے۔مارچ کے اوائل میں طلباء کے خاندانوں کی تحقیقات کے بعد حصول تعلیم کے لئے سکول بلا لیا جائے گا۔ امید ہے دانش سکول سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Thursday, 22 January 2015

ضلع بھر کے5لاکھ88ہزار 380بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 26جنوری سے 9فروری تک خسرہ سے بچاؤ کے لیئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ضلع بھر کے5لاکھ88ہزار 380بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے ۔ یہ باتیں ڈی سی ا و غازی امان اللہ نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس خسرہ مہم میں کسی آفیسر یا اہلکار کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا ئے گا کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی صحت اور مستقبل پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری نے بریفنگ میں بتایا کہ اس مہم میں 6ماہ سے 10سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئیں گے ۔ انہوں نے اس بیماری بارے بتایا کہ یہ بیماری انتڑیوں اور دماغ پر حملہ کر تی ان کی علامات میں پہلے بخار اور چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اس موقع پر ضلع بھر سے محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

Wednesday, 21 January 2015

حساس تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات فوری طورپرمکمل کئے جائیں چوہدر ی عبدالوحیدآرائیں

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدر ی عبدالوحیدآرائیں نے کہا ہے کہ حساس تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات فوری طورپرمکمل کئے جائیں۔موجودہ حالات میں حب الوطن قوتوں کودہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔دہشتگرکسی رعائیت کے مستحق نہیں۔سکولوں کی تعمیری کام میں سستی نہیں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور ڈی سی اوآفس کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب سردار عاطف حسین مزاری ،ایڈیشنل سیکرٹری انکوائریز ،ایس اینڈ جی اے ڈی وسیم رضا جعفری ،ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل،مقامی ایم پی اے ،ایم این اے کے نمائندگان ،محکمہ تعلیم ،بلڈنگ وضلعی آفیسران نے شرکت کی ۔چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ کے زیرنگرانی سکولوں کی سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں ۔مزید کالجز کے گیٹس پر رکاوٹیں لگائیں جائیں ۔ محکمہ بلڈ نگ اور تعلیم کے آفیسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کومزید تیز کریں اور اورسکولوں کی مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ غازی امان اللہ کی موجود گی میں ضلع راجن پور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دن رات محنت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ اور انشاء اللہ ہم ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے مختلف سکولوں اور کالجز کا معاوئنہ کیا جن میں پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور۔دانش سکول فاضل پور ،ڈی پی ایس راجن پور اور گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکولز شامل ہیں ۔

Tuesday, 20 January 2015

بوگس انرولمنٹ کو ختم کیا جائے اساتذہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جا ئے محمد ارشد گوپانگ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سکولوں میں تعینات اساتذہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جا ئے ۔غیر حاضر ہونے پر اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی ۔ یہ باتیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ نے محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہیں۔ اے ڈی سی نے کہا کہ بچوں کی بوگس انرولمنٹ کو ختم کیا جائے اور تمام سکولوں کی مسنگ فیسی لیٹیز مکمل کی جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایجوکیٹرز بھرتی حکومت پنجاب کی پالیسی اور شفاف طریقے سے عمل میں لا ئی جا رہی ہے نئی بھرتی سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پور ا کر دیا جا ئے گا جس سے ہمارے ضلع کا تدریسی نظام مزید بہتر ہو جا ئے گا ۔ا س موقع پر ڈی ایم او عبدالروف مغل سینئرہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد،ڈی او سیکنڈری و ایلمنٹری ، ڈپٹی ڈی اوز کے علاوہ ضلع بھر سے اے ای اوز نے شرکت کی۔

۔آپﷺ کی تشریف آوری سے زمین و آسمان منور ہو گئے محبوب شاہ گیلانی


راجن پور( ڈسٹرکٹ رپور ٹر)گزشتہ روزسالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی پر وقار محفل محلہ صدر بھٹی میں منعقد کی گئی جس میں السید محبوب شاہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آقا کا میلادمنانے کا مقصد آپ ﷺ کی تعلیمات کا عہد کرنا ہے۔ حضور اکرم ﷺ دونوں جہانو ں کے لیے باعث رحمت بن کر آئے۔آپﷺ کی تشریف آوری سے زمین و آسمان منور ہو گئے ساری کائنات مہک اٹھی ۔ماسٹر یسٰین اعوان ،احسن لاشاری،شاہد بھٹی،نوید بھٹی ،قاری حبیب نے اپنے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے جبکہ تقریب کے آرگنائزر فیاض احمد بھٹی، حسنین عباس سونترہ ،خلیل احمد سنجر انی،عبد ا لصبور رحما نی ،فداحسین نا در، نو ید احمد بھٹی ،چوہد ری یو سف ،عبد الشکو ر رحما نی ،عمران ظفر ،ملک ریا ض احمد ،توقیر احمد بھٹی کے علا وہ عوامی سماجی حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Monday, 19 January 2015

خواتین کی تفریح اور فلاح و بہبود کے لئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں غازی امان اللہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) خواتین کی تفریح اور فلاح و بہبود کے لئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے خواتین اور بچوں کے لئے مخصوص فاطمہ جناح پارک کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں بہترین آفس، میٹنگ،پروگرام ہال مکمل کرا دیا ہے۔جس میں میزیں اور کرسیاں بھی مہیا کر دی گئی ہیں تاکہ خواتین یہاں اپنے پروگرام اور میٹنگز کر سکیں۔اس کے علاوہ یہاں پر جشن بہاراں ،میلاد مصطفےٰ ﷺ ،14اگست اور 23مارچ کے حوالے سے پروگرام بھی منعقد کرائے جا سکیں گے۔ڈی سی او نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ پارک میں مزید پودے لگائے جائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے چیئر پرسن فاطمہ جناح پارک صباء زہرا کو خواتین کے پروگرام کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر مولانا علی محمد صدیقی،علاؤ الدین مزاری،شیخ ولی محمد ساجد،ملک سیف الرحمان ،ملک کمال فریدٹی ایم او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Sunday, 18 January 2015

راجن پور ،چوک الہ آباد پر باؤلے کتے نے مختلف کتوں کو کاٹ لیا ان آوارہ کتوں نے سات شہریوں کو کاٹ لیا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،چوک الہ آباد پر باؤلے کتے نے مختلف کتوں کو کاٹ لیا جبکہ ان آوارہ کتوں نے سات شہریوں کو کاٹ لیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں متاثرین کا علاج جاری ہے متاثرین کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ راجن پور شہر میں آوارہ کتوں کے غول پھر رہے ہیں جس سے بچے ،خواتین اور شہری غیر محفوظ ہیں آوارہ کتے سارا سارا دن مارکیٹوں میں شہریوں کو کاٹنے کے لئے چھپے رہتے ہیں ورثاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو میں کتے کاٹے کی ویکسین بھی نایاب ہیں اُن کا الزام عائد کرنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ویکسین باہر سے خرید کرنے کا حکم دیا ہے دوسری جانب ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے کہا ہے کہ کتے کاٹے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے آج کتے کاٹے کے لائے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی بلکہ ان کی ویکسنیشن بھی کی گئی اور سرکاری ہسپتال میں ہی مفت کی گئی ہے ای ڈی او صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تلفی بلدیہ کا کام ہے جس کے لئے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کو تحریر کردیا گیا ہے ۔

مقامی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل کے حل میں اُن کی امداد کرنا ہے محمد طاہر شبیر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فارہیو من ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سول سوسائٹی ،سیکرٹریز یونین کونسلز اور صحافیوں کو آئین پاکستان کے تحت شہریوں کے حقوق کی آگاہی وپروگرام کی افادیت بارے ورکشاپ ،اس ورکشاپ کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں ملتان سے آئے ٹرینر امجد بلوچ نے ٹریننگ دی قبل ازیں پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی محمد طاہر شبیر نے سی سی ایچ ڈی کا تعارف کرایا اور جاری پروگرام بارے بریفنگ دی پروگرام آفیسر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد عام شہریوں کو اُن کے حقوق کی فراہمی میں اُنہیں بااختیار بنانا ہے اور مقامی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل کے حل میں اُن کی امداد کرنا ہے اُن کا کہنا تھا کہ سی سی ایچ ڈی اپنے پلیٹ فارم سے متاثرہ شہریوں کی مفت قانو نی امداد جاری رکھے گی اس موقع پر مانیٹر نگ آفیسر وقاص اعوان ،سوشل آرگنائزر مستنصر حسین یوسفی ،جعفر سرائی اور آصفہ بتول بھی موجود تھی تقریب میں تحصیل بھر سے سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،سیکرٹریز اور صحافی شریک ہوئے یہ ورکشاپ دوروز جاری رہیگی ۔

سول جج کے ہمراہ چھاپہ مار کر فاریسٹ گارڈ شفیق لنگاہ کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار عبدالمجید خان مستوئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرکل آفیسر انٹی کرپشن راجن پور عبدالمجید خان مستوئی نے کہا ہے کہ کرپشن ناقابل معافی جرم اس کے خاتمہ کے لئے معاشرے کے ہرفرد کوآگے آنا ہوگا محکمہ انٹی کرپشن نے کرپٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے کرپٹ ملازمین کے خلاف درخواستیں آنے پر بھرپور کاروائی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ کرپٹ ملازمین کی حوصلہ شکنی کے لئے تشہیری مہم بھی جاری ہے اُن کا کہنا تھا کہ شہری کرپشن کے خاتمہ میں محکمہ کا ساتھ دیں اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ کی ٹیم نے گذشتہ روز سول جج کے ہمراہ چھاپہ مار کر فاریسٹ گارڈ شفیق لنگاہ کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کیا تھا ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ شہری کرپٹ ملازمین کی نشاندہی کریں اگر کہیں کوئی اہلکار رشوت طلب کرے تو فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں اس موقع پر محرر تھانہ راؤ محمد خالد ودیگر اہلکار بھی موجودتھے ۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت پوری پاکستانی قوم سراپاء احتجاج بن چکی بشیر احمد خان مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان راجن پور سردار بشیر احمد خان مزاری نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت پوری پاکستانی قوم سراپاء احتجاج بن چکی حکومت عالمی سطح پر فی الفور آواز بلند کرے اور ملکی سطح پر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ایک ملاقات کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ آقائے نامدارﷺ کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا مسلمان کٹ سکتا ہے مگر شان رسول ﷺ کیخلاف ایک لفظ بھی ناقابل برداشت ہے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے جذبات کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر فرانس کے سفیر کو طلب کرکے صورتحال سے آگاہ کرے اور اس مسئلہ کوعالمی سطح پر اُٹھا یا جائے اُن کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

آج کے دور میں باعزت ریٹائر منٹ کسی نعمت سے کم نہیں محمد اقبال خان بلوچ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ریجنل ہیڈ نیشنل بینک ڈی جی خان ڈویژن محمد اقبال خان بلوچ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں باعزت ریٹائر منٹ کسی نعمت سے کم نہیں اے وی پی رانا محمد ارشد خوش نصیب انسان ہیں جو باعزت طریقے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں میں اُنہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے اے وی پی نیشنل بینک رانا محمد ارشد کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب کے دوران کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برانچ منیجر زاہد محمود مزاری ،کریڈٹ آفیسرکلیم اللہ خان دریشک،ظہور خان گشکوری،شیخ سجاد احمد،شعیب قریشی ،سابق برانچ منیجرظہور قریشی ،رانا آصف،فاروق خان دریشک،اظہر مزاری برانچ منیجرروجہان کا کہنا تھا کہ رانا محمد ارشد نے بینک کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا وہ شفیق آفیسر تھے اور اپنے ماتحت ملازمین کا خاص خیال رکھتے تھے اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے انجام دے رہے تھے تقریب کے خطاب کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اے وی پی رانا محمدارشد نے ساتھی آفیسرز کے جذبات کوسراہا اور اُن کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اُن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ٰ کی ذات کا شکر گذار ہوں کہ آج اپنے عہدے سے باعزت سبکدوش ہورہا ہوں بینک ملازمت کے دوران بیتے لمحات یار رہیں گے تقریب کے آخر میں رانا محمد ارشد کو لیپ ٹاپ بطور گفٹ دیا گیا جبکہ سٹاف ملازمین نے اُن کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی تقریب میں ضلع بھر سے نیشنل بینک کے برانچ مینجرزکلریکل اسٹاف شریک ہوئے ۔

راجن پور ،ڈویژن بھر میں بجلی کے چوری شدہ یونٹس عام صارفین کے بلوں میں ڈالنے کے خلاف عبدالوحید

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،ڈویژن بھر میں بجلی کے چوری شدہ یونٹس عام صارفین کے بلوں میں ڈالنے کے خلاف راجن پور کے شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ایکسئن واپڈا راجیش کمار سمیت عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ ملازمین کے تبادلے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں عاشق علی ،فرید بخش،عبدالوحید ،غلام فرید ،امداد حسین ،عابددریشک سمیت درجنوں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایکسئن واپڈا راجیش کمار کرپٹ آفیسر ہے پہلے وہ دس سال راجن پور میں ایس ڈی او تعینات رہا اور کرپٹ عملہ کے ذریعے بڑے کارخانوں کو بجلی چوری کی کھلی چھوٹ دی اب اس ڈویژن میں بطور ایکسئن تعینات ہوا ہے مذکورہ آفیسر نے خاص ملازمین کو صرف ’’ مک مکا‘‘ کے لئے تعینات کررکھا ہے بڑے کارخانوں کے چوری شدہ یونٹس عام صارفین کے کھاتوں میں ڈال کر ہزاروں روپے کے بل بھجوائے جارہے ہیں اس پر شہریوں نے چیئر مین واپڈا ،وزارت پانی وبجلی کے اعلیٰ حکام اور چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے فوری طور پر ایکسئن سمیت کئی سالوں سے تعینات کرپٹ ملازمین کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ایکسئن واپڈا کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ انہوں نے تعیناتی کے بعد لائن لاسز پر قابو پایا ہے ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

راجن پور ،بند روڈ سیوریج نالے کی صفائی نہ ہو نے سے نالے کے پانی کی روانی بند

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،بند روڈ سیوریج نالے کی صفائی نہ ہو نے سے نالے کے پانی کی روانی بند ،لانگ کالونی کی گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا نماز جمعہ کی آدائیگی میں بھی اہلِ علاقہ کو پریشانی کاسامنا اہل علاقہ کا ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق فتح پور روڈ سے ملحق بندروڈ کے نالے میں نہ صرف نوآباد کالونیوں کی سیوریج کا پانی ڈالا جارہا ہے بلکہ ڈسٹر کٹ جیل کے گندے پانی کی نکاسی بھی اسی نالے کے ذریعے کی جاتی ہے عملہ صفائی کی جانب سے کئی ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود اس نالے کی صفائی وکھدائی نہیں کی گئی جس کی بناء پر نالہ گندگی سے اَٹ چکا ہے آئے روز نالے کے پانی کی بندش سے لانگ کالونیوں کی گلیوں میں پانی جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے اہل علاقہ حاجی عبدالستار گبول،قادر بخش لانگ ،حاجی بشیر احمد گبول،حاجی محمد گبول، غلام اکبر خان گبول، حاجی امیر بخش خان گبول ،عبدالرحیم طارق بھٹی ودیگر نے ٹی ایم اے کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ایڈ منسٹر یٹر تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹر یشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بند روڈ کے نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ لانگ کالونی کی گلیوں کو اونچا کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو اس مشکل سے نجات مل سکے ۔

Friday, 16 January 2015

ضلع بھر میں خسرہ سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے اکٹر فیاض کریم لغاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) خسرہ سے آگاہی سے متعلق ایک سیمنار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور میں منعقد ہوا جس میں خسرہ سے متعلق آگاہی دی گئی ۔ تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس سے مستفید ہو سکیں اور اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگوا سکیں ۔ یہ مہم 26جنوری سے شروع ہو گی جس میں 588380بچوں کو ضلع بھر میں خسرہ سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے ۔ مہم میں 245ٹیمیں کا م کریں گی جو 6ماہ سے 10سال تک کے بچوں کو لگا ئے جا ئیں گے ۔ سمینار میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر عبداللہ جلبانی ،پی ڈی ڈاکٹر شمع نور ،ڈبلیو ایچ او کے مظہر قریشی کے علاوہ وکلاء علما،تاجر ،خواتین اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔

ہ ایسے مرد و خواتین اساتذہ جو پانچ سال سے ایک ہی سکول میں تعینات ہیں عبدالغفارلنگاہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ای ڈی او تعلیم راجن پور عبدالغفارلنگاہ نے کہا ہے کہ ایسے مرد و خواتین اساتذہ جو پانچ سال سے ایک ہی سکول میں تعینات ہیں اور اپنا تبادلہ گھروں کے قریب خالی اسامی پر کرانا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواست متعلقہ ضلعی افسر تعلیم کے توسط سے 20 جنوری تک دفتر میں جمع کراد یں تاکہ انہیں گھروں کے نزدیک خالی آسامی پر تعینات کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری تعلیم کی ہدایت پر ایسا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ تک موصول ہونے والے درخواستوں کی سمری سیکریٹری تعلیم کو روانہ کی جا ئے گی جس کی منظوری کے بعد احکامات تبادلہ جاری کر دیئے جا ئیں گے

Thursday, 15 January 2015

ملک پاکستان نا زک دور سے گز ار رہا ہے مفتی ارشاد احمد حقا نی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)جمعیت علما ء اسلا م (ف)کے ضلعی امیر یٰسین شا کر ضلعی جنرل سیکر ٹر ی مو لا نا حماد اللہ حید ری تحصیل را جن پور کے امیر مفتی ارشاد احمد حقا نی نے کہا ہے کہ ملک پاکستان نا زک دور سے گز ار رہا ہے اس لیے حکمر انوں کو بر وقت اورمستحکم پا لیساں بنا کر دہشت گر دی کا مقا بلہ کر نے کے لیے بلا تفر یق نسل و مذہب ان مذموم شر پسند عنا صر کے خلا ف کا روا ئی کر نی چا ہیے تا کہ آئند ہ پر ایسا مذموم عمل نہ کر سکیں اور ایسے ہر عمل کی جمعیت علما ء اسلام (ف)حما یت کر لے گی اور بھر پور تعا ون کر ے گی جو کہ ملک وملت کے لیے تحفظ اور بقا کا سبب بنے اور انہوں نے مز ید کہا کہ دینی مد ارس اکثر عام شا ہر ا ہو ں پر واقع ہو نے کی دجہ سے عوام خو اص کی نظر میں ہیں ان میں خا لصتا دینی اسلا می اخلا قی تعلیم اور امن کا درس پا کستان کے دفا ع میں صف اول میں ہو نگے ۔

را جن پور جا مع مسجد صد یقہ سیر ت کمیٹی کے زیر اہتمام ہر ما ہ در س قر آن ہو تا ہے خان زما ن خان

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلام (ف) تحصیل را جن پور کے جنر ل سیکر ٹر ی خان زما ن خان نے بتا یا کہ جا مع مسجد صد یقہ سیر ت کمیٹی کے زیر اہتمام ہر ما ہ در س قر آن ہو تا ہے اس با ر 19 جنو ری سو موار نما ز عشا ء درس قرآن سے مو لا نا عبد الکر یم ند یم آف خا ن پور خطا ب کر یں گے ۔

راجن پور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی درخواست پر عدالت نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے کوطلب کر لیا

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی درخواست پر عدالت نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے کوطلب کر لیا ۔تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنوں سردار حمید اللہ خان دریشک اور یار محمد زرگر نے مسلم لیگی ارکان اسمبلی کی طرف سے انتقامی کاروائیوں کو نشانہ بنائے جانے پر سینئر سول جج راجن پور کی عدالت میں درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ان کے گھروں کے باہر سیوریج کے پائپ بچھانے کیلئے گلی میں توڑ پھوڑ کی گئی اور کام کو مکمل کرنے کی بجائے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ شدید پریشانی سے دو چار ہے ان کے آنے جانے کا راستہ بند ہو چکا ہے انہوں نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک اور ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کے ایما پر ایسا انتقامی طور پر کیا جا رہا ہے جس پر عدالت نے دونوں ارکان اسمبلی کو 19جنوری کو طلب کیا ہے۔پنجاب حکومت،ای ڈی او فنانس،ٹی ایم اے ایکسیئن بلڈنگزکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے بارے آگاہی مہم سیمنار کا انعقاد کیا گیا منصور سنجرانی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے بارے آگاہی مہم سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض خان لغاری،ڈاکٹر محمد مظہر قریشی، ای ڈی او فنانس غلام اضغر جلبانی،صدر پریس کلب منصور سنجرانی، ڈاکٹر شمع نور و دیگر بھی شریک تھے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض خان لغاری نے کہا کہ خسرہ ایک موذی مرض ہے اور اسکا علاج ممکن نہ ہے 6ماہ سے10سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ خسرہ جیسے موذی مرض کا وائرس ایک سے دوسرے بچے کو نہ لگ سکے سیمنار سے صوبائی WHOکے نمائندے ڈاکٹر مظہر قریشی نے کہا کہ راجن پور میں خسرہ کی روک تھام کے لیے 15فیصد کام ہوا ہے جو کہ ناکافی ہے اس کا فائدہ نہیں ہے کیونکہ جب خسرہ کا وائرس پھیلتاہے تو وہ 15فیصد بچے بھی اسکی لپیٹ میں آجاتے ہیں جو حفاظتی ٹیکے لگوا چکے ہوتے ہیں لہذا خسرہ سے حفاظتی مہم میں 95فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگنے چائیں تب یہ وائرس نہیں پھیل سکے گا۔سیمنار سے ڈاکٹر ذیشان ساجد نے بچوں میں خسرہ اور اسکے جان لیوا اثرات پر روشنی ڈالی اور کہا خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے 9فروری تک لگائے جائیں گے والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔آگاہی سیمنار سے صدر پریس کلب منصور خان سنجرانی ،ای ڈی او فنانس غلام اضغر جلبانی ،کنور جمال اختر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شمع نور نے بھی خطاب کیا۔

ضلع کی مظلوم عوام کی آواز بن کر حکام بالا تک پہنچائیں گے منصور خان سنجرانی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )صدر پریس کلب منصور خان سنجرانی نے ایک بیان میں کہا کہؔ ضلع کی مظلوم عوام کی آواز بن کر حکام بالا تک پہنچائیں گے ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کو عوام کی مثبت تجاویز دیں گے،عامل صحافیوں کی ٹیم متحد ہے اور ضلع بھر کی ترقی کے لیے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں گیَ ۔

در یشک گر وپ ضلع را جن پور میں تر قی کی علا مت بن چکا ہے ملک غلا م رضا کھیا را

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) در یشک گر وپ ضلع را جن پور میں تر قی کی علا مت بن چکا ہے سر دار نصر اللہ خان دریشک اور بیر سٹرعلی رضا خان دریشک نے ہمیشہ ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی میں نما یا ں کر دار ادا کیا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سیا سی وسما جی رہنما ملک غلا م رضا کھیا را نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور کی تا ریخ کا اگر جا ئز ہ لیا جا ئے تو دریشک گر وپ کے روح رداں سر دار نصر اللہ خان دریشک کی خد ما ت نمایا ں ہیں ۔جنہوں نے بے روز گا ری کے خا تمہ ،ترقیاتی کا موں کے ذریعے ضلع را جن پور کے عوام کے مسائل حل کر دیئے۔نو جو انوں میں ملا زمتوں کی فر اہمی کا سہر ا ان کے حصہ میں آتا ہے وہ جب بھی بر سر اقتد ار آئے ضلع را جن پور کے عوام کو خو شحا لی میسر آئی جبکہ ایم پی اے بیر سٹر علی رضا خان دریشک بھی دن را ت عوام کی خد مت میں معر وف ہیں

پیپلز پا رٹی عوام کو مکمل تر جما نی کر تی ہے سر ور عباس ایڈ ووکیٹ

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈوثیر نل صد ر پی پی پی سر ور عباس ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ غر بت ،بے روزگا ری سے تنگ عوام ایک با ر پھر پیپلز پا رٹی کی طر ف دیکھ رہی ہے ۔پیپلز پا رٹی عوام کو مکمل تر جما نی کر تی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پیپلز سیکر ٹر یٹ میں کا رکناں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سا بق صدر آصف علی زرداری کی مد برانہ حکمت عملی سے ملک میں جمہو ریت قا ئم دا ئم ہے ۔چیئر مین بلا وبھٹو اور آصف علی زرداری میں اختلا ما ت کی خبریں من گھڑت ہیں اور پا ر ٹی کو تقسیم کر نے کا سا زش ہے ۔تا ریخ گوا ہ ہے کہ پا رٹی کو ختم کر نے والے خو د ختم ہو گئے مگر پا رٹی ابھی تک قا ئم دا ئم ہے ۔سر ور عباس نے مز ید کہا کہ جس قد ر جمہوریت کے لیے قر با نیاں پی پی لیڈ ر نے دیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔شہید بی بی نے اپنی تمام عمر جمہو ریت کی سر بلندی کے لئے وقف کر دی ہے اس موقع پر شکیل خان بلو چ ،منیر نا صر اوردیگر کا ر کناں بھی مو جو د تھے

کاشت کی معاونت اورحوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے سر دار ثنا ء اللہ خا ن نیا زی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کاشت کی معاونت اورحوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے گنا کا شت کا روں کی خو شحا لی کے لئے انڈ س شو گر ملز کو ٹ بہا در نما یا ں کر دار ادا کر رہی ہے ۔پر مٹ کی کمپیو ٹر ائز ڈ فرا ہمی میر ٹ کی بنیا د پر کی جا رہی ہے کہ کسی کا شت کا ر کی حوصلہ شکنی نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہا ر جنرل منیجر کین انڈ س شو گر ملز سر دار ثنا ء اللہ خا ن نیا زی نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گنا کی کٹا ئی کاعمل پر مٹ کے حساب سے کیاجا ئے تا کہ گنا سوکھ نہ جائے اور کا شت کا ر کا ما لی نقصا ن نہ ہو کہ ۔ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی اور بے روز گا ری کے خا تمہ میں انڈ س شو گر ملز کلید ی کر دار اداکر رہی ہے ۔کا شت کا ر حضر ات پر یشان نہ ہوں ان کے ہرنقصان کا ازالہ کیا جا ئیگا ۔اس مو قع پر سردار سجا د احمد خان دریشک،ملک غلام رضا کھیا را اور دیگر اہلکا ران بھی مو جو د تھے۔

کچہ کے علا قہ میں جرائم کا خا تمہ اور سر کل روجھان کو کر ائم فر ی تحصیل بنادیا گیا ہے فضل الر حما ن خان

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کچہ کے علا قہ میں جرائم کا خا تمہ اور سر کل روجھان کو کر ائم فر ی تحصیل بنادیا گیا ہے ۔سکو لوں میں سیکو رٹی کے انتظا ما ت سخت کر دیئے۔مو با ئل گشت ٹیمیں دن را ت جد وجہد میں معر وف ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر D.S.P سر کل روجھا ن فضل الر حما ن خان نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کروجھان کچہ کا علا قہ جو کہ عر صہ دراز سے نو گو ایر یا بنا ہو ا تھا امن کی ،جگا ہ بنا دیا گیا ہے D.P.O را جن پور زا ہد محمود گو ندل کی کا میا ب حکمت عملی اور نڈر قیا دت کی بد ولت پورا ضلع کرا ئم فر ی زون بن چکا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک بھر کی طر ح سر کل روجھان کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکو رٹی انتہا ئی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مشکو ک افر اد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے موبا ئل گشت ٹیمیں دن را ت گا ڑیوں کی چیکنگ اور داخلی اور خا رجی را ستوں کی نگرا نی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پو لیس عوام کے جا نومال کی محا فظ ہے ۔عوام کو پر امن ما حول فرا ہم کرنا ہما ری ذمہ دار ی ہے۔

راجن پور سکول دوبارہ کھل گئے ہیں لائسنس کے اجراء کے معاملے کو ٹھپ کر دیا

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سکولوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ، پولیو مہم کی طرح ضلعی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے سبب پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکے پولیس نے بغیر لائسنس ڈیوٹی دینے والے سکولوں کے گارڈ زدھر لئے ۔ڈی سی او نے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کی میٹنگ طلب کر کے اسلحہ لائسنس کیلئے درخواستیں دینے کی ہدایت کی اور فی الفور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا ،سکول کھل گئے مگر لائسنس کے اجراء کے معاملے کو ٹھپ کر دیا ۔تفصیل کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے ہیں مگر حکومتی ہدایت کے باوجود سیکورٹی کے انتظامات نظر نہیں آئے اکثر سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نظر نہیں آئے اور نہ ہی چار دیواری کو اونچا کیا گیا اس بارے بتایا گیا ہے کہ صرف 20سکولوں کی باؤنڈری والز تعمیر ہو سکی ہیں جبکہ 80فیصد سکولوں میں اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔ضلعی انتظامیہ نے سکول مالکان کے ساتھ میٹنگوں میں جو وعدے کئے ان پر عمل درآمد نہ ہوسکا ۔ان سکولوں کی طرف سے اسلحہ کے اجراء کیلئے دی گئی درخوستوں کو اسلحہ برانچ کی الماریوں میں سجا کر رکھ دیا گیا ہے اور پراسس سست روی کا شکار ہے دوسری طرف پولیس بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے کو تیار نظر نہیں آتی سکول کھلنے کے پہلے روز ہی بلا لائسنس ڈیوٹی دینے والے کئی سیکورٹی گارڈز کو پولیس نے پکڑ لیا ۔دیہی علاقوں کے علاوہ شہری سکول بغیر سیکورٹی انتظامات کے کھلے رہے ۔ضلعی انتظامیہ کے ان رویوں کے سبب والدین شدید پریشانی سے دو چار ہیں سکولوں میں طلباء کی حاضری سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے تحت بہت کم رہی ۔سرکاری ۔ایلیمنٹری اور پرائیویٹ سکول اس صورتحال میں دہشت گردی کے آسان ٹارگٹ بن سکتے ہیں ۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے راجن پور میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی اور دیگر معاملات پر عدم توجہہ کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے لیا ہے ۔والدین نے پولیو مہم کے بعد سکولوں کی سیکورٹی کے معاملات پر لاپرواہی برتنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کے رویوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی او تعلیم راجن پور چار روز سے شکار کھیل رہے ہیں ۔والدین کے علاوہ سیاسی سماجی حلقوں نے پنجاب حکومت سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

انقلاب پسند ذاتی معاملات کومدنظر رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے نہیں کرتے خواجہ غلام فرید کوریجہ

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) عمران خان کی شادی سے واپڈا کو بل موصول ہوگئے ہیں انقلاب پسند ذاتی معاملات کومدنظر رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے نہیں کرتے عمران کے ولیمہ کی خوشی میں سول نافرمانی واپس لینے کا اعلان سیاسی نا پختگی کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ وچیئرمین تحریک فریدؒ پاکستان خواجہ غلام فرید کوریجہ نے بستی محب علی میں سرائیکی شاعر ملک مدنی عادل کی میزبانی میں میلاد مصطفٰی ﷺکانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم پر تحفظات ہیں راولپنڈی دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔پنجابی اسٹیبلشمنٹ مخصوص حالات سے فائدہ اٹھا کر محکوم قو موں کے خلاف سازشیں کر سکتی ہے خطہ سرائیکستان کبھی بھی تخت لاہور کا حصہ نہیں رہا ہے سرائیکیوں کی شناخت کاسودا نہیں کرنے دیں گے خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس پر چار سالہ پابندیاں بتائیں کہ کس قانون کے تحت ہیں ایسے لگتا ہے کہ تحفظ پنجابی اسٹیبلشمنٹ آرڈینینس کے نام پر خواجہ فرید ؒ سائیں کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیاں اور دربار پر پابندیاں عائد ہیں تخت لاہور کے لسانی داعش اور لسانی طالبان پنجابی اسٹیبلشمنٹ ہے جب تک اس کی چیرہ دستیاں نہیں روکی جائیں گی اس وقت تک جمہوریت فعال نہیں گی 21ویں ترمیم نواز لیگ کی حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہے نواز لیگ کے دورحکومت میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا کیونکہ وہ ساری توجہ لوہے اور پولٹری کے کاروبار میں دیتے رہے عوام کی حفاظت ان کا ایشو نہیں ریاست کو تجارت کے طور پر چلانے والے حاکم ہوں گے تو حالات ابتر ہوں گے اس موقع پر ایس کیو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جام فیض اللہ ،راؤ حاکم ایڈووکیٹ ،شعیب پنوار ،ملک خورشید ارائیں ،اسحاق لغاری اور دیگر موجود تھے بعد ازاں جمیل خان گوپانگ کی طرف سے منعقدہ میلاد کانفرنس میں شرکت کی اور دعا کی جس میں گوپانگ برادری کے کثیرتعداد میں لوگ موجود تھے اور ایس کیو آئی کے سٹی صدرمیاں اللہ بخش رند انجمن تاجران کے رہنما استاد ٹیڈی بھی موجود تھے بعد ازاں ایس کیو آئی فاضل پور کے سٹی صدر پرویزخان گوپانگ کی قیاد ت میں وفد سے ملاقات کی بعد ازاں جماعت اہلسنت کے تحصیل روجھان کے صدر مختیار احمد فیضی کے نماز جنازہ عمرکوٹ میں شرکت کی۔

Monday, 12 January 2015

تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں خواجہ محمد شفیق

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مرکزی چیئر مین انجمن تاجران پاکستان خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکمران تاجروں پر ٹیکسز کے مظالم ڈھانا بند کردیں ورنہ تاجر پورا پاکستان بند کردیں گے تاجر اپنی صفوں کے اندر اتحاد قائم رکھیں ضلع راجن پور میں تاجران باڈی کو مزید فعال کر نے کے لئے آزاد انتخابات کرائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راجن پور میں تاجروں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ تقریب ضیاء شہید روڈ پر منعقد کی گئی اس تقریب کا اہتمام سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران عبدالرشید ساجد ،ضلعی چیئر مین انجینئر شاہد قریشی ،ضلعی سینئر نائب صدر میاں ریاض ثاقب نے کیا تھا اس تقریب میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب محمدارشد باجوہ بھی شریک ہوئے تقریب میں جام پور ،داجل ،محمد پور دیوان ،فاضل پور ،حاجی پور ،کوٹ مٹھن ،راجن پور،روجہان اور عمرکوٹ سے تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک آصف جکھڑ نے انجام دیئے مقررین ،حاجی نادر شہزادصدر صرافہ بازار،سمیع اللہ گبول صدر اندرون بازار،ملک محمدیوسف سٹی صدر جام پور ،میاں سیف اللہ خواجہ جنرل سیکرٹری ضلع راجن پور،میاں مجاہد عباس ،عبدالغفور قریشی،صدر پریس کلب منصور احمدسنجرانی ودیگر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اب کسی عناصر کا آلہ ء کار نہیں بنے گی تاجروں کے وسیع تر مفاد کے لئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات انتہائی ضروری ہیں اس تقریب میں سرپرست اعلیٰ آٹو مارکیٹ سردار محمد یوسف گبول،صدر آٹو مارکیٹ راؤعبدالجبارچیئرمین صرافہ ایسویسی ایشن صوفی امیر بخش،عبیداللہ گبول ،چوہدری عبدالرزاق ،عبدالمالک قریشی صدر الیکٹریشن مارکیٹ،غلام سرور لاڑ ،حاجی خورشید لنگاہ صدر تاجران داجل سمیت ضلع بھر سے مختلف اشیاء کے کاروبار سے وابستہ تاجر بھی شریک تھے ۔

Saturday, 10 January 2015

ضلع راجن پور میں بجلی کی بدترین طویل لوڈ شیڈنگ سےگھروں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوگیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں بجلی کی بدترین طویل لوڈ شیڈنگ ،رات ایک بجے سے اگلے دن تین بجے تک بجلی کی طویل بندش پر گھروں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوگیامعمولاتِ زندگی شدید طور پر متاثر تفصیل کے مطابق بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث ضلع راجن پور میں بھی 15 گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا سرکاری دفاتر میں روزمرہ کے کام معطل رہے جبکہ گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ہوگیا جبکہ بجلی نہ ہونے ،شدید دھند اور سردی میں اضافہ کے باعث شہری گھروں میں مقیم رہے ۔

راجن پور شہر سمیت ضلع بھر میں شام پانچ بجے سے ہی شدید دھند کے ڈیرے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر سمیت ضلع بھر میں شام پانچ بجے سے ہی شدید دھند کے ڈیرے ،حدِ نگاہ صفر ہوگئی ،انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں کئی مسافر گاڑیاں انڈس ہائی وے پر تعمیر ہوٹلوں پر کئی کئی گھنٹوں رکی رہیں دھند کے چھٹنے کے بعد گاڑیاں اپنی منزلِ مقصود کی جانب روانہ ہوئیں ۔

راجن پور،غیر ملکی کھاد کے وزن میں کٹوتی ،زمیندار سراپاء احتجاج

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،غیر ملکی کھاد کے وزن میں کٹوتی ،زمیندار سراپاء احتجاج ،ای ڈی او زراعت نے منیجر نیشنل فرٹیلائزرکو نوٹس لینے کی درخواست کردی زمینداروں کی تنظیم ایگری فورم بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہوگئی تفصیلات کے مطابق ملکی کھاد کی کمی کو پوراکرنے کے لئے نیشنل فرٹیلائزر ہر سال کھربوں روپے کی غیر ملکی کھاد درآمد کرتی ہے مگر بااثر کرپٹ مافیا غیر ملکی کھاد کی بوری کی ایک کلوکٹوتی کرکے زمینداروں کااستحصال کر نے میں مصروف ہے جس پر گذشتہ روز زمینداروں نے احتجاج کیا زمینداروں وصدر ایگری فورم راؤ افسر علی کا کہنا تھا کہ کھاد کی ہربوری سے ایک کلووزن کی کٹوتی کرکے کسانوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے جس میں ایف ایم ایل کے آفیسران وعملہ برابر کا شریک ہے کسانوں کے اس احتجاج پر ای ڈی او زراعت راجن پور ملک سیف الرحمن نے منیجر این ایف ایم ایل کو لیٹر تحریر کیا ہے جس میں اس کٹوتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب اور ریجنل ڈائر یکٹر این ایف ایم ایل کو کاپی کی گئی ہے کسانوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزارت خوراک وزراعت کو اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آپ ﷺ کی آمد سے انسانیت کی تکمیل ہوئی شازیہ نواز

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ شازیہ نواز نے کہا ہے کہ حضوراکرم ﷺاس جہان کے لئے رحمت بن کرآئے آپ ﷺ کی آمد سے انسانیت کی تکمیل ہوئی آپ کی حیات طیبہ مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دفتر سوشل ویلفئیر وصنعت زار راجن پور میں محفلِ میلاد ﷺ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے ہی دنیا میں اسلام پھیلا قبل ازیں تلاوت کلام پاک کے بعد محفلِ میلادﷺ میں شریک خواتین نے گلہائے عقیدت پیش کئے محفل میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور صنعت زار کی ٹرینرز ،ملازمین اور طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔

کمپیوٹر کے جدید دور کی اہمیت سے انکار نہیں ہےبشیر احمد خان مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان بشیر احمد خان مزاری نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ریونیو ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کے عمل کا بائیکاٹ جاری رکھا جائیگاحکومت پنجاب زمینداروں کے وسیع تر مفاد کے لئے یونین کے مطالبات فوری تسلیم کرے ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کی تکمیل کے بعد اس کا اختیار عملہ ریونیو کو دینے سے زمینداروں اور شہریوں کی مشکلات حل ہوں گی یہ بات اُنہوں نے انجمن پٹواریان کے اہم اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر کے جدید دور کی اہمیت سے انکار نہیں ہے مگر ریکارڈ کمپیوٹر کرنے کے بعد دیگر لوگوں کے حوالے کرنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اس سے بہتر ہے کہ حکومت ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے بعد عملہ ریونیو کے حوالے کردے جبکہ حکومتی ریوینو واجبات کی وصولی میں بھی عملہ ریونیو کے حصص مقرر کئے جائیں جس سے حکومتی محاصل کی وصولی میں کئی گناء اضافہ ہوگا۔

ضلع راجن پور کے سرکاری سکولوں کی چار دیواری مطلوبہ اونچائی تک تعمیر نہ ہوسکی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرکاری ونجی سکول کھلنے کی تاریخ قریب آگئی مگر تاحال ضلع راجن پور کے سرکاری پرائمری وایلمنٹری سکولوں کی چار دیواری مطلوبہ اونچائی تک تعمیر ہوسکی اور نہ ہی خاردار تار لگائی جاسکی ہے محکمہ تعلیم نے محکمہ بلڈنگز پر سارا ملبہ ڈال دیا جبکہ بلڈنگز کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ محکمہ تعلیم کے آفیسرز نے سکولوں کی فہرستیں فراہم نہیں کی دوسری جانب محکمہ تعلیم نے سکول منیجمنٹ کونسلوں کو خار دار تار لگوانے کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں سکول ہیڈز اب بھی سکولوں کے اساتذہ سے سکولوں کی چار دیواری اور خاردار تار لگوانے کے لئے رقم مانگ رہے ہیں جس پر کئی اساتذہ نے احتجاج بھی کیا ہے سکولوں میں سست روی سے کام جاری ہونے کے باعث سوموار بارہ جنوری کو سکول کھلتے نظر نہیں آتے اس طرح سکولوں میں سیکورٹی گارڈز بھی تعینات نہیں کئے جاسکے ہیں ۔

راجن پور،دھند کی شدت برقرار ،سردی نے بھی ڈیرے ڈال لئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،دھند کی شدت برقرار ،سردی نے بھی ڈیرے ڈال لئے شہری گھروں میں محصور ہو کررہ گئے شام پانچ بجے شروع ہونے والی دھند صبح بارہ بجے تک جاری رہتی ہے دھند اور سردی میں اضافہ کے باعث شہریوں کے معمولاتِ زندگی ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں ۔

ناانصافی معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے ظفر خان گبول

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رسائی سے ہی خوبصورت معاشرے کی تکمیل ممکن ہے ناانصافی معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے سیٹزن ایکشن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اس پروگرام کے دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں دیہی عوام کو اُن کے گھر کی دہلیز پر مفت قانونی معاونت کی فراہمی سب سے احسن اقدام ہے سی سی ایچ ڈی اس پروگرام کو جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی محمد طاہر شبیر نے موبائل کلینک لیگل ایڈ کی تقریب منعقدہ گبول جاگیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں قانون دان عمیر عثمان بھٹی ایڈووکیٹ اور خاتون وکیل میمو نہ حبیب ایڈووکیٹ نے شرکاء مردو خواتین کو پاکستانی قوانین کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر اُنہوں نے شرکاء کو درپیش مسائل بیان کر نے کی بھی اپیل کی مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے اُنہیں بے شمار حقوق حاصل ہیں جن سے ناواقفیت کی بدولت وہ آج اپنے حقوق سے محروم ہیں اس موقع پر سوشل آفیسر مستنصر یوسفی ،جعفر حسین سرائی اور چئیر مین سیٹزن ایکشن کمیٹی ظفر خان گبول نے بھی خطاب کیا تقریب میں حاجی شملہ خان گبول سمیت علاقہ بھر کی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی ۔

رشوت ستانی کے خلاف مہم میں راجن پور پنجاب بھر میں سرِ فہرست عبدالمجید خان مستوئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سرکل آفیسر انٹی کرپشن راجن پور عبدالمجید خان مستوئی نے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمے میں اشتہاری پولیس اہلکار اپنے آپ کو قانون کی گرفت سے بچانے کے لئے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے ڈی پی او راجن پورنے بھی کرپشن پر مذکورہ اہلکار کو نوکری سے برخاست کررکھا ہے اُنہوں نے غلط اور بے بنیاد الزامات کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ نہ صرف راجن پور بلکہ مظفرگڑھ میں بھی مذکورہ اہلکار کے خلاف رشوت ستانی کے مقدمات دَرج ہیں رشوت ستانی کے خلاف مہم میں راجن پور پنجاب بھر میں سرِ فہرست آیا ہے کئی ملازمین کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا رشوت ستانی معاشرتی بگاڑ کا سب سے بڑا سبب ہے شہریوں کو کرپشن پر قابو پانے کی اس مہم میں محکمہ انٹی کرپشن کا ساتھ دینا چاہیئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری ملازمین کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی پہلی فرصت میں ادا کریں جن کی بابت وہ سرکار سے تنخواہ وصول کرتے ہیں کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کرکے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے اس موقع پر محرر تھانہ انٹی کرپشن راؤ محمد خالد بھی موجود تھے

ڈسٹرکٹ بار راجن پور کے انتخابات آج بروز ہفتہ ہوں گے چوہدری محمد نعیم ثاقب

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار راجن پور کے انتخابات آج بروز ہفتہ ہوں گے پولنگ صبح نوبجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفہ کے شام چار بجے تک جاری رہیگی راجن پور بار الیکشن میں چوہدری محمد نعیم ثاقب اور ریاض احمد دریشک کے درمیان صدارت کا مقابلہ ہے جبکہ عبدالمتین اور ملک سعید احمد جھرڑ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے مدِ مقابل ہیں ۔

راجن پور پریس کلب کے سال 2015 ء کے انتخابات ر کامیاب اُمیدواروں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے ،سعیداللہ پتافی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور پریس کلب کے سال 2015 ء کے انتخابات ،منصور احمدسنجرانی صدر ،محمد اسحاق خان گبول نائب صدر جبکہ قمر سراج قریشی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیاب ،الیکشن چیئر مین مجلس عاملہ پریس کلب مجاہد خان دریشک اور ممبران کی نگرانی میں ہوئے الیکشن کمیٹی نے کامیاب اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق منصور احمدسنجرانی صدر ،محمد اسحاق خان گبول نائب صدر،قمرسراج قریشی جنرل سیکرٹری ،جوائینٹ سیکرٹری ڈاکٹر شاہد رفیق ،محمد الیاس گبول سیکرٹری فنانس جبکہ چیئرمین مجلس عاملہ میاں ریاض ثاقب ،ممبر مجلس عا ملہ حسنین عباس سو نترہ ،محمد عبداللہ گبول، منتخب ہوئے ہیں ووٹنگ کاعمل صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک بغیر تعطل جاری رہا اس موقع پر کامیاب اُمیدواروں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے نومنتخب صدر منصوراحمد سنجرانی کا کہنا تھا کہ وہ صحافی دوستوں کے اعتماد پر پورا اُتریں گے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد جن میں عبدالغفورقریشی ،محمدنسیم لاکھا ،یاسر اقبال ،الیاس رضا ،عبدا لصبور رحمانی ،حسنین عباس سونترہ،سیدکرم حسین شاہ ،حا فظ محمد بلال، فدا حسین نا رد،میاں خواجہ اشفا ق احمد ،ملک عا شق فرید ی ،ملک ریا ض احمد ،چو ہد ری یو سف ،ریا ض آصف، منظور احمد غازی ،مجاہد خان دریشک،سعیداللہ پتافی ،عبداللہ گبول سمیت دیگر موجود تھے ۔

وہ علاقہ کی ترقی اور عوامی مفاد کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گئے منصور خان سنجرانی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پریس کلب راجن پور کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مقامی صحافیوں اور سیاسی ،سماجی و عوامی حلقوں نے مبارک باد کے پیغامات دئے ہیں سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ،پریس کلب مٹھن کوٹ کے صدر شمشاد بلوچ،خواجہ اشفاق احمد،ریاض آصف،ملک عاشق فریدی،مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک،ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری، سردار نصراللہ خان دریشک،سابق وزیر سردار زاہد خان مزاری، تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک،سردار طارق خان دریشک،سابق ایم پی اے سردار امان اللہ خان دریشک،خواجہ عامر کوریجہ،راؤ محمد حاکم و دیگر نے نو منتخب صدر منصور خان سنجرانی، نائب صدر محمد اسحاق خان گبول، حاجی محمد ارشد باجوہ صدر انجمن تاجران،سابق نائب صدر بار ملک ذوالفقار مکول ،محمد عمران ستار ایڈووکیٹ ، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی محمد عمران ستار،پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ،پیستی سائیڈ یونین کے صدر حاجی محمڈ اشرف،جنرل سیکریٹری حاجی عبدالستاررحمانی ،سابق نائبجنرل سیکریٹری قمر سراج قریشی،جائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر شاہد رفیق،فنانس سیکریٹری محمد الیاس گبول،انفارمیشن سیکریٹری راؤ محمدعقیل،مجلس عاملہ کے نو منتخب چیئر مین میاں ریاض ثاقب ارکان مجلس عاملہ محمد عبداللہ گبول اور حسنین عباس سونترہ کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ علاقہ کی ترقی اور عوامی مفاد کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گئے ۔

خواجہ فریدؒ سائیں کو مذہبی دہشت گردوں سے ذیادہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے حواریوں سے ذیادہ خطرہ ہے

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و چیئرمین تحریک فرید ؒ پاکستان خواجہ غلام فرید کوریجہ نے راجن پور ضلع بار وکلاء کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فریدؒ سائیں کو مذہبی دہشت گردوں سے ذیادہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے حواریوں سے ذیادہ خطرہ ہے اور خواجہ فریدؒ کے عرس کے بورڈ پھاڑنے والوں کے خلاف حکومت پنجاب کے لسانی طالبانوں کا ہاتھ ہے جس نے چار سال سے دربار فریدؒ پر اور عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیاں لگا رکھی ہیں جب تک پنجاب کی وسعت پسند پالیسی کو ریاستی قانون سے ختم نہیں کرنا ہوگا اس وقت تک استحکام پاکستان ممکن نہیں فوجی عدالتیں نواز لیگ کی کمزوری کی علامت ہیں اور دنیا میں کبھی بھی کسی بھی مسئلہ کا حل طاقت سے نہیں کیا جاسکتا ہے ۔غیر جمہوری روایت سے مشکلات میں اضافہ ہوگا ستر سال سے اس ملک میں غیر پنجابی اقوام پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں خواجہ فریدؒ کے دربار پر پابندیاں ان کا غیر پنجابی ہونا جرم ہے سرائیکیوں کی حیثیت اس ملک میں قربانی کے بکرا سے ذیادہ نہیں اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ بار راجن پور نصراللہ قریشی ،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اختر گوپانگ ،امیدوار جنرل سیکرٹری ضلع بار راجن پور سعیدعباس جھرڑ ،منتظر مہدی ،امیدوار نائب صدر ڈسٹرکٹ بار راجن پور شاہد ریاض خان ایڈووکیٹ موجود تھے بعد ازاں ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ ونگ میں قاری ایاز کی میزبانی میں میلاد کانفرنس میں شرکت کی اس موقع پر ایس کیوآئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جام فیض اللہ بھی موجود تھے ۔

گند م کی فصل سے جڑی بوٹیو ں کی بر وقت تلفی زیا دہ پید اوار کی ضا من ہے میا ں محمد اسلم نجم

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )گند م کی فصل سے جڑی بوٹیو ں کی بر وقت تلفی زیا دہ پید اوار کی ضا من ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈسٹر کٹ آفسیر زرا عت میا ں محمد اسلم نجم نے اپنے دفترمیں کا شتکا روں کے وفود سے ملا قا ت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جڑ ی بو ٹیاں گند م کی پید اوار میں 15 تا 40 فیصد تک کا کمی با عث بنتی ہیں ۔گند م کے کھیتوں میں پا ئی جا نے والی چو ڑے پتوں اور نو کیلے پتوں وا لی جڑی بو ٹیوں کے لیے محضوص جڑی بو ٹی ،کیمیا ئی ز ہر وں سے کر یں چو ڑے پتوں وا لی جڑی بو ٹیو ں کی تد ارک کیلئے پہلے پا نی کے بعد اور نو کیلے پتوں والی جڑی بو ٹیوں کے تدارک کیلئے دوسر ے پا نی کے بعد تر وتر حا لت میں سپر کے کر یں سپر ے کے دوران 100 سے 200 پا نی فی ایکڑ استعما ل کر یں اور سپر ے محضوص قسم کی معیا ر ی جڑ ی بو ٹی ما ر (ٹی جیٹ یافلیٹ مین)نو زل سے کر یں

حضور ﷺ کی آمد سے جو مقام عورت کو ملا ہے وہ پہلے نہ تھا نادیہ نواز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب صنعت زار راجن پور میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ڈی او سوشل ویلفئر ،سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئر تہمینہ دلشاد ، منیجر صنعت زار نادیہ نواز نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی آمد سے جو مقام عورت کو ملا ہے وہ پہلے نہ تھا ۔

لوگوں کو سستی اور معیار ی اشیا ء کی فراہمی کے لئے جدید ماڈل بازار تعمیر کیا گیا ہے ملک سیف الرحمن

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) لوگوں کو سستی اور معیار ی اشیا ء کی فراہمی کے لئے جدید ماڈل بازار تعمیر کیا گیا ہے جہاں پر لوگوں کو ضرورت کی اشیا ء مکمل طور پر فراہم ہوں گی اور لوگوں کے لئے محفوظ جگہ ہوگی۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے ماڈل بازار اور ترکش ماڈل ویلیج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہیں اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،تینوں تحصیلو ں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی کے علاوہ ٹھیکیدار امان اللہ قریشی موجود تھے۔ ڈی سی او نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ترکش ماڈل ویلج اور جام پور ماڈل بازار میں بجلی،صفائی اور دیگر نظاموں کو بہتر بنایا جا ئے اور جلد ہی شفاف طریقے سے الاٹ منٹ کی جا ئے ۔ ڈی سی او نے ایکسین واپڈ ا کو ہدایت کی کہ جلد ماڈل بازار اور ماڈل ویلیج کو بجلی کی سپلائی جاری کر دی جا ئے ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے مصالحتی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور فاطمہ جناح پارک کا دورہ کیا ۔ ا س موقع پر ان دفاتر کو نیا فرنیچر ، مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین مولانا علی محمد صدیقی ، سپورٹس افسر فیصل ہمایوں او ر فاطمہ جناح پارک کی چیئر پرسن صبا زہرا کے حوالے کرتے ہو ئے کہا کہ تاکہ لوگوں کے مشکلا ت کو جلد حل کرنے میں آسانی ہو ۔ ڈی سی او نے فاطمہ جناح پارک کی چیئر پرسن صبا زہرا کو کہا کہ یہاں عورتوں کے لیئے خصوصی مواقع پر پروگرام منعقد کرائے جا ئیں ۔

Wednesday, 7 January 2015

سکول کے باہر سیکورٹی گارڈ تعینات کئے جائیں غازی امان اللہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے ضلع بھر کے سکولوں وکالجزکی سیکورٹی کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور غیر متعلقہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔سکول کے باہر سیکورٹی گارڈ تعینات کئے جائیں اورسکولوں کی دیواروں کو آٹھ فٹ اونچا کر کے مزید دوفٹ مزید خاردار تاریں لگائی جائیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ،ڈی او تعلیم زنانہ مردانہ، ڈی ایس پی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زپروفیسر کلیم قریشی،آئی بی وسپیشل برانچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ارشد گوپانگ اے ڈی سی نے سکولوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکولوں کی سیکرٹری اور دیواریں اور سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے رپورٹ پیش کریں ۔

راجن پور صفائی ستھرائی کرنے کی مشینیں ضلع راجن پو ر کیلئے خرید کرلی گئی ہیں رغازی امان اللہ


راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ نے کہاہے کہ جدیدطرز کی صفائی ستھرائی کرنے کی مشینیں ضلع راجن پو ر کیلئے خرید کرلی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ شہروں کی صفائی وستھرائی کانظام مزید بہتر بنانے کیلئے 30لاکھ مالیت کے 5واٹر باؤزر خرید کر کے ٹی ایم اے کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ڈی سی او نے واٹر باؤزر کی تقسیم کے موقع پر مزید کہا کہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کسی کو بھی کوڑا کرکٹ ایسے اپنے گھروں کے آگے نہ پھینکنے دیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، ضلعی آفیسران،علماء کرام اور معززین نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہر کی مزید ترقی کیلئے شہر کی مزید ترقی کیلئے مکنیکل سوئیپر آئندہ ضلع راجن پور میں کام شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہروں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے قصبوں میں بھی صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی کیلئے مزید منصوبوں کو تکمیل کر کے ضلع کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے ۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers