Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 April 2016

وکلا کے مسا ئل حل کر نے کیلئے تما م کوششیں برو ے کا رلا ئنیگے محمد اسلم

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وکلا ملک وقو م کی تعمیر و تر قی کے لئے مثبت کر دار ادا کر ر ہے ہیں وکلا کے مسا ئل کے حل کے لئے تما م صلاحیتں بر وئے کار لا ئی جا ئیگی ان خیالا ت کا اظہا ر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جن پور محمد اسلم نے با ر روم را جن پور میں حلف بر دار ی کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ وکا لت ایک معتبر پیشہ ہے نو جو ان وکلا کو چا ہیے کہ وہ با ر اور بنچ کے تقد س کے لئے اپنی تما م کا وشیں بر وئے کا ر لا ئیں نو منتخب صدر با ر را جن پور چو ہد ری محمد اما ن اللہ نے کہا کہ با ر اور بنچ کا تقد س بر قر ار رکھنا ہما ری اولین تر جیح ہے انہو ں نے سپا نا مے میں بتا یا کہ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جن پور محمد اسلم نے با ر رو م کے لئے مز ید 100 کر سیا ں اور افشیلز کے 30 کر سیو ں کی منظو ری جبکہ لا ئبر ی کے لئے نئی کتا بیں نو جو ان وکلا کیلئے 100 کے قر یب نئے چیمبر ز منظو ر کر کے دل جیت لئے ہیں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جن پو ر نے منتخب با ڈی سال 2016 کے عہد ید اروں سے حلف لیا جس میں صد ر با ر چو ہد ری محمد اما ن اللہ سیکر ٹر ی فیا ض حسین کو را ئی ،نا ئب صدر حسنین شکیل قر یشی ،سیکر ٹر می فنا نس ملک تنو یر سا جد ،جو ائنٹ سیکر ٹر ی چو ہد ری شاہد علی گل لا ئبر ی سیکر ٹر ی سلیم اختر ،ممبر ان مجلس عا مہ چو ہد ری ر فیع پچا ر ،محمد سلیم افغا ن ،را ؤ محمد صا دق ،را ؤ ضیا ء الطیف ،ملک ظفر اللہ جا وید ،مس مسر ت نو ر ،فیصل اختر ایڈووکیٹس شا مل ہیں اس مو قع پر ایڈیشنل ڈسٹر کٹ جج صا حبا ن میں عد نا ن مشتا ق احمد ،محمد سجا د حسین خا ن ،محمد اختر بھٹی ،سنیئر سو ل جج سعید اختر،سو ل ججز صاحبا ن میں نو از ش خا ن ،چو ہد ری ر یحا ن سبطین ،را نا محمد عد نا ن قمر ،سعید احمد ،غلا م جا بر ،خر م سہیل محمو د رو جھان سے ایڈ یشنل جج میں محمد محسن ،سول جج بر کت علی نو نا ری ،عا بد بشیر ،جا م پو ر سے ایڈ یشنل جج حید ر امین اور سول جج نعما ن ارشد خا ن ،ارم عطا صا حبہ ،خاقان خا ن با بر ،مرزا نعیم بیگ اور ممبر پنجا ب با ر کو نسل خا لد خا ن بز دار،جا م یو نس ،سہر ام خا ن بز دار ،جا و ید مشو ری ،خا د م حسین کھو سہ ،کنو ر مبشر ہارو ن ،شا ہ نواز خا ن دریشک اور دیگر وکلا صاحبا ن کی کثیر تعداد مو جو د تھی

راجن پو ر محکمہ لیبر کم تنخواہ اور رجسٹر یشن نہ ہو نے پر 5 دکا ند ارو ں کے چا لا ن

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)کسی بھی شاپ،ہوٹلز،ورکشاپ پر کام کرنے والے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ اگر 13ہزار روپے سے کم ہوئی ،ملازمین کی چھٹیوں اور حاضری کا ریکارڈ نہ پایا گیا تو شاپس ایکٹ 1969کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار لیبر انسپکٹر میاں جہانگیرنے’’ شاپس کی رجسٹریشن برائے ملازمین‘‘ بارے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جس دوکان یا ہوٹل پر ملازمین کام کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ اپنی رجسٹریشن کرا لیں اور قانونی کاروائی سے بچیں۔انہوں نے رواں ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ اس ماہ پانچ چالان کئے گئے ہیں جن میں تین رجسٹریشن نہ ہونے اور دو کم تنخواہ دینے کی صورت میں کئے گئے۔

خصوصی افراد کی مدد اور بحالی ہمارا فرض ہے عبد الفتح ہولیو

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خصوصی افراد کی مدد اور بحالی ہمارا فرض ہے۔خصوصی افرادکے تین فیصد کوٹہ پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خصوصی افراد کی مدد میں کافی دلچسپی لے رہی ہے۔اور خصوصی افرادان کی کاوشوں سے مطمئن ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیو نے ریڈ رسل کمیٹی برائے خصوصی افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اصغر جلبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پیش ہونے والے خصوصی افراد کی خدمت کارڈ میں رجسٹریشن کے لئے کوائف بھجوا دئے گئے ہیں جلد ہی ان کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔جو خصوصی افراد اور ایج ہو چکے ہیں ان کا نام خدمت کارڈ میں تو آ سکتا ہے لیکن نوکری کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے۔اس اجلاس میں ڈی او سی میاں آفتاب احمد،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،صائمہ مشتاق،محمد ارسلان ممبرخصوصی افراد اور دیگر نے شرکت کی۔

بچو ں کو حفا ظتی ٹیکو ں کا کو رس ہر صورت مکمل کر ائیں ظہو ر حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجا ب عوام کو صحت کی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اس سلسلے میں کوشاں ہے۔اپنے بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد حفاظتی ٹیکے مفت لگوائیں اور مسلسل دو سال تک کا کورس مکمل کروائیں۔تاکہ ان کو نو مہلک بیماریوں سے محفوظ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سیمینار میں ملتان سے ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق صاحبہ نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری،ڈاکٹر صدیق خان،ای ڈی او کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اصغر جلبانی،ڈاکٹر علی ہاشم،ایم ایس ڈی ایچ کیو،پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد،جمشید فرید،رخسانہ مبارک،شفیق شاہ، کمیونیکیشن آفیسر پولیو مہم کے علاوہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی و این جی اوز کے نمائندہ گان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق نے اپنے خیالات ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کا خاص طور پر خیال رکھیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس میں کوتاہی نہ برتیں۔حکومت محکمہ صحت جیسے ادارے کو فروغ دے رہی ہے۔اس سیمینار کا مقصد آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت،ڈاکٹر صدیق خان اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر علی ہاشم نے پولیو وائرس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈی سی او ظہور حسین گجر اور ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق نے اپنے ہاتھوں سے محکمہ صحت اور این جی اوز سے اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین و افسران کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

را جن پو ر ، ر گند م با ردا نہ کی تقسیم کےٍدوران پو لیس اور کسانو ں ہا تھا پا ئی ۔اححتجا ج

را جن پور (ڈسڑ کٹ رپورٹر) را جن پو ر گند م با ردا نہ کی تقسیم کے دورا ن فو ڈ سنٹر را جن پو ر پو لیس اور کسانو ں کے درمیا ن ہا تھا پا ئی کسا نو ں نے مین انڈس ہا ئی وے پشا ور تا کرا چی بند کر دی تفصیلا ت کے مطا بق کسا نو ں نے کاکہا تھا کہ فو ڈ سنٹر را جن پو ر پر تعینا ت کو ارڈنیٹر جا وید ودیگر عملہ کا اقر با ء پر وری سیا سی ورشو ت دینے والے ٹا ؤ ٹس کو فیض یاب کیا جا نا ہمیں بر داشت نہیں صبح سحر ی سے آئے بز ر گ کسان شا م پا نچ بجے تک گھنٹو ں لا ئنو ں میں ٹھہر ٹھہرکے کو ارڈنیٹر کی تلخ کلا می سن کر بے یا ر و مد د گا رگھر وں کو واپس لوٹ جا تے ہیں صحا فیو ں نے کو ارڈنیٹر سے سو ال کیا کہ آپ دورافتتا دہ علا قوں سے آئے کسا نو ں جس میں بز ر گ بھی شا مل ہیں سے بہت تلخ رو یہ کیو ں ر کھتے ہیں صا حب مو صو ف کا کہنا تھا کہ نو جو ان خو ن ہوں جذبا ت پر کنٹر ول نہیں رہتا بز ر گ کسانو ں ،ہا ر یوں نے حکا م بالآ کمشنر ڈیر ہ غا زی خا ن ،خا د م اعلیٰ پنجا ب سے پر رو ز مطا لبہ کر تے ہو ئے فور ی کا روا ئی کی اپیل کی ہے اورپنجا ب حکو مت کی میر ٹ پا لیسی کی د ھجیا ں اڑ انے وا لے کو ارڈنیٹر و دیگر کر پٹ عملہ کی فوری تبد یلی کی استد عا کی ہے با صو رت د یگر انڈ س ہا ئی وے کو مکمل جام کر دیا جا ئے گا

کسی بھی مڈل مین اور آڑھتی کوسینٹر کے اندر آنیکی اجازت نہیں ہے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کسی بھی مڈل مین اور آڑھتی کوسینٹر کے اندر آنیکی اجازت نہیں ہے تاکہ تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔قانون کی خلاف ورزی پر تھانہ فاضل پور میں دفعہ506/PPCاور186/419کے تحت ایک آڑھتی مرید حسین ولد دوست محمدکے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے اور قانون کی سختی ایسے ہی جاری رہے گی ۔ڈسٹرکٹ بھر میں باردانہ کی تقسیم کامرحلہ 25اپریل سے جاری ہے اور امید ہے کہ ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا۔میں روزانہ کی بنیاد پر خود باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لے رہاہوں اور ضلع بھر میں قائم 9سینٹرز کے متواتر دورے بھی کررہا ہوں۔۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے باردانہ کی تقسیم کا معائنہ کرنے کے حوالے سے محمد پور سینٹر کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایف سی،اے سی جام پور ،سینٹر انچارج،فوڈ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افرادبھی موجود تھے۔ڈی سی اونے مزید کہا کہ سینٹرز میں موجود تمام لوگوں کے لئے ٹھنڈے پانی،سایہ دار جگہ اور بقیہ ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کی جائے تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہوسکے۔

زمیند ار جا م فلک شیر عمر ہ کی سعا دت حا صل کر کے واپسی وطن پہنچ گئے

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) معر وف سما جی ر ہنما اور زمیند ار جا م فلک شیر عمر ہ کی سعا دت حا صل کر کے واپسی وطن پہنچ گئے عمر ہ کی سعا دت حا صل کر نے پر دوستو ں منیر نا صر ،ریا ض آصف ،عبد ا لصبو ررحما نی ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،میر خلیل احمد سنجر انی ،مختیا ر احمد بھٹی ،شیر علی سو نتر ہ ،ملک سجا د بو ہڑ ،سید مشتا ق احمد رضوی اور دیگر نے مبا ر کبا د پیش کی ہے اور نیک تمنا ؤ ں کا اظہا ر کیا ہے

پا ک فو ج نے ہر مشکل وقت میں ملک وقو م کی حفا ظت کے لئے بہتر ین کر دار ادا کیا جلیل الر حما ن صد یقی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ضلعی امیر مجلس ختم نبو ت جلیل الر حما ن صد یقی نے کہا ہے کہ پا ک فو ج نے ہر مشکل وقت میں ملک وقو م کی حفا ظت کے لئے بہتر ین کر دار ادا کیا پا ک فو ج نے ہمیشہ ملکی بقا ء کے لئے پیش بہا قر نیا ں دیں انہو ں نے کہاکہ پا ک فو ج کا اپر یشن ضر ب عضب کی طر ح اپر یشن ضر ب آہن بھی کا میا ب ر ہا ہے جس کے لئے پاک فو ج کو جس قد ر خراج تحسین پیش کیا جا ئے کم ہے انہو ں نے کہاکہ ضلع را جن پور پو لیس کے شہد اء کی قر با نی را ئیگا ں نہیں گئی چھو ٹو گینگ کا خا تمہ کراکے پا ک فو ج اور پو لیس نے ایک با ر پھر عوام کے دل جیت لئے ہیں انہو ں نے کہا کہ ختم نبو ت عقید ہ ہما رے ایما ن کا حصہ ہے جس کے لئے ہم اپنی جا ن بھی قر با ن کر دینگے انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پو ر کی تعمیر وتر قی میں ڈی سی او را جن پو ر اہم کر دا ر ادا کر رہے ہیں

ضلعی انتظا میہ عوا م کے مسا ئل حل کر نے کے لئے دن را ت کو شاں ہے آفتا ب احمد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) ڈسٹر کٹ آفیسر کو ارڈی نیشن را جن پو ر آفتا ب احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ عوا م کے مسا ئل حل کر نے کے لئے دن را ت کو شاں ہے با ر دا نہ کی فرا ہمی میر ٹ پر شر و ع کر دی گئی ہے کا شت کا رو ں کے مسا ئل کے حل کے لئے حکومت پنجا ب سنجید ہ اقدا م اٹھا ر ہی ہے ڈی سی او را جن پو ر ظہو ر حسین گجر کی قیا د ت میں انتظا میہ ضلع را جن پو ر کی تعمیر و تر قی کیلئے بھر پو ر جد و جہد کر رہی ہے عوا م کے مسا ئل حل کر نے ہما ر ے فرا ئض میں شا مل ہے کسی کو کو ئی بھی مسئلہ در پیش ہو ہمیں آکر بتا ئے انشا ء اللہ شکا یا یت کا ازالہ کیا جا ئیگا انہو ں نے کہا کہ کا شت کا ر اور محنت کش طبقہ ملکی خو شحا لی کی ضما نت ہے زرا عت کے شعبہ کو تر قی دیئے بغیر ملکی تر قی کا خو اب شر مند ہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر ریا ض آصف ،ڈاکٹر شکیل احمد پتا فی ،حا جی عبد الر شید سا جد ،عبد ا لصبور ر حما نی و دیگر بھی مو جو د تھے

سلم لیگ ن کی حکو مت عو ام کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر ر ہی ہے عبد الغر یز

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) چیئر مین یو نین کو نسل بنگلہ دھینگین سر دار عبد الغر یز المعر وف سر دار جگن خا ن در یشک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت عو ام کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر ر ہی ہے پا ک فو ج کی کر پشن کے خلا ف جد وجہد کو سلا م پیش کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم میا ں نوا ز شر یف ملک وقو م کی فلا ح وبہود کے لئے ٹھو س اقدا ما ت اٹھا ر ہے ہیں عوا م کی بے لو ث خد مت کر نا لیگی حکو مت کی اولین تر جیحات میں شا مل ہے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اڑھا ئی سالہ دور میں جس قد ر تر قیا تی کا م ہو ئے اس کی مثا ل کہیں نہیں ملتی حکو مت نے تر قیا تی فنڈز کا ر خ ضلع را جن پو ر کی طر ف مو ڑ دیا ہے انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم میا ں نوا زشر یف کا دا من صا ف ہے پا نا مہ لیکس کے الز اما ت من گھڑ ت اور بے بنیا د ہیں نوا زشر یف پر الزام عا ئد کر نے وا لے پہلے اپنے گر یبا ن میں جھا نکیں ،پا ک فو ج نے کچہ کے علا قہ کو جر ا ئم پیشہ عناصر سے پا ک کر کے ضلع را جن پور کی عوا م کے دل جیت لئے ہیں

جوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کر کے نہ صرف متعلقہ خاندان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے محمدفیاض

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پلان پاکستان کے زیراہتمام سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کوآرڈنیٹر محمدفیاض سدھوکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کر کے نہ صرف متعلقہ خاندان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے بلکہ معاشرے سے غر بت کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے پلان انٹر نیشنل نے راجن پور میں ابتک کئی ہزار نوجوان بچے اور بچیوں کو ہنر کی تربیت نہ صرف مفت فراہم کی ماہا نہ وظیفہ بھی فراہم کیابلکہ ٹریننگ کے اختتام پر کارو بار شروع کر نے کے لئے ٹول بکس بھی مفت فراہم کئے اُن کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں ہر یو نین کونسل سے غریب بچوں اور بچیوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے اس پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفئیر اور کمیو نٹی ڈویلپمنٹ کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں سیمینار سے پراجیکٹ منیجر ملک عزیزالرحمن ،ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبا نی، ڈی او سوشل ویلفئیر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈی او تہمینہ دلشاد،ڈی اوسی او یعقوب شیروانی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر بچوں نے شرکاء کوویلکم کہا سیمینار میں مختلف سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے سٹالز بھی سجا رکھے تھے اس موقع پر سکلز پروگرام میں کردار ادا کرنے والے آفیسران اور اہلکاروں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔

کاشتکاری کے جدید طریقوں اوربہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں قابل قدراضافہ کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر عباس عزیز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کاشتکاری کے جدید طریقوں اوربہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں قابل قدراضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فصل کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے کھادوں کومتوازن اور درست اندازاور مقدارمیں زرعی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں کرنا چاہئے۔ ہمارے ہاں فی ایکڑ پیداوار میں ٹھہراؤ اور کمی کی اہم وجوہات روایتی طریقہ کاشت اور کھادوں کا غیرمتوازن استعمال ہے۔ان خیالات کا اظہارفوجی فرٹیلائزر کمپنی ان خیالات کا اظہار فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زرعی ماہرڈاکٹر عباس عزیزنے غازی چوک جام پورمیں گندم کے نمائشی پلاٹ پرمنعقدہ یوم کاشتکاراں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی ترقی زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ کاشتکاری کے جدید طریقوں اوربہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں قابل قدراضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر عباس عزیز نے گندم کے نمائشی پلاٹ پراستعمال کی جانے والی پیداوار ٹیکنالوجی اور اس پر آنے والے اخراجات اور آمدن کے معاشی تجزیہ سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کہ گندم کی ترقی دادہ اقسام کی پیداواری صلاحیت 80من فی ایکڑ سے بھی زائد ہے ۔ زمین کی بہترتیاری، صحتمند بیج ،درست طریقہ اور وقت کاشت ، جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی ، آبپاشی اور کھادوں کے متوازن استعمال سے گندم کی پیداوارمیں 100فیصد تک اضافہ ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارفصل کی نگہداشت کے تمام مراحل بالخصوص زرعی مداخل کا استعمال زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔ فوجی فرٹیلائزرکمپنی بھی اعلی معیارکی کھادیں ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاشتکارکی عملی تربیت بھی کررہی ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔کاشتکار ایف ایف سی کی زرعی خدمات سے فائد ہ اٹھاکر فصلوں کی پیداوارمیں اضافہ کرسکتے ہیں۔

معر وف شا عر اخلا ق احمد مز اری کے نئے مجمو عہ کلا م کی تقر یب رو نما ئی مو ر خہ 7 مئی کو ڈسٹر کٹ با ررا جن پور میں منعقد کی جا ئیگی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) معر وف شا عر اخلا ق احمد مز اری کے نئے مجمو عہ کلا م کی تقر یب رو نما ئی مو ر خہ 7 مئی کو ڈسٹر کٹ با ررا جن پور میں منعقد کی جا ئیگی تقر یب میں وسیب کے نا مو ر شعر اء گلو کا ر ،معز ز ین علا قہ اورا دبی شخصیا ت شر کت کر نیگی یہ با ت آر گنا ئز جا م فیا ض احمد بر ڑہ نے بتا ئی انہو ں نے کہا کہ شا عر اخلا ق مز ار ی کا نیا مجمو عہ کلا م ادب کی دنیا میں ایک بہتر ین اضا فہ ہے اس مو قع پر شید احمد خا ن لنگا ہ ایڈووکیٹ ،ثمر عبا س ،سید ایا ز شا ہ بخا ریاور دیگر افرا د بھی مو جو دتھے

Friday, 29 April 2016

گند م کا دا نہ دا نہ خر ید کیا جا ئیگا ظہو ر حسین گجر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ کو ارڈی نیشن آفیسر راجن پور ظہو ر حسین گجر نے کہا ہے کہ کا شت کا ر پر یشان نہ ہو ان سے گند م کا دا نہ دا نہ خر ید کیا جا ئیگا آج ملک میں خو شحالی کا شت کا ر اور کسان طبقہ کی و جہ سے ہے ان خیا لا ت کااظہا ر انہو ں نے گند م خر ید ار ی مر کز را جن پور کے معا ئنہ کے دوران کیا انہو ں نے کہا کہ گند م کی خر ید اری کا عمل انتہا ئی شفا ف بنا یا جا ر ہا ہے با ر دا نہ کی فرا ہمی کا عمل بذ ریعہ قر عہ ند ازی میر ٹ پر کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ ہما رے ملک کی خو شحا لی کا داور مدار زراعت کے شعبہ سے وا بستہ ہے تا ہم کا شت کا ر طبقہ کو خو شحال بنا ئے بغیر ملکی تر قی کا خوب شر مندہ نہیں کیا جا سکتا ہے انہو ں نے کہا کہ با ر دا نہ کی فرا ہمی کے سلسلہ میں کر پشن اور اتر با پر ور ی بر داشت نہیں کی جا ئیگی کسی کو کو ئی مسئلہ در پیش ہو تو مجھ سے را بطہ کر ے کا شت کا ر طبقہ کی شکا یا ت کا ازالہ کر نا ہما رے فر ائض میں شا مل ہے اس مو قع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الر حمن ،ڈی ایف سی میا ں پر ویز افضل قر یشی ، منیر نا صر،عبد ا لصبو ررحما نی،حسنین عبا س سو نتر ہ ،ریا ض آصف اور دیگر بھی مو جو د تھے

حکو متی ٹو لہ شد ید بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہے سلیم جا ن مز اری

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سا بق ممبر قو می اسمبلی سر دار سلیم جا ن مز اری نے کہا ہے کہ حکو متی ٹو لہ شد ید بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہے پا نا ما لیکس کے معاملہ پر کچن کا بینہ اور میا ں نواز شر یف کی فیملی کے بیا نا ت آپس میں نہیں ملتے جس سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کا لا ضر ورہے ان خیا لا ت کا اظہا رانہو ں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ میا ں نواز شر یف کی سیا ست آخر ی ہچکو لے کھا ر ہی ہے آئند ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو عبر تنا ک شکست ہو گی انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پو ر کی پسما ند گی کے ذمہ دار یہا ں کے جا گیر دارااور ڈیر ے ہیں جنہو ں نے آج تک اس ضلع کی پسما ندہ عوا م کے لئے کچھ نہیں کیا انہو ں نے کہا کہ فو ج پا ک نے کر پشن کا خا تمہ کا جو عز م کیا ہے وہ پو ر ا کر کے رہیگی وز یر اعظم میا ں نوا زشر یف ملک میں شا ہی اسٹیٹ قا ئم کر نا چا ہتے ہیں ملک کے تما م ادارے حکو مت کی نا قص پا لیسو ں کی بد ولت تبا ہ ہو چکے ہیں تعلیم ،صحت کو ئی ادار ہ ایسا نہیں جو لیگی حکو مت کی نا قص پا لیسو ں کی بھینٹ نہ چڑ ھا ہو پیپلز پا رٹی کے دور حکو مت میں ملک میں خو شحا لی کا دور دورہ تھا اور لو گو ں کو روز گا ر کے موقع ملے

Tuesday, 26 April 2016

ضلع راجن پور کے انتہائی مستحقین زکوٰۃ افراد کو آٹو رکشہ فراہم کیاجارہا ہے

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ زکو ٰ ۃ کے ضلعی آفیسر راجن پورکی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ و عشر حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع راجن پور کے انتہائی مستحقین زکوٰۃ افراد کو آٹو رکشہ فراہم کیاجارہا ہے ،جسکا مقصد غربت کا خاتمہ اور روزگار کی فراہمی ہے۔اس اسکیم کے تحت صرف وہ خوش نصیب افراد آٹو رکشہ حاصل کرسکیں گے،جو بے روزگار مسلمان شہری ہوں ،عمر 18تا 45سال ہو،کم از کم ایک سال پرانا ڈرائیونگ لائسنس ہو اور مقامی زکوٰۃ کمیٹی ان مستحق افراد کے استحقاق کا تعین بھی کرے۔نیزدرخواست فارم دفتر ضلع کمیٹی راجن پور سے وصول کئے جا سکتے ہیں اور درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 27-04-2016ہے۔

رودکوہی سے آنیوالے پانی کو محفوط راستوں سے دریائے سندھ تک پہنچا نے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) رودکوہی سے آنیوالے پانی کو محفوط راستوں سے دریائے سندھ تک پہنچا نے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔کاہا نالہ اور چھاچھڑ نالہ سے بخاری ڈرین کے ذریعے گزرنے والے پانی کے راستے میں کناروں ،بندوں اور پشتوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصانات سے بچا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ایم این اے (ن)سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک ،ایم پی اے (ن)سردارعاطف خان مزاری،سردار امجد خان مزاری،سرداریوسف خان دریشک،حمزہ کمال فرید،اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو ،ایکسیئن رود کوہی جاوید بخاری،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،اے سی روجھان فاروق صادق اور دیگر متعلقہ افراد موجو تھے۔ایکسیئن رود کوہی جاوید بخاری نے دوران بریفنگ بتایا کہ سیلاب کی آمد سے قبل تمام حفاظتی اقدامات اپنی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔سابقہ سیلاب کو سامنے رکھتے ہوئے تمام اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ حضرات کو بریف بھی کیا جاتا ہے۔ایم این اے (ن)سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک نے کہاکہ 2010کے سیلاب میں کافی بربادی ہوئی تھی اور اس وقت سے قائم پلوں وغیرہ کی خاص طور پر چیکنگ کی جائے۔ایم پی اے (ن)سردارعاطف مزاری نے کہا کہ ہر ایم پی اے اپنے اپنے حلقے کی ذمہ داری نبھائے تو مل جل کر کام بہتر ہوسکتا ہے۔ ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے مزید کہا کہ اسی حوالے سے متعلقہ مواضعات کے کونسلرز اور چیئرمین کو بھی اپنے اپنے حلقے کی ذمہ داری دیدی ہے تاکہ ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں بہترین کام ہوسکے اور سیلاب سے مالی و جانی اور فصلات کے نقصان سے بچا جا سکے

جما عت اہلسنت سٹی را جن پور کی تنظیم نو کی گئی

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جما عت اہلسنت سٹی را جن پور کی تنظیم نو کی گئی جس کے مطا بق صا جنر اد ہ سید فیضا ن جمیل کا ظمی جما عت اہلسنت را جن پور کے سر پر ست جبکہ پر و فیسر سید جمیل الد ین نصیر ی امیرشہر اور سینئر نا ئب امیر الحا ج عبد الر شید انجم ،نا ظم قا ری سر فراز چشتی ،نا ئب نا ظم محمد شبیر شا ہد مہر وی ،نا ظم دعو ت و تبلیغ قا ر ی محمد شفیع سعید ی ،نا ظم نشر و اشا عت امتیا ز مشو ر ی اور نا ظم ما لیا ت ملک سجا د احمد بو ہڑ مقر ر ہو ئے ضلعی امیر اہلسنت صا جنر ادہ پیرسید علی نا صر شا ہ بخا ر ی نے تنظیم نو کی توثیق بھی کر دی ہے

کر پشن معا شی دہشت گر دی ہےرانا سلیم اختر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تحریک انصا ف را جن پور کے رہنما رانا سلیم اختر نے کہا ہے کہ کر پشن معا شی دہشت گر دی ہے جس سے ملک کو نا قا بل تلا فی نقصا ن ہو ر ہا ہے اور کر پشن کی و جہ سے نیشنل ایکشن پلا ن پر بھی مکمل طو ر پرعملد ار آمد ہو نے میں رکا وٹیں پیش آر ہی ہے آر می چیف جنر ل راحیل شر یف نے بھی کر پشن کے خلا ف جہا د کا آغا زکیا ہے حکمر ان بھی کر پشن کے خا تمہ کے لئے مو ثر قو می پا لیسی تشکیل د یں انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ بیر ون مما لک سے قو می دو لت کو وا پس وطن لا یا جا ئے اور کر پٹ عنا صر کے خلا ف عبر تنا ک آپریشن کلین اپ کیا جا ئے اربو ں رو پے قر ضے ہڑ پ کر نے والو ں اور معا ف کر ائے والو ں سے قو می دولت کا پیسہ پیسہ واپس کے کر قو می خز انہ میں جمع کرایا جا ئے اور کر پٹ سیا ستد انو ں کو تا حیا ت نا اہل قر ار دیا جا ئے انہو ں نے کہاکہ تحر یک انصا ف کی سیا ست کا مقصد ملک میں حقیقی جمہو ر ی اقدار کی بحا لی اور وطن عز یز کو کر پشن سے مکمل طو ر پر پا ک کر نا ہے

پنجا ب میں سر کا ر ی سکو لو ں کی فر وخت بند کی جا ئے سلیم اکبر جسکا نی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پنجا ب میں سر کا ر ی سکو لو ں کی فر وخت بند کی جا ئے میٹر ک تک ہربچے اور ہر بچی کو مفت تعلیم فرا ہم کر نا حکو مت کی آئینی ذمہ دار ی ہے سر کا ر ی پنجا ب یو نین را جن پو ر کے ضلعی صدر سلیم اکبر جسکا نی نے اپنے اایک اخبا ر ی بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ اسا تذ ہ کو ان کے جا ئز حقو ق د یئے جا ئیں انہو ں نے کہا کہ حکو مت اسا تذہ کو مشق ستم بنا نے کی بجا ئے اپنی پا لیسو ں پر نذر ثانی کر ے انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پو ر کے اسا تذہ کئی سا لو ں سے اپنے جا ئز حقو ق سے محر و م ہیں

ضر ب آہن پاک فو ج کی مو ثر حکمت عملی سے کا میا ب ہو ا ہے علی نا صر شا ہ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کچہ کے علا قے میں ضر ب آہن پاک فو ج کی مو ثر حکمت عملی سے کا میا ب ہو ا ہے جس کے نتیجہ میں دو درجنو ں سے زائد پو لیس کے مغو ی جو انو ں کی بحفا ظت با ز یا ب کرایا گیا چھو ٹو ڈا کو نے ہتھیا ر ڈا لے اور علا قہ کو مز ید خو ن خر ابہ سے بچا لیا گیا پو ر ی پا ک فو ج کی مکمل تا ئید و حما یت کر تی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر جما عت اہلسنت ضلع را جن پو ر کے ضلعی امیر صاجنر ادہ پیر سید علی نا صر شا ہ بخا ر ی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ ضر ب عضب سے پا کستا ن کو د ہشت گر دی سے نجا ت ملی اور جنر ل را حیل شر یف کی قیا د ت میں پا ک فو ج نے پا کستا ن کی سا لمیت کو یقینی بنا یاجما عت اہلسنت اور سواداعظم پا ک فو ج پر بھر پور اعتما د ر کھتی ہے اور پا ک فو ج کے شا نہ بشا نہ ہے

ڈی سی او گند م خر ید اری مر کز کا دورہ،کا شتکا رو ں ،کسانو ں سے مسا ئل دریا فت کئے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) گندم خریداری مراکز میں کاشتکاروں کو باردانہ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے کوئی شکایت نہ آئے۔کسانوں کے لئے بیٹھنے ،سائے اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا مزید بہتر انتظام ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے مرکز خرید گندم راجن پور کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی ایف سی، اے ڈی سی ،ای ڈ ی او زراعت ،اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی سی او نے کاشتکاروں اور کسانوں سے بھی ان کے مسائل دریافت کئے۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے نو فوڈ سینٹر پر مواضعات کی لسٹیں آویزاں ہیں جہاں پر کاشتکار اپنے مواضعات کی باری اور تاریخ دیکھ سکتے ہیں

دریائی کچہ کے علاقہ میں امن کاقیام صرف پاک فوج ہی کرسکتی تھی سلیم جان مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر وسابق ضلع ناظم کشمور سردار سلیم جان مزاری نے کہا ہے کہ دریائی کچہ کے علاقہ میں امن کاقیام صرف پاک فوج ہی کرسکتی تھی اور ہم اس کا مطالبہ قبل ازیں کررہے تھے کشمور سمیت دریائی کچہ کے علاقوں میں بھی پاک فوج دہشت گرد جرائم پیشہ کا خاتمہ کر ے یہ باتیں انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ دریائی جزیرہ کچہ جمال اب جرائم پیشہ سے مکمل پاک ہوچکا ہے ۔

Saturday, 23 April 2016

ڈی ایچ کیو ہسپتا ل را جن پو ر کو چا ئینہ کی طر ف سے جد ید ایمبولینس دید ی گئی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی ضلع راجن پور میں ہیلتھ کو لیکر خصوصی دلچسپی کے باعث پنجاب حکومت نے چائنہ کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کو جدید دور کے تقاضوں سے لیس ایمبولینس دیدی گئی۔ ایک خصوصی تقریب میں ڈی سی او راجن پور نے  ایمبولینس کی چابی ڈی ایچ کیو راجن پور کے ایم ایس عبدالرحمان قریشی کو دی۔یہ ایمبولینس جدید دور کے تمام تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے اور کسی بھی بڑی ایمرجینسی کو ڈیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ڈاکٹر شمع نور،ڈاکٹر صدیق اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کا شکر گزار ہو ں کہ وہ ہیلتھ کو لیکر ضلع راجن پور میں خاص دلچسپی لے رہی ہے اور ہیلتھ پر اس وقت ضلع بھر میں کافی پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔بے شک یہ ایمبولینس ضلع راجن پور کے لئے پنجاب حکومت کا ایک نادر تحفہ ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ اسکا استعمال مریضوں کو جلد صحت یابی کا باعث بنے۔

Friday, 22 April 2016

عالمی یوم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقا د

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس سے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ڈاکٹر محمد یونس زاہد ،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد زمینی وسائل کو عقلمندانہ طریقے سے استعمال کرنے کی آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام انڈس شوگر مل اور مقامی سماجی تنظیموں کے دفاتر میں بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ اس سیمینار میں منیجر ہیلپ فاؤنڈیشن جمشید سومرو،پروفیسرز،لیکچرارز اور سٹاف و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈی او ماحولیات نے کالج میں اپنے ہاتھ سے پودا لگا۔اس موقع پر اختر علی انسپکٹر،محمد فاروق رانا فیلڈ اسسٹنٹ اور عارف حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

را جن پور میں شجر کا ر ی مہم جا ر ی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری عمارات میں شجرکاری مہم 2016کے تحت پودے لگانے کا عمل جاری ہے اور بہت جلد اس کی تکمیل ہونیوالی ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اس نیک عمل کے لئے چنے گئے ہیں۔ْ ضلع راجن پور بھی موسم بہار میں جگمگارہا ہے اور جشن بہاراں 2016کو خوش آمدید کہنے کا عمل ابھی بھی اپناتسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈی او جنگلات طلعت عباس نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ،ضلع راجن پور کی عمارت میں فائیکس،رات کی رانی،مروی،کونو،بکائینڈ اور چنبیلی کے پودے لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عبدالرؤف،سینئر کلرک حافظ صفدر اور فوٹو گرافرشہزاد گل نے ڈی او جنگلات طلعت عباس کا دفتر میں ہر طرف پھول ہی پھول نظر آنے پر خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی خصوصی شفقت سے ہمارا دفتر بھی بہار کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔

راجن پور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف دفعہ 144 نا فذ

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی جانب سے ڈسٹرکٹ راجن پور میں تمن گورچانی،تمن مزاری اور تمن دریشک کے علاقوں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی شکایات آنے کے بعد درختوں اور جھاڑیوں کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف دفعہ 144 کے نا فذ میں مورخہ 14-04-2016سے 60دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ راجن پور کی طرف سے ڈی او جنگلات طلعت عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے گورنمنٹ آف پنجاب فاریسٹری وائیلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ لاہورنے پہلے ہی سے احکامات جاری کیئے ہوئے ہیں جنکے مطابق جنگل کی حدود سے 8کلو میٹر تک کوئی بھی لکڑی کا آرا ،ٹال ،کوئلوں کا بھٹہ نہیں لگا یا جاسکتا۔اس سلسلہ میں رکھ کوٹ مٹھن ،رکھ شکار پور،رکھ ساہنوالہ اور رکھ لنڈا ابراہیم کے گردو نواح میں قائم تمام آرا جات ،ٹال اور کوئلوں کے بھٹہ مالکان کو حتمی توٹس دیئے جا چکے ہیں کہ 10یوم میں مذکورہ آرا جات ،ٹال اور کوئلوں کے بھٹہ کو ختم کردیں۔بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی اور محکمہ جنگلات ضلعی حکومت راجن پور ان کے کسی قسم کے نقصان کا قطعی ذمہ دار نہ ہوگا۔جنگل کی حدود سے 8کلو میٹر دور آرا،ٹال یا بھٹہ لگانے سے پہلے محکمہ جنگلات سے سرکاری فیس کے عوض رجسٹریشن کروانا ضروری ہوگا۔

Thursday, 21 April 2016

را جن پور کچہ میں آپر یشن کا میا ب ،چھو ٹو گینگ کے سر غنہ نے سا تھیو ں سمیت خود کو فو ج کے حو الے کر د یا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سکیورٹی فورسز کی جا نب سے کچہ کے علا قہ میں چھو ٹوگینگ کے خلا ف کیے جا نے وا لے اپر یشن کے دوران چھو ٹو گینگ کی جا نب سے ہتھیا ر ڈا نے جا نے کے بعد اغوا ء ہو نے والے 24 مغو ی پو یلس اہلکا رو اں کو سیکو رٹی فورسز کے حو الے کر دیاگیا جنہیں کچہ جما ل کے جز یر ہ سے سو نمیا نی منتقل کیا گیا چھو ٹو گینگ کے ہا تھو ں اغوا ء ہو نے وا لے اہلکا روان میں ایلیٹ فو رس لیہ کا سب انسپکٹر اسد اللہ ،را جن پور ایلیٹ فو رس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر خا ن کے علا وہ ایلیٹ فورس لیہ 6 اہلکا رہیڈ کا نسٹیلا ن لیا قت علی ،ر یحا ن نوا ز ، محمد شفیق ،فیا ض احمد ،عبد المجید شا مل ہیں جبکہ ایلیٹ فور س را جن پور کے اہلکا روان میں محمد آصف ،سر اج احمد ،سجا د حسین پاشا ،رفیق احمد ،دستگیر احمد ،سجا د رسو ل ،محمد راشد،منیر احمد ،کلیم شو کت ،علمد ار حسین شا ہ،افتخا ر احمد ،الہی بخش اور عا بد حسین ،ڈسٹر کٹ پو لیس را جن پور کے کا نسیٹلا ن اختر ،الطا ف حسین ،محمد صد یق اور الہی بخش شا مل تھے سکیو رٹی فو رسز کے حو الے کر نے کے مو قع پر مغوی پولیس اہلکاران نے پا ک فوج زند ہ با د کے نعر ے بلند کیے ان اہلکا را ں کوآئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراکے حوالے کیا گیا جنہیں پولیس نفر ی کی مو جو دگی میں را جن پو ر روانہ کر دیا گیا مغو ی پو لیس اہلکا را ں کی بحفا ظت باز یا بی پر ورثا میں خو شی کی لہر دوڑ گئی جنہو ں نے اللہ تعا لیٰ کا شکر یہ اداکر تے ہو ئے با ز یا بی پر نفا فل بھی ادا کیے

Wednesday, 20 April 2016

ضلع راجن پور میں ہماری پولیس کے شہداء ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں ہماری پولیس کے شہداء ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں تاکہ ہماری آنیوالی نسلیں دہشتگردی سمیت تمام غلاظتوں سے محفوظ رہیں اور ایک پرامن ماحول بن سکے۔کانسٹیبل طارق بھی ان شہداء میں شامل ہو چکا ہے جسکی ہمت اور جوانمردی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن کے نتیجے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار اپنی مثال آپ ہیں اور آئی جی پنجاب پہلے ہی شہداء کے حکومتی پیکج کی تفصیل بتا چکے ہیں کہ شہید کے خاندان کو ایک سرکاری نوکری پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دیجائے گی ۔ہم نے شہید کانسٹیبل طارق کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری کوٹ مٹھن سکول کو شہید طارق کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز بھیج دی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تجویز قبول ہوگی۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے کوٹ مٹھن میں شہید کانسٹیبل طارق کے گھر فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرممبر قومی اسمبلی جعفر خان لغاری،حمزہ کمال فرید، ای ڈی او صحت،ایس ایچ او کوٹ مٹھن،تحصیلدار راجن پور،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راجن پور اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔جعفر خان لغاری نے شہید طارق کے بھائی اور والد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر قدم پر آپکا ساتھ دوں گا اور حکومتی امداد ملنے کے کسی بھی مرحلے میں مشکل پیش آئے تو اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔مرحوم کے بیٹے کا وظیفہ بھی لگواؤں گا اور خود بھی مدد کرتا رہوں گا۔

کرفیو کے دوران کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ظہور حسین گجر

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر کی طرف سے ضلع راجن پور کی حدود میں قائم کچہ کے علاقے میں سیکیورٹی اداروں اور پا ک فوج کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مشترکہ آپریشن کے نتیجہ میں تحصیل روجھان کے مختلف مواضعات میں دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے ۔کرفیو کا نفاذ بتاریخ 15-04-2016 سے شروع ہو چکا ہے اور غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ڈی سی اوراجن پور کے مطابق حالات کو دیکھ کر کرفیو میں نرمی کے اوقات صبح 6بجے سے8بجے ،دوپہر کو 1بجے سے 2بجے اور شام کو.30 5بجے سے7بجے کے درمیان ممکن ہیں مگر حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے نرمی کے اوقات تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔ کرفیو کے دوران کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔گلی یا محلہ میں 5سے ذیادہ اشخاص جمع نہیں ہوسکتے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف کریمینل ایکٹ 1898کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چھوٹو گینگ کچے کے علاقے میں دہشت اورخوف کی علامت رہا ہے

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گزشتہ بارہ سال سے چھوٹو گینگ کچے کے علاقے میں دہشت اورخوف کی علامت رہا ہے کچہ جمال کے اردگرد درجنوں مواضعات سے لوگ نقل مکانی کر کے دیگر علاقوں میں شفٹ ہو چکے ہیں ۔روجہان اور بھنگ کے درمیان کچہ سبزانی،کچہ اراضی،رکھ بنگالہ ،بستی کراچی موضع مڈ سائیں داد کچہ جمال بنگلہ اچھا ،سونمیانی،کچہ سبزانی ٹکڑا نمبر 1اور دیگر مواضعات کے سینکڑوں زمینداراپنی زمینیں چھوڑ کر جا چکے ہیں تاہم ان زمینوں پر علاقے کے سرداروں نے قبضہ کر رکھا ہے ہزاروں ایکڑ اراضی اس وقت بھی ان کے قبضے میں ہے ۔یہ زمیندار در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان میں دس دس مربع کے زمیندار بھی شامل ہیں۔ان زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے چھوٹوگینگ کا قلع قمع کرنے کے بعد کچے کے زمینداروں کو ان کی اراضی واپس دلائی جائے ان کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ اور مقامی سرداروں کے خوف سے زمیندار کوڑیوں کے بھاؤ اراضی فروخت کر چکے ہیں حکومت فاری طور پر نہ صرف اس اراضی کو سرداروں سے واگذار کرائے بلکہ ان زمینداروں کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے بھی اقدامات کرے تاکہ ہم لوگ ان زمینوں کو دوبارہ آباد کر سکیں

دریائے سندھ کی وجہ سے چھوٹو گینگز کے پاس محفوظ پناہ گائیں تھیںعاطف حسین مزاری

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مزاری خاندان کو نقصان پہنچانے کیلئے 2002 ؁ میں بر سر اقتدار دریشک سرداروں نے چھوٹو گینگ کو منظم کیا ۔2009 ؁ میں میری درخواست پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے چھوٹو گینگ کے خلاف اپریشن کا حکم دیا ۔فوج ہی ان گینگز کا خاتمہ کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے  ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور حکومت میں چھوٹو سارا دن تھانوں میں بیٹھا رہتا تھا صرف مزاری خاندان کو نقصان پہنچانے کیلئے نہ صرف چھوٹوبلکہ عمرانی اور لانگ گینگز بنائے گئے چھوٹو گینگ میں بلوچستان لبریشن آرمی،پٹھان،سندھی اور مقامی بد معاش شامل ہیں انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کی وجہ سے چھوٹو گینگز کے پاس محفوظ پناہ گائیں تھیں تاہم پاک آرمی کے آجانے کی وجہ سے اب ان کا خاتمہ ممکن ہے جس سے علاقے میں امن و امان کاقیام ممکن ہو جائے گا

کچہ کے شہدا کیلئے حکومت نے خصوصی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے خواجہ محمد سلیم

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کچہ کے شہدا کیلئے حکومت نے خصوصی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے تاہم ابھی تک کچہ میں زخمی ہونے والے بیسوں اہلکاروں کی امداد نہیں کی گی ۔اپریشن میں زخمی اہلکار بھی پیکیج کے حقدار ہیں انجمن تاجران کے صدر خواجہ محمد سلیم ،محمدآصف اور دیگر نے اس پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی حکومتی رویہ اسی طرح رہا ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو حکومت ہمیشہ نظر انداز کر دیتی ہے قدرتی آفات میں بھی نظر انداز کیا گی استم تو یہ ہے کہ 2015 ؁ کے سیلاب میں بھی ایک روپے کی امداد متاثرین کو نہ دی گی ۔انہوں نے کہا کہ کچہ کے زخمیوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر اس اپریشن میں حصہ لیا مگر انہیں نظر انداز کر دیا گیا انہوں نے میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ کچہ کے زخمی نوجوانوں کیلئے جلد از جلد امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے

چھوٹو گینگ کو200سو کلاشنکوف دی گئیں چوہدری مقصود الحسن

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)چھوٹو گینگ کی پرورش کرنے والے سابق حکمران دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ چھوٹو کی پرورش ق لیگ کے دور میں ہوئی اسوقت چوہدری پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلی تھے بتایا جاتا ہے کہ 2004 ؁ میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر چھوٹو گینگ کو انڈس ہائی وے پر بگٹی قبائل کی یلغار کو روکنے کیلئے سرکاری سر پرستی میں اسلحہ دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ اس وقت چوہدری مقصود الحسن راجن پور میں ڈی پی او تعینات تھے اور ان کے احکامات پر چھوٹو گینگ کو200سو کلاشنکوف دی گئیں ان دنوں آئے روز بگٹی قبائل انڈس ہائے وے پر لوٹ مارکی وارداتیں کرتے تھے پولیس جنہیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی تھی حکومت نے چھوٹو سے رابطہ کیا اور اسے یہ ذمہ داری دی گئی حکومتی سر پرستی مل جانے کے بعد چھوٹو نے اپنا گینگ بنایا اور یوں اس کی پرورش ہوئی ۔گذشتہ روز چوہدری ظہورالہی نے میاں شہباز شریف اور ان کی حکومت پر جو الزامات عائد کیے در حقیقت یہ سب کچھ ان کے ہی دور حکومت میں شروع ہوا تھا

پولیس بھی وطن عزیز کیلئے اپنی جانیں دینے سے گریز نہیں کرے گی عاطف حسین مزاری

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے کچہ اپریشن میں شہید ہونے والے شہید طارق حسین کی رسم قل میں شرکت کی ضلع کو نسل کے متوقع چیئر مین سردار صفدر حسین مزاری بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سردار عاطف حسین مزاری نے کہا کچہ کے شہیدوں نے ثابت کیا ہے کہ پولیس بھی وطن عزیز کیلئے اپنی جانیں دینے سے گریز نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ پولیس کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت شہیدوں کے خاندانوں کی سرپرستی کرے گی شہید پولیس اہلکاروں کی تنخوائیں اور دیگر سہولیات ورثاء کو ملتی رہیں گی حکومت ان خاندانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی سردار صفد حسین مزاری نے کہا کہ شہدا ہمارے اصل ہیرو ہیں پوری قوم غم سے دو چار ہے ۔شہید طارق حسین کی رسم قل نئی آبادی مٹھن کوٹ میں ادا کی گئی ۔رسم قل میں اعلی پولیس افسران اورضلعی انتظامیہ کے افسران کی عدم شرکت پر لوگوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا مزید برآں اس تقریب میں راجن پور کی سیاسی قیادت کی عدم شرکت پر بھی لوگوں نے شدید تنقید کی۔تقریب میں اہل علاقہ کی ایک بڑی تعدا د شریک ہوئی

چھوٹوں کے ساتھ اس کے سہولت کاروں کو بھی انجام کو پہنچنا ضروری ہے میر دوست محمد خان مزاری

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما سردار میر دوست محمد خان مزاری نے کہا ہے کہ چھوٹے کو زندہ پکڑ کر عزیر بلوچ کی طرح اس سے سر پرستوں کے نام اگلوائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چھوٹوں کے ساتھ اس کے سہولت کاروں کو بھی انجام کو پہنچنا ضروری ہے ورنہ اس کے بعد ایک اور چھوٹوپیدا کر لیا جائے گا اگر اس کردار کو ختم کرنا ہے تو اسے ہر حالت میں زندہ گرفتار کرنا ہو گا تاکہ سہولت کار بھی سامنے لائے جا سکیں۔

Tuesday, 19 April 2016

چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن لڑ نیوا لےاہلکا رو ں کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں سر دار یو سف خا ن

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ضلع پولیس کووسائل فراہم نہ کرکے حکو مت پنجاب نے پولیس کے جوانوں پر ظلم ڈھایا ہے سننے میں آیا ہے کہ نہ ہی پولیس کو کھانا اور نہ ہی بھاری تعداد میں اسلحہ فراہم کیا گیا اس طرح گن شپ ہیلی کاپٹرز کے بغیر پولیس کے جوانوں کو جدید اسلحہ سے لیس چھوٹو گینگ کے جزیرہ میں پیش قدمی کے لئے دباؤ ڈالا گیا وسائل کے بغیر حکم نافذ کر نے والے آفیسران کی تحقیقات کرائی جائیں یہ باتیں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی249 سردار محمدیوسف خان گبول نے ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وسائل میں کمی کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا اور لڑتے لڑتے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعاء کر تے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد رہائی نصیب ہو۔

چھوٹو گینگ اس علاقہ کے ناسور ہیں غلام مبشر میکن

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور چھوٹو گینگ اس علاقہ کے ناسور ہیں ان کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے اس علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے پاک فوج کی مدد سے تحصیل روجہان میں مکمل امن قائم کیا جائیگا یہ باتیں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے سولہ سو جوان اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے دوسوسے زائد جوان بھی پہنچ رہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے حوصلے جوان ہیں اور فورسز کی مددسے اس علاقہ میں پیش قدمی جاری ہے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ کچہ مورو اور کچہ جمال سمیت کچہ کے علاقہ کو مکمل سیل کردیا ہے تاکہ ڈاکوؤں کو یہاں سے فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے اُن کا کہنا تھا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی اولین ترجیح ہے اور پہلی فرصت میں پولیس کے جوانوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے نکالا جائیگا اس موقع پر پی آر او سید ثقلین شاہ بھی موجودتھے۔

جو انو ں میں شہید سا تھیو ں کا بد لہ لینے کا جذ بہ زور پکڑ چکا ہے فیا ض الحق

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں سب انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکاروں کی شہادت اور چوبیس پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے باوجود پنجاب پولیس کے جوانوں کے حوصلے پست نہ ہوئے بلکہ جوانوں میں شہید ساتھیوں کا بدلہ لینے کا جذبہ زور پکڑ چکا ہے پتن لنڈ پر تعینات پولیس ملازمین اسی جذ بے سے سرشار ہیں پولیس کے جوانوں نے پکٹ پر مکمل چاک وچوبند رہ کر پکٹ کو سنبھال رکھا ہے پکٹ انچارج چوہدری محمد فیاض الحق نے صحافیوں کو بتلایا کہ دشمن کے خاتمہ تک اس دریائی کچہ میں موجود رہیں گے اور دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کرنے تک پولیس کے جوان اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اس موقع پر جوانوں کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں انشاء اللہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔

راجن پور میں سیکورٹی فورسز کاچھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 19 ویں روز میں داخل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں سیکورٹی فورسز کاچھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 19 ویں روز میں داخل ہوگیا پاک فوج کے جوانوں نے اگلے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے چھوٹو گینگ کو مغوی اہلکاروں کی رہائی اور سرنڈر کر نے بارے قبل ازیں ڈیڈ لائن دی گئی دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے علاقہ بھر جن میں کچی مورو،کچی جمال، کچہ کرا چی اور کچہ لنڈ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے تاکہ بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کو کہیں سے فرار کاراستہ نہ مل سکے مقامی ذرائع کے مطابق غلام رسول عرف چھوٹو کے فوج کی بڑی تعداد میں علاقہ میں پہنچنے پر حوصلے پست ہوگئے ہیں اور چھوٹو گینگ کے سرنڈر کر نے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا جبکہ سیکورٹی فورسز اب آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں سیکورٹی فورسز نے نہ صرف خشکی کے راستوں کوسیل کررکھا ہے بلکہ دریائی پتن بھی مکمل طور پر بند کرا دیئے ہیں اور مقامی طور پر چلنے والی کشتیوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کردی ہے علاقہ بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے آج صبح دو گھنٹے کے لئے کرفیو میں کمی کی گئی تھی اس کے بعد دو بارہ کرفیو لگا دیا گیا ہے چھوٹو گینگ کے لئے اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم تصور کئے جارہے ہیں پاک فوج کی جانب سے بھرپور آپریشن متوقع کیا جارہا ہے ۔

Sunday, 17 April 2016

فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی عملی تربیت کررہی ہے عبدالجلیل جروار

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایف ایف سی کاشتکاروں تک جدید پیداوارٹیکنالوجی کی منتقلی اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی عملی تربیت کررہی ہے۔ دستیاب وسائل کے بروقت اور مربوط استعمال سے نہ صرف فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکتی ہے بلکہ کاشتکارکی آمدن میں اضافہ بھی ممکن ہے۔فارم ایڈوائزری سنٹرفوجی فرٹیلائزرکمپنی بہاول پور کے منیجر جناب عبدالجلیل جروار نے ان خیالات کاڈیرہ غازیخان میں کپاس کی منافع بخش پیداوار کے موضع منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے پہلے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ریجنل منیجر جناب افضال احمد مغل نے کاشتکاروں کو سیمینارمیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ملک کاکھاد بنانے والا سب سے بڑاادارہ ہے جونہ صرف اپنے ڈیلرز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے کھادوں کی دستیابی کویقینی بنا رہا ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بھرپورکوشش کریں اور ایف ایف بھی اس سلسلے میں ان کی بھرپوررہنمائی کرے گی۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس سیمینارکے زرعی ماہرین کی مرتبہ سفارشات کی روشنی میں فصلیں کاشت کریں اور اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔یف ایف سی تربیتی پروگرام، زرعی سیمینار، نمائشی پلاٹ ، زرعی لٹریچرکی تقسیم اور ویڈیو فلموں کے ذریعے کاشتکاروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ پانی ومٹی کے مفت تجزیہ کی سہولت بہم پہنچارہی ہے ۔اب کاشتکاروں کافرض ہے کہ وہ ان سہولیات سے استفادہ کریں۔ زرعی ماہر ڈاکٹرعباس عزیز نے کاشتکاروں کوکپاس منافع بخش پیداوارکے حصول ناگزیر جدیدپیداواری ٹیکنالوجی کی افادیت سے آگاہ کیا۔ایف ایف سی کے ایگزیکٹو آفیسرمحمد طیب نے کاشتکاروں کوکپاس کی فصل کیلئے درکار اجزائے خوراک اور کھادوں کے متوازن استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کاشتکار کھادوں کے استعمال سے اسی وقت زیادہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں جب وہ تمام کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرتحفظ نباتات ڈیرہ غازی خان جناب چوہدری محمد ارشادنے اپنے خطاب میں کاشتکاروں پر زور دیا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ ساتھ10سے 20فیصد رقبہ پر روایتی اقسام ضرورکاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف مدافعت پیدانہ ہو ۔پروگرا م کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرکاٹن ریسرچ ملتان ڈاکٹر صغیراحمدنے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاراپنے علاقے کی آب وہوا، زمین اور زرعی مداخل کے مطابق کپاس کی صرف سفارش کردہ اقسام کاشت کریں اور گندم کی گہائی کے بعد جلداز جلد کپاس کی کاشت کاشت مکمل کریں۔صدر مجلس ریئس کلیہ زراعت غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر شفقت نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں ترقی کیلئے اسے کاروباری اندازمیں کرنا ضروری ہے۔کاشتکارزرعی مداخل کوماہرین کے مشورہ سے درست طریقے سے استعمال کریں تا کہ وسائل کے ضیاع میں کمی اور پیداوارمیں اضافہ ہوسکے ۔انہوں نے ایف ایف سی کی زرعی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کاشتکارفوجی فرٹیلائزکمپنی کی زرعی مشاورت اور رہنمائی سے فائدہ اٹھاکر اپنی فصلوں کی پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔سیمینار میں ایف ایف سی کے ضلعی آفیسرز شیراز اشرف اور وقارسلیم نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا۔

یونیورسل پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے گھر،گھر سروے کے ڈیٹا کو اکٹھاکرنے کے لئے بہترین پلاننگ کی ضرورت ہے رخسانہ مبارک

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)یونیورسل پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے گھر،گھر سروے کے ڈیٹا کو اکٹھاکرنے کے لئے بہترین حکمتِ عملی اور مائیکرو لیول کی پلاننگ کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ راجنپور کے" ڈپٹی ڈی۔ای۔او" اور تحصیل راجنپور کے " اے ۔ ای ۔ او" کے ساتھ ملکر "یو ۔پی۔ای" مہم کے تحت ڈیٹا اکٹھاکرنے کے لئے مائکرو لیول کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ان باتوں کا اظہار ثنا ء اللہ سہر انی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، میل نے یو پی ای ، یونیسف کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔رخسانہ مبارک، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، یو پی ای ، یونیسف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام " اے ۔ ای ۔ اوز" اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز نے بہت محنت اور لگن کے ساتھ تمام یونین کونسلز اور مراکز کے نقشے بنائے اور اساتذہ کی ڈیوٹیاں متعلقہ جگہوں پر ترتیب دیں۔ گھر ،گھر UPEسروے کے لئے ووٹر لسٹیں بھی AEOs کے حوا لے کی گئیں۔20 اپریل تک یہ مائیکرو پلاننگ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور یونیسف کو بھیج دی جائیگی۔نے کہا کہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور ہر سطح پر بھرپور تعاون کرے گا

میڈ یا ڈا کو ں کو ہیر و بنا نے کی بجا ئے پو لیس کا سا تھ دے آئی جی پنجا ب

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی ضلع راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں شہیداہلکار کانسٹیبل طارق کے گھر آمد اوراہل خانہ سے اظہار افسوس کیا بعد ازاں شہید کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس کے بعد ڈی پی او آفس راجن پور میں ڈی آئی جی ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ نیازی اور ڈ ی پی او مبشر میکن کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جدھر انہوں نے میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد کو دوران بریفنگ بتایا کہ کچہ کے علاقے میں اس وقت پاکستان آرمی کیساتھ پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن اپنے حتمی نتائج کے آنے تک جاری رہے گا۔ یہ تاثر غلط فہمی کی بناء پر پھیل رہاہے کہ اب پولیس کا آپریشن ختم اور آرمی کا شروع ہوگیا ہے۔آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ ڈاکواسوقت ایک جزیرہ نما جنگل میں موجود ہیں اور ان کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے۔پولیس کھلے میدان میں موجود ہے اورتمام کا رروائی مکمل پلاننگ سے ہو رہی ہے،ہماری پولیس ہر طرح سے لیس ہے اور عام روٹین میں 2میگزین ہر اہلکار کو دیجاتی ہیں مگر اس آپریشن میں 5میگزین ہر اہلکار کے پاس ہے۔ہمارا ایلیٹ فورس کا دستہ پانی کے راستے آگے گیا تھا اور ان میں خود والنٹیئر کرنیوالے جوان آگے بڑھے مگر بد قسمتی سے مقابلے میں 6شہید ہوگئے جبکہ 4ڈاکو بھی مارے،انکا جذبہ اتنا ذیادہ تھا کہ انہوں نے پیچھے سے آنیوالی ٹیم کا انتظار بھی نہیں کیا جسکی وجہ سے 24پولیس اہلکار یرغمال بھی بنا لیئے گئے۔حکومت پنجاب پہلے پولیس شہداء کو 50 لاکھ تک کی مالی معاونت دیتی تھی مگر اب 75لاکھ کر دیا ہے اور شہداء کے بچوں کی مالی کفالت کا تمام تر ذمہ پنجاب پولیس پر ہی رہے گا اور آپ تمام میڈیا نمائندگان سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں کو ہیرو مت بنائیں بلکہ اپنی پولیس کا ساتھ دیں۔

واپڈ کی نا ا ہلی 500 کے و ی مین لا ئن کے قر یب 5 بھٹے تعمیر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )واپڈ کی نا ا ہلی 500 کے و ی مین لا ئن کے قر یب 5 بھٹے تعمیر ان سے نکلنے والا کا ر بن ڈائی آکسا ئڈ گیس اورمو نوڈا ئی آکسا ئڈ گیس جس سے مین ٹر انسمیشن لا ئن کے کنڈیر (تا ر) کو کمز ور کر دیتا ہے جس کوبر وقت نہ رو کا گیا تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو نے کا خطر ہ تفصیلا ت کے مطا بق اہل علا قہ نے میڈیا کے نما ئندوں سے با ت کر تے ہو ئے کہاکہ انڈ س ہا ئی و ے غا ز ی چو ک کے قر یب مین ٹرانسمیشن 500 کے و ی کھمبے اور تا ریں گز ر ر ہی ہیں جن کے نیچے پا نچ بھٹو ں لگا ئے ہو ئے ہیں اور بھٹو ں پر کا م کر نے والے لو گ مین لا ئن کے نیچے کا م کر تے ہیں اورگھر بنا رکھے ہیں اہل علا قہ نے مز ید کہا کہ اس مین لا ئن کے نیچے مین انڈس ہا ئی و ے رو ڈ جس سے کرا چی سے پشا ور جا نے وا لی بھا ر ی ٹرانسپوٹ کی گزر تی ہے بھٹوں سے نکلنے وا لاکمیکل زد ہ دھو اں تا ر وں کو کمز ور کر کے گر ا سکتا ہے جس سے انڈس ہا ئی و ے رو ڈ پر گز ر نے وا لے بھا ری ٹرانسپو ٹ و انسانی جانوں کا نقصا ن ہو نے کا خد شہ ہے اور کہا کئی با ر واپڈ آفیسر ان کو درخو است بھی دے چکے ہیں جس پر تا حا ل کو ئی عمل درآمد نہ ہو سکا عوا می سما جی حلقہ نے وزیر اعظم پا کستا ن میاں نو از شر یف،وز یر پا نی و بجلی عا بد شیر علی ،ڈی سی اورا جن پور ،ڈی او ما حو لیا ت سے اپیل کی ہے کہ ان بھٹوں کو فور ی طو ر پر بند کر وایا کر انسا نی و جا نی ما ل کی حفاظت کی جا ئے

راجن پورترقیاتی کام انشا اللہ پورے ضلع میں بلا تفریق کرائیں گے کا مریڈعبد الکیریم ڈمرہ

را جن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پورترقیاتی کام انشا اللہ پورے ضلع میں بلا تفریق کرائیں گے۔خاص طور پر میونسپل کمیٹی واڈنمبر 12کو مثالی واڈ بنائیگئے ۔سردارخضر حیات خان مزاری حلقہ 175 کے آنے والے امید وار نے واڈنمبر 12کامکمل دورہ کیا ۔اور لوگو ں سے ملے اور کہا کہ پورے ضلع میں ترقیاتی کا م کرائینگے۔جہاں خاص طور پر نظر اندازکیے گے علاقوں میں اوروراثتی واڈ میں جو کئی سالو ں سے ترقیاتی کا م نہیں ہوے ان میں کام کرائینگے میونسپل کمیٹی راجن پور کے واڈنمبر 12کو مثالی واڈ بنائینگے۔اور وراثتی لوگوں کوشکست فاش دی ہے ۔تو ترقیاتی کا م بھی ہوں گے ۔واڈ نمبر 12کے وزٹ کے دوران ان کے ہمراہ سرائیکستان قومی انقلابی کے سر براہ کا مریڈعبد الکیریم ڈمرہ واڈنمبر12کے کامیاب کونسلرمسلم لیک کے ٹکٹ ہولڈر ملک غلام یاسین خان سولنگی انجینئر چوہدری عبد الستار سلطان خان مزاری زبز کو ہ خان مزاری ملک ریاض ببرا تھیہم دری ،11واڈ کے سنارہ برادری اور نو جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس سے پہلے چوک اللہ آبادپر شاہد کیھڑ اکے عزیزکی قل خوانی میں شرکت کی اس کی بعد طارق شہید کے ورثا تھیہم برادری قاری حبیب سے تعزیت کی اور وسیب کے نامورشاعر رب نواز زخمی کی والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی آخر میں ملک غلام یاسین سولنگی واڈنمبر12 کی ٹی پارٹی میں سارے افد کی ہمراہ شرکت کی ۔

کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے 5جوانوں کی پولیس لائن راجن پور میں شام 5بجے نماز جنازہ ادا کر دی گئی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کچہ کے علاقے میں پولیس کی طرف سے جاری آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے 5جوانوں کی پولیس لائن راجن پور میں شام 5بجے نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نما ز جنازہ میں ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر،ضلعی انتظامیہ کے افسران،پولیس افسران،ریسکیو 1122، علماء کرام،مذہبی و سماجی رہنما ،وکلاء ،ورثاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا محمودالحسن قاسمی نے نماز جنازہ پڑھائی اور خصوصی دعا کروائی ،اس کے بعد شہداء کو پولیس کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اورتمام لوگوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا کہ شہداء نے امن کی خاطر اپنی جانوں کی بازی لگادی۔

Friday, 15 April 2016

ملکیتی زمین کا قبضہ نہ دینے پر غریب کسان کی جھونپڑی کو آگ لگادی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی علاقہ رکھ میراں پور میں بااثر وڈیرے نے ساتھیوں سمیت غریب کسان کے گھر پر دھاوا بول دیا ملکیتی زمین کا قبضہ نہ دینے پر غریب کسان کی جھونپڑی کو آگ لگادی ،گھر میں موجود سامان اور صحن میں موجود موٹرسائیکل جل کر خاکستر فصل گندم کو بھی نذر آتش کردیا،تاحال روجہان پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ نہ کیا اور نہ ہی مقد مہ درج ،غریب کسان انصاف کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب انصاف دلائیں متاثرہ کسان کی دہائی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل روجہان کے کچہ کے علاقہ رکھ میراں پور میں بااثر وڈیرہ غلام حیدر نے ساتھیوں علی نواز،اللہ بخش،چھینکو قوم گلرانی دھاوا بول دیا اور ملکیتی زمین ساڑھے بارہ ایکڑ کا قبضہ دینے کا حکم دیا انکار پر اُس نے اُس کی فصل گندم کو بھی آگ لگادی غریب کسان اپنے گھر پہنچا تو اُس نے گھر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے گھر میں موجود تمام سامان جل گیا اِس موقع پر گھر کے صحن میں موجود موٹرسائیکل بھی جل کر کوئلہ بن گئی متاثرہ کسان غلام قادر نے بوڑھے والدین کے ہمراہ صحافیوں کو بتلایا کہ ہم غریبوں کو بااثر وڈیرہ سے اب جانی نقصان کا بھی خطرہ لاحق ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ مدد کے لئے پولیس کے پاس گئے مگر روجہان پولیس نے تاحال کاروائی نہ کی اور نہ ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کیا نہ ہی انہیں گرفتار کیا وڈیرہ نے اُس کے بوڑھے والدین کوزدو کوب کیا انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری انصاف کا مطا لبہ کیا ہے ۔

ملکی تر قی کا انحصا رتعلیم کے سا تھ کھیلو ں کے فر و غ میں نما یا ں ہو تا ہے ظہو ر حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ راجن پور کی ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے انٹر سکول بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا انعقاد کرایا اور بچوں کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت بھی اجا گر کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔کسی بھی ملکی ترقی کا انحصار تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں ہوتا ہے اور ایک صحتمند معاشرہ بھی کھیلوں کے ذریعے ورزش کا عادی بنتا ہے۔ایک اچھا ذہن بھی اچھے جسم کی بدولت وجود میں آتا ہے،اسلئے اسکولوں وغیرہ میں ایسے ایونٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے،ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے انٹر سکول بیڈمنٹن چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ راجن پور میں کامیاب ہونیوالے مختلف اسکولوں کے بچوں کے مابین تحائف کی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل النور پبلک سکول عارف شبیر ،ملک اصغر عباس،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں،مظہر حسین اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے پہلی پوزیشن آنے پر ڈی پی ایس سکول کے طالب علموں چوہدری برہان اور چوہدری احمد کو ٹرافی اور فرسٹ پرائز دیا جبکہ النور پبلک سکول کے رنر اپ ارسلان عطاء اور طیب خالد کو بھی سیکنڈ پوزیشن کا انعام دیا گیا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ جو بھی بچے آج انعام سے محروم رہ گئے ہیں وہ اپنا دل چھوٹا مت کریں اور اپنی آج کی ہار کو مستقبل میں جیت میں بدلنے کے لئے مزید محنت کریں۔اپنی ہار سے سیکھیں کہ کن کن چیزوں پر کام کرکے بہتری لائی جا سکتی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپکے ٹیچرز یا کوچ حضرات اپنی رہنمائی میں آپکا مستقبل روشن بنائیں گے۔

Thursday, 14 April 2016

کسان بورڈ ،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام ودیگر جماعتوں کی کسان ونگز 14 اپریل کو واپڈا چوک راجن پور میں احتجاجی مظاہرہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کسان بورڈ ،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام ودیگر جماعتوں کی کسان ونگز 14 اپریل کو واپڈا چوک راجن پور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی واپڈا انتظا میہ نے اوور بلنگ ،لوڈ شیڈ نگ اور اوور ریڈنگ کی انتہاء کردی ہے جس سے کسان بے حد پریشان ہیں متاثرہ کسانوں کے بجلی بلز بھی درست نہیں کئے جارہے ہیں واپڈا کے انتظا می اہلکاروں کی اس غفلت کے خلاف کسان بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا انتظا میہ پر ہوگی یہ باتیں کسان بورڈ کے راہنماء وچئیر مین یونین کونسل فتح پور سردار جلب خان گبول، نواز خان سہرا نی ،محمد حسین خان نے مشترکہ میڈیا کانفرنس کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکار غریب صارفین وکسانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں لوگوں کے چوری شدہ یونٹس غریب کسانوں پر ڈالے جارہے ہیں ایک طرف کسان پہلے ہی زرعی مداخل کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے پریشان ہیں اوپر سے واپڈا انتظامیہ اوور بلنگ کے ذریعہ اُن پر مظا لم ڈھا رہی ہے اُنہوں نے چئیر مین واپڈا ،وفاقی وزیرپانی وبجلی سمیت دیگر حکام واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

نشتر گھاٹ بوٹ برج کے نام پر ہر سال 70سے 75 لاکھ روپے کیکر پشن بے نقاب

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور میں ہرسال نشتر گھاٹ بوٹ برج کے نام پر سرکاری خزانے سے 70 سے 75 لاکھ روپے کی مبینہ لوٹ مار جاری ،ابتک نشتر گھاٹ بوٹ برج کے تیس لاکھ کے بلز سرکاری خزا نے سے نکلوا لئے گئے باقی کے فنڈز کے لئے فرضی بلوں کی تیاری جاری ،پل پر اتنی رقم خرچ ہوجاتی ہے کسی کو شک ہے تو تحقیقات کرالے سب ڈویژنل آفیسر روڈ شبیر قریشی کا موقف تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ پر کوٹ مٹھن کے مقام پرہرسال عارضی کشتیوں کا پل تعمیر کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز پنجاب سے منظور کرائے جاتے ہیں حیرت انگیز امر تویہ ہے کہ لوہے کے فلوٹس محکمہ روڈز کے پاس موجود ہیں لوہے کی تار اور لکڑی کے پھٹے بھی محکمہ کے پاس موجود ہیں محکمہ روڈز کے اپنے ملاز مین جو محکمہ میں صرف اسی کے لئے بھرتی کئے گئے وہ اس کی تعمیر ومرمت کرتے ہیں راستے کی تیاری میں انڈس شوگر ملز کے ٹریکٹرز کام کرتے ہیں تیل بھی انڈس شوگر ملز فراہم کرتی ہے مگر ہرسال ستر سے اسی لاکھ روپے کے ٹینڈرز نیلام کر کے کنٹریکٹرز اور آفیسران روڈز خوب کرپشن کرتے ہیں امسال ناقص لوہے کی تار استعمال کی گئی جس کی بناء پر عارضی پل کئی بار ٹوٹ گیا جسکی مرمت کے نام پر مزید بل بنائے جارہے ہیں دوسری جانب سابق ڈی اوروڈز ثاقب رحیم نے بل بوگس ہو نے کی وجہ سے آدائیگی نہ کی اب جب مذکورہ ڈی اوروڈ تبدیل ہوچکا تو بوٹ برج کی آدائیگی تقریباً تیس لاکھ روپے کردی گئی جبکہ باقی رقم کی آّدائیگی کے لئے بل تیار کئے جاچکے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ضلع راجن پور میں ہرسال کروڑوں روپوں کی سرعام کرپشن کی تحقیقات کرانے کامطا لبہ کیا ہے دوسری جانب ایس ڈی او روڈز نے موقف میں کہا کہ عارضی پل کی تعمیرپر خرچہ ہوتا ہے کسی کوشک ہے تو تحقیقات کرالے ۔

چھوٹو گینگ سے مقا بلہ ویں روز میں داخل ،پو لیس تا حا ل نا کا م ،ہیلی کا پڑ طلب

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے علاقہ کچی مورو میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان مقابلہ 13ویں روز میں داخل ،پولیس تاحال کا میا بی نہ حاصل کرسکی پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد مانگ لی کچہ میں تاحال ڈاکوؤں کا قبضہ برقرار ہے پولیس کے کئی جوان بیمار بھی پڑنے لگے تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے دریائی کچہ کے علاقہ میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ گیارھویں روز میں داخل ہوچکا ہے اب لڑائی میں شدت آرہی ہے دونوں اطراف سے مارٹر گولوں کااستعمال بھی کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے ابتک کی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکو مت پنجاب سے کو برا ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی ہے دوسری جانب ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کچہ میں امن قائم کریں گے اور مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کوشکست فاش دیں گے اس موقع پر ذرائع نے بتلایا کہ دریائی کچہ کے اس علاقہ میں کئی جوان بیمار بھی پڑ نے لگے ہیں ۔

سرائیکی خطہ کی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں خواجہ غلام فرید کوریجہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرائیکی صوبہ سرائیکی خطہ کے عوام کے دِلوں کی دھڑکن بن چکا ہے سرائیکی خطہ کی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں غربت کی وجہ سے سرائیکی خطہ کے نوجوان اب خود کشیوں پرمجبور ہوچکے ہیں یہ باتیں سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے راجن پور میں تنظیمی یونٹ کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دیگر مقررین سردار خان لنڈ،سرائیکی انقلابی شاعر اختیار جوہر عمر کوٹی،محمد بخش براٹھا ،اللہ ڈتہ بدنام ودیگر کہنا تھا کہ سرائیکی خطہ کے غیور عوام متحد ہوجائیں اورحکمرانوں سے سرائیکی صو بہ کا مطالبہ کریں اُن کا کہنا تھا کہ جبتک ہمیں الگ پہچان نہیں ملتی تب تک سرائیکی خطہ کے عوام کو اُن کا حق نہیں مل سکتاقبل ازیں وارڈ نمبر 10 راجن پور شہر کے تنظیمی عہدیداروں کااعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر عامرسہیل ،نائب صدر احمد محمود،جنرل سیکرٹری وسیم بھٹہ،جوائنٹ سیکرٹری جام ارشد ،سیکرٹری فنانس شہباز مجیدشامل ہیں اس موقع پر سربراہ قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے نئے عہدیداروں کو سرائیکی پارٹی میں عہدوں کی مبارکباد دی اس موقع پر امتیاز ڈاہا،شاہ زیب،محمدارسلان،محمد حفیظ مکول،آصف عرف شانی،امجد ڈاہا،یٰسین حجانہ،ابرار علی لنڈودیگر شریک ہوئے ۔

نجی ادارے تعلیم کو فر وغ کیلئے دن را ت کو شا ں ہے سلیم اللہ قا سمی

را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پر ائیو یٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے فر وغ کے لئے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں حکو مت کو چا ہیے کہ وہ پر ائیو یٹ تعلیمی اداروں کی سر پر ستی کر ے اور سکو لو ں کی رجسٹر یشن کا طر یقہ کار آسا ن بنا ئے تا کہ وہ مز ید تعلیم کے فر وغ میں اپنا کر دار اداکر سکیں ان خیا لا ت کا اظہا ر صدر پر ائیو یٹ سکو لز ایسو سی ایشن مٹھن کو ٹ سلیم اللہ قا سمی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ پر ائیو یٹ تعلیمی اداروں نے ہمیشہ ملک وقوم کے لئے نہا یت اہم رو ل اد اکیا تعلیم کے فروغ اور شرح خو ند اگی میں اضا فہ کے لئے پرا ئیو یٹ تعلیمی اداروں کا کر دار انتہا ئی اہمیت کا حا صل رہا ہے حکو مت کو چا ہیے کہ وہ ملک میں تعلیم کے مز ید فر وغ کے لئے ضلع را جن پور کے تما م پر ائیو یٹ اداروں کی سر پر ستی کر ے اور تعلیمی اداروں کو رجسٹر یشن میں اہم کر دار اد اکر تے ہو ئے طر یقہ کا ر کو آسا ن بنایا جا ئے اور متقل بنیا دو ں پر رجسٹر یشن کی جا ئے اس مو قع پر سر پر ست اعلیٰ چو ہد ری محمد یو نس ،جنر ل سیکر ٹر ی قا ضی عقیل الر حمن ،جو ا ئنٹ سیکر ٹر ی طا ہر فر ید ،ر ضا محمد لغا ر ی ،محمد اشفا ق فر ید ی،ر جب علی در یشک ،غلا م فر ید ،جا م امتیا ز احمد ،نجیب الر حما ن ،عبد الر حمن ،چو ہد ری محمد اکر م ،اختر عبا س جسکا نی ،مظہر حسین ،چو ہد ری سر فرا ز ،محمد عثما ن ،محمد حا جی ،شا ہد حسین غور ی ،محمد عر فا ن ٹا نو ر ی اور دیگر سکو ل ما لکا ن و پر نسپل بھی مو جو د تھے

بیرسٹرتا ج لنگا ہ سرا ئیکیو ں کیلئے لا ئٹ ہا وس کا در جہ ر کھتے ہیں محمد بخشن

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )آج سرائیکی وسیب کے عظیم قائد بیرسٹرتاج محمدخان لنگاہ کی برسی کے موقع پر سرائیکستان قومی انقلابی پارٹی اور پاکستان سرائیکی پارٹی اور سرائیکستان قومی اتحاد کے زیرانتظام تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیاگیا۔جس کی صدارت سرائیکستان قومی انقلابی پارٹی کے سربراہ کامریڈعبدالکریم ڈمرہ نے کی ۔ ریفرنس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت محمد یامین قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعدوسیب کے نامور نوجوان محمداعظم عادل نے نعت رسول مقبول ﷺ اور کلام فرید ؒ سے حاضرین کے دلوں کوگرمایابعدازاں علامہ محموداحمدقاسمی نے رہبرسرائیکستان کے لئے دعامغرفت اور درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعاکروائی ۔ سرائیکستان قومی اتحادکے رہنماء محمد بخش خان براٹھہ نے کہاکہ خواجہ غلام فرید ؒ نے وسیب کے حقوق کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا جبکہ بیرسٹرتاج محمدلنگاہ نے سرائیکستان کے حصول کے لئے سیاسی پلیٹ فارم کے ذریعے جدوجہدکی ۔ دونوں ہی امر ہوگئے۔ پاکستان سرائیکی پارٹی ضلعی صدر جناب رشیداحمدخان لنگاہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیرسٹرتاج خان لنگاہ صرف سرائیکی وسیب کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیاکے سرائیکیوں کے لئے لائٹ ہاؤس کادرجہ رکھتے ہیں۔ہم سب ان کو ان کی جدوجہدکوآگے بڑھاناچاہتے ہیں۔ ملک شیرمحمدبوہڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ صرف زبانی کلامی دعوؤں سے نہیں بلکہ بیرسٹرصاحب کی طرح عملی جدوجہدکرنے سے منزلیں ملاکرتی ہیں۔ سردار محمداخترخان گوپانگ نے کہاکہ قومیں وطن اور دھرتی سے بنتی ہیں ۔ صرف زبانوں سے نہیں۔ اس لئے ہمیں وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرائیکی دھرتی پرآبادپنجابی، اردو، بلوچی او ر پشتو زبان بولنے والوں کو سرائیکی قومی تحریک میں اعلیٰ عہدے دے کر قومی تحریک میں شامل کریں۔ آخرمیں کامریڈعبدالکریم ڈمرہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ بیرسٹرتاج خان لنگا ہ سرائیکی وسیب اور سرائیکی تحریک عملی جدوجہدکا استعارہ بن چکے ہیں۔ ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے سے ہی کامیابی ملے گی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیاض زاہدگبول نے اداکئے ۔ آخرمیں وسیب انقلابی شاعر اللہ ڈتہ بدنام نے سرائیکی انقلابی نظمیں سناکر حاضرین سے خوب دادسمیٹی ۔ اسکے بعدحاضرین محفل اور کارکنان نے جس میں بڑی تعداد شامل تھی وکلاء، کسان، تاجر، نوجوان، علماء ، میں لنگرتقسیم کیاگیا۔

را جن پور ،چھو ٹو گینگ کے خلا ف آپر یشن تیز 7اہکا ر شہید 30 کویر غما ل بنا لیا

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور کے کچہ کے علا قہ میں بد نام زما نہ چھو ٹو گینگ کے خلا ف جا ر ی اپر یشن کے16 ویں اور ڈاکووں کے درمیا ن فا ئر نگ پو لیس اہلکا ر شہید تین شد ید زخمی ہو گئے تین سب انسپکٹر سمیت 30 اہلکا رڈا کو وں کے نر غے میں غلا م رسو ل عر ف چھو ٹو کی طر ف اپر یشن بند کرنے اور 24 گھنٹے کے اند ر چو کیا ں ختم کر نے کا مطا لبہ مصد قہ اطلا عا ت کے مطا بق کچہ کے علا قہ میں قانو ن نا فذ کر نے وا لے اداروں جن میں پو لیس رینجر ز اور ایلیٹ فور س کے اہلکا ر شا مل ہیں اس کی طر ف سے بد نا م زما نہ بین الصو با ئی ڈکیت گر وہ ،چھوٹو گینگ کے خلا ف جا ر ی اپر یشن کے دوران بد ھ کی صبح دو کشتیو ں میں سو ارپولیس اور ایلیٹ فو رس کے 42 اہلکا رو ں نے در یا ئے سند ھ کے درمیان میں ایک جز یر ہ پر مو جو د ڈاکو وں کی طر ف پیش قد می کی رو کافی تعدا د میں مو جو د ڈاکووں نے ان فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجہ میں پو لیس اہلکا ر اما ن اللہ ،ذیبح اللہ ،شکیل احمد ،محمد تنو یر قا ضی ،عبید اللہ اور محمد اجمل شہید جبکہ ریا ض احمد ،سعید احمد اور حق نو از زخمی ہو گئے علا وہ از یں ایس ایچ او بنگلہ اچھا محمد حنیف غو ری ،ایس ایچ اوحا جی پو ر عا بد شر یف سب انسپکٹر شفیع اسدحوا لد ارعلمدا ر حسین سمیت تیس اہلکا رو ں کو ڈاکو وں کو یر غما ل بنا لیا ہے ان کے مو با ئل فو ن ،وائر لیس سیٹ اور اسلحہ بھی چھین لیا ہے دوسر ی جا نب یہ بھی اطلا ع ملی ہے کہ غلا م رسو ل عر ف چھو ٹو نے پو لیس حکا م سے مطا لبہ ہے کہ آپر یشن فورا بند کر کے 24 گھنٹے کے اند ر تما م چو کیا ں ختم کر دی جائیں اور جن اہلکا رو ں نے اس کے گھر پر حملہ کیا ہے وہ بھی فور ی طو رپر اس کے حو الے کئے جا ئیں بصو ر ت دیگر یر غما لی اہلکا رو ں کو با ر ی با ر ی ہلا ک کر دیا جا ئے گا علا وہ از یں ڈی پی او را جن پورغلا م مبشر میکن نے دعو یٰ کیا ہے کہ پو لیس نے ایک ڈ اکو ہلا ک اورپا نچ زخمی کر ادیے آخر ی اطلا عا ت کے بمطا بق شہید ہو نے والے اہلکا رو ں میں سے بھی تک صر ف 2 شہد اء کے جسد خا کی پو لیس کو ملے ہیں اور فی الو قت آپر یشن رو کنے کی اطلا عا ت بھی مو صو ل ہو ر ہی ہیں

Tuesday, 12 April 2016

ٹیکنیکل ایجوکیشن میں سالہاسال سے نمایاں پوزیشنز لیتا آ رہا ہے نذیر احمد سکھانی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)پرنسپل پروفیسر نذیر احمد سکھانی گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور نے کہا ہے کہ ہمارا ادارا ٹیکنیکل ایجوکیشن میں سالہاسال سے نمایاں پوزیشنز لیتا آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی اپنے ادارے کے طلباء/ طالبات جنہوں نے ڈی کام پارٹ II- کے امتحان منعقدہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورمیں نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سٹاف کالج اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آخر میں پرنسپل نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کی طرف سے طلباء/ طالبات کو عطا کئے گئے وظائف تقسیم کئے۔جن میں 1۔ فریحہ عارف۔ ( کلاس بی کام۔I ) پنجاب بھر میں اول پوزیشن (پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور )،(وظیفہ مبلغ 18000/-) 2۔محمد آصف۔ (کلاس بی کام۔I ) ضلع بھر میں اول پوزیشن ) (وظیفہ مبلغ 18000/-) 3۔ اسد مہتاب۔ (کلاس بی کام - I ) ضلع بھر میں او ل پوزیشن ) ( وظیفہ مبلغ 18000/-)شامل ہیں۔

ہم سب کو ٹیکس ادا کر کے قومی فریضہ پورا کرنا ہے ظہور حسین گجر

را جن پور( )ٹیکس قوم کی امانت ہیں اور صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کا ضامن ہیں۔پنجاب حکومت لوگوں کے حقوق کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ہم سب کو ٹیکس ادا کر کے قومی فریضہ پورا کرنا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ٹیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وز یر اعلیٰ پنجاب اس امانت کو شفافیت اور جدت کے ذریعے لوگوں کو مسائل کم کر کے وسائل میں بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کو فروغ دے کر عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب ریوینیو اتھارٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ٹیکس وصول کرنے والے محکمے اپنے آپ کو فعال بنائیں اور بلا تفریق ٹیکس کی وصولی کو تیزی کے ساتھ یقینی بنائیں۔

ضلع راجن پور میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے۔انشاء اللہ ضلع راجن پور کو سرسبز اور شاداب بنا دیں گے۔معاشرے میں رہنے والے افراد بھی اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی او تعلیم سیکینڈری ارشاد احمد نے ڈی او فاریسٹ طلعت عباس کے ہمراہ عمر کوٹ اور ونگ کے ہائی سکولز میں پودا لگا نے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر محکمہ تعلیم ،جنگلات و زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی او فاریسٹ طلعت عباس نے کہا ہے کہ آج موسمی تبدیلی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اس سے نہ صرف انسان بلکہ جانور اور پرندے بھی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔اور درخت لگانا بھی سنت نبوی ﷺ ہے۔اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کچہ اپر یشن کا میا بی کی طر ف گا مز ن ہےغلا م مبشر میکن

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر را جن پو ر غلا م مبشر میکن نے کہا ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صر کو سر کو بی کے لئے پو لیس دن را ت جد وجہد میں مصر وف ہے کچہ اپر یشن کا میا بی کی طر ف گا مز ن ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پو لیس ہر قسم کے ممکنہ خطر ات سے نمٹنے کے لئے پو ری طر ح اور چو کنا ہے عوا م اور میڈیا کے تعا ون سے پو لیس کے حو صلے بلند ہو ئے ہیں انشا ء اللہ ضلع را جن پور جر ائم پیشہ عنا صر سے پاک کر کے دم لیں گے پو لیس کے شہر جو ان اہلکا راورافیسر ان نہا یت متعد ی اور بہا ردی سے کچہ اپر یشن میں حصہ لے رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ جرا ئم پیشہ عناصر کسی بھی رعا یت کے مستحق نہیں ان کا قلع قمع وقت کی اہم تر ین ضر ور ت ہے انہو ں نے کہا کہ منشیا ت فر وشو ں اور نا جا ئز اسلحہ کے خلا ف مہم کے مثبت نتا ئج بر آمد ہو نگے اس مو قع پر ڈی ایس پی صدر محمد آصف رشید ،ڈی ایس پی رو جھان مجا ہد اقبا ل بر ما نی ،ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر اعجا ز احمد رند ھا وا اور دیگر اہلکا را ن بھی مو جو دتھے

دوسر ی شہر تبا دلہ سرکا ر ی ملا ز مت کا حصہ ہے چو ہد ری مختا ر احمد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سا بق اسسٹنٹ کمشنر را جن پور چو ہد ری محمد مختا ر احمد نے کہا ہے کہ تبا د لہ ملا ز مت کا حصہ ہے را جن پور ڈسٹر کٹ کے عوا م کی محبتو ں کو نہیں بھو ل سکتا یہا ں کے لو گ پسما ند گی کا شکا ر ضر ور ہیں مگر ان کی ذینیت پسما ند ہ نہیں بلکہ تر قی پسند ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے میڈیا اوروکلا کے وفد میں الو داعی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پو ر میں دورا ن سر وس میں نے یہا ں کے لو گو ں کو انتہا ئی ملنسا ر اور انتظا میہ سے بھر پو ر تعا و ن کر نے والا پا یا ضلع را جن پور کے عوا م کے خلو ص اور محبت کی وجہ سے یہا ں سے جا نے کا دل نہیں کر تا مگر تقر رو تبا دلے اور ریٹا ئر منٹ وغیر ہ ملا ز مت کا ایک حصہ ہیں ضلع را جن پو رسے اچھی یا د یں اور ڈھیر وں محبتیں لیکر جا رہا ہو ں انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور تر قی کے لحا ظ سے پسما ند ہ ضر ور ہے مگر میں نے یہا ں کے لو گو ں کے ذہین اورخلو ص نیت کو اعلیٰ پا یا اس مو قع پر سا بق جنر ل سیکر ٹر ی سر دار گل محمد بز دار ،نو منتخب جنر ل کو نسلر محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ ،چو ہد ری نثا ر ایڈووکیٹ ،صحا فی ریا ض آصف ،عبد ا لصبو ررحما نی دیگر افرا د بھی مو جو د تھے

جر ائم پیشہ عنا صر کا صفا یا کئے بغیروا پس نہیں آینگے مجا ہد اقبال بر ما نی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کچہ اپر یشن بھر پو ر طر یقہ سے جا ری ہے جر ائم پیشہ عنا صر کا صفا یا کئے بغیروا پس نہیں آینگے ان خیالا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل آفیسر سر کل رو جھان مجا ہد اقبال بر ما نی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ آئی جی پنجاب مشتا ق سکھیر ا کے دورہ کچہ اپر یشن سے تما م پو لیس اہلکا رو ں کے حو صلے بلند ہو ئے ہیں انہو ں نے کہا کہ جرا ئم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کے لئے تما م پو لیس اہلکا ر نہا یت بہا دری سے آگے بڑھ رہے ہیں جرا ئم پیشہ عناصر کسی بھی رعا یت کے مستحق نہیں ایسے عنا صر ملک وقو م کے دشمن ہیں ڈی پی او را جن پور غلا م مبشر میکن کی نڈ ر قیا دت میں پو لیس جر ائم کے خا تمہ کے لئے تما م وسا ئل بر وئے کارلا ر ہی ہے سر کل رو جھان میں منشیا ت نا جا ئز اسلحہ کے خلا ف ہم پو رے روز سے جا ر ی ہے اشتہا ر ی ملز ما ن کی گر فتا ری کے لئے چھا پہ ما رٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں علا قہ کو امن کا گہو ارہ بنا نا میرا اولین تر جیح ہے اس موقع پر ڈی ایس پی سا جد حسین پا شا ،نا ئب ریڈر محمد انو ر ،حسنین عبا س ،ملک غلا م رضا کھیا ر ابھی مو جو د تھے

رشو ت خو ار کر پٹ افیسرا ن کے خلا ف محکمہ اینٹی کر پشن نے شکنجہ تیا ر کر لیا مجیب الر حمن

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) رشو ت خو ار کر پٹ افیسرا ن کے خلا ف محکمہ اینٹی کر پشن نے شکنجہ تیا ر کر لیارشو ت ،اقر با پر ور ی اور کر پشن کا خا تمہ میر ی اولین ترجیح ہے ان خیالا ت کا اظہا ر سر کل آفیسر محکمہ اینٹی کر پشن را جن پور مجیب الر حمن نے اپنے آفس میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ معا شر ہ میں کر پشن اور رشو ت کا نا سو ر تیز ی سے پھیل رہا ہے جس کو جڑ سے اکھا ڑپھینکنے کی اشد ضر ورت ہے انہو ں نے کہا کہ معا شر ہ کو کر پشن اور رشو ت فور ی سے پا ک کر نے کے لئے عوا م کو چا ہیے کہ آواز بلند کر یں جب تک عو ام فو ر ی رشو ت کے خلا ف آواز بلند نہیں کر ینگے حا لا ت ٹھیک نہیں ہو نگے سا دہ لو ح عوا م سے رشو ت طلب کر نے وا لے کر پشن کے ما ہر آفیسر ان کسی بھی رعا یت کے مستحق نہیں اس مو قع پر منیر نا صر ،ریا ض آصف ،ملک غلا م رضا کھیارا ،عبد ا لصبو ر رحما نی ،محر ر را حیل خا ن جتو ئی بھی مو جو دتھے

ٹر یفک قوا نین کی پا سد اری کر کے حا دثا ت سے بچا جا سکتا ہےشیخ احسا ن الحق

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹر یفک قوا نین کی پا سد اری کر کے حا دثا ت سے بچا جا سکتا ہے تیز رفتا ر ی سے اجتنا ب کیا جا ئے ان خیا لا ت کااظہا رڈی ایس پی ٹر یفک را جن پو ر شیخ احسا ن الحق نے میڈ یا کوبر یفنگ میں کیا انہو ں نے کہا کہ ٹر یفک قو انین کی خلا ف ورزی کر نے وا لے ٹر انسپو رٹر ز کے خلا ف بھر پور کا رو ائی کی جا رہی ہے زائد کر ایہ وصو ل کر نیو الے ٹر انسپو رٹر ز کی گا ڑ یوں بند کر دی جا ئیگی انہو ں نے کہا کہ ٹر یفک قو انین کا احتر ام مہذب قو مو ں کا شو ہ ہے انہوں نے کہا کہ عو ام کو کو ئی مسئلہ در پیش ہو تو وہ مجھے دفتر آکر ملے عوا م کو شکا یت کا از الہ کر نا ہما ر ے فرب ائض میں شا مل ہے اس موقع پر انسپکٹر اظہر حسین سا نگھی ،میا ں احسان ناصر سب انسپکٹر،حا فظ محمد علی ،شکیل دریشک ،تو حید احمد ،ریڈر ڈی ایس پی محمد عد نان ،حسن رضا،عبد ا لصبو ررحما نی ،ملک غلا م رضا کھیا ر ابھی مو جو د تھے

عوا م کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کئے جا ر ہے ہیں محمد اعظم گو پا نگ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تحصیلد ار را جن پو ر میں محمد اعظم خا ن گو پا نگ نے کہا ہے کہ عوا م کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کئے جا ر ہے ہیں انتقا ل ار ضی اور رجسٹر یشن کے لئے تما م کو ر یلیف دیا جا ر ہا ہے انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ ڈی سی او را جن پور ظہو ر حسین گجر کی قیا دت میں عوا م کے مسا ئل کے حل کے لئے بھر پو ر جد و جہد کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ ڈی سی اورا جن پور کی قیا دت میں تر قیا تی کا م تیز ی سے مکمل ہو ر ہے ہیں عو ام کو ریلیف دینا اور ان کے مسائل حل کر نا ہما ر ے فر ائض میں شا مل ہے غلط کا م کے لئے مجھ سے کو ئی تو قع نہ ر کھے اس موقع پر ابرا ہیم خا ن دریشک ،شکیل نقی ،قا ضی شا ہد ،منیر ناصر ،عبد الشکو ر رحما نی ،ملک غلا م رضا کھیا را بھی مو جو د تھے

کا شتکا ر بھا ئی با ر ش کے مو سم کے دورا ن گند م کی کٹائی با لکل نہ کر یں محمد الیا س رضا کلا چی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کا شتکا ر بھا ئی با ر ش کے مو سم کے دورا ن گند م کی کٹائی با لکل نہ کر یں ان خیالا ت کااظہا ر اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلا نٹ پر وٹیکشن محمد الیا س رضا کلا چی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کا شتکا ر بھا ئی انتہا ئی احتیا رسے کا م لے اور با ر ش کے دورا ن فصل با لکل نہ کا ٹیں تا کہ فصل کو ہر قسم کے نقصا ن سے بچا نا ممکن ہو سکے فصل کو کٹائی کے بعد زیا دہ دیر کھیت میں نہ ر کھیں اس موقع پر زراعت آفیسر راحت راشد،منیر احمد نا صر ،عبد ا لصبو ررحما نی ،ریا ض آصف ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،میر خلیل احمد سنجر انی ود یگر مو جو د تھے

Sunday, 10 April 2016

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راجن پور چوہدری محمد مختار کا لو دھر اں میں تبا دلہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راجن پور چوہدری محمد مختار کا تبادلہ ضلع لودھراں بطور ڈی ایم او کر دیا گیا ہے۔چوہدری محمد مختار اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راجن پور میں کافی عرصہ تعینات رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے ضلع راجن پور میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چوہدری مختار نے کہا ہے کہ راجن پور کے لوگوں کی محبت ساتھ لے کر جا رہا ہوں

ڈی سی او ظہور حسین گجر کا مرکز خرید گندم مٹ واہ کا دورہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)’’ڈی سی او ظہور حسین گجر کا مرکز خرید گندم مٹ واہ تحصیل روجھان کادورہ ‘‘ انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باردانہ کی تقسیم سے قبل ہر قسم کے انتظامات مکمل ہونے چاہئیں اور موضع وائز لیسٹیں آویزاں کی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز خرید گندم مٹ واہ تحصیل روجھان کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او عبد الرؤف ،ڈی ایف سی میاں پرویز،سینٹر انچارج عبد الرحیم طارق ،تحصیل دار ،پٹواریوں ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران ،صدرکسان راؤ افسراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ آنے والے کسانوں اور کاشتکاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ڈی سی او نے پٹواریوں کا ریکارڈ اور لیسٹیں بھی چیک کیں۔اس موقع پر سینٹر انچارج عبد الرحیم طارق نے بتایا کہ اس سینٹر کا ٹارگٹ ایک لاکھ ستر ہزار بوری اور سترہ ہزار میٹرک ٹن ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچاس بوری پر نقد کیش اور دس بوری فی ایکٹر کے حساب سے دیا جائے گااور اس سینٹر کے بائیس مواضعات ہیں۔

مسلم لیگ ن کے حقیقی مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر دیا گیاعبد الحمید قریشی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی فاضل پور میں مسلم لیگ ن کے حقیقی مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر دیا گیا، عبد الحمید قریشی صدر یوتھ ونگ سٹی فاضل پور تفصیلات کے مطابق پاکستان ملسم لین یوتھ ونگ فاضل پور سٹی کے صدر عبد الحمید قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضلع راجن پور کی قیادت نے میونسپل کمیٹی فاضل پور میں صدر کے لیے جس شخص کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلعی قیادت پارٹی کی خیر خواہ نہیں ہے ۔ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ۔ اور ہمارے لیڈر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہیں جنہوں نے ملک کو ترقی کی منزلوں کی جانب گامزن کیا ۔ جسکی مثال موٹروے ، میٹرو بس ، ایٹم بم ، گوادر بندرگاہ اور کسان پیکج جیسے منصوبے عوام دوستی کا ثبوت ہیں ۔ کارکنان مسلم لیگ کی قیادت سے پر زور اپیل و مطالبہ کرتے ہیں کہ نام نہاد مسلم لیگی صدر کا نوٹیفکیشن فارغ کر کے کسی مخلص اور نظریاتی کارکن کو یہ ذمہ داری سونپی جائے ۔ اس موقع پر ملک ریاض ، اکبر قریشی ، رانا دُر محمد جاوید تحصیل جنرل سیکرٹی یوتھ ونگ ، بابر قریشی ، اعجاز شاہ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

را جن پور ،پو لیس چھو ٹو گینگ کے درمیا ن چھٹے روز بھی فا ئر نگ کا سلسلہ جا ر ی مز ید سہو لت کا ر گر فتا ر چا ر ملز م زخمی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کی تحصیل روجہان کے دریائی کچہ کے علاقہ کچی مورو میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان چھٹے روز بھی فائرنگ کاتبادلہ جاری ،پولیس نے آس پاس کے دیہی علاقوں سے ابتک ایک سو سے زائد سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کادعویٰ ہے کہ فائر نگ سے چھوٹو گینگ کے چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن اس آپریشن کی قیادت کررہے ہیں جبکہ سولہ سوسے زائد پولیس اہلکار اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ڈی پی او غلام مبشر میکن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے مگر پولیس بھی اس مرتبہ پوری تیاری کے ساتھ اس دریائی کچہ میں اُتری ہے اور انشاء اللہ اس علاقہ کو مکمل طور پر چھوٹو گینگ سے پاک کئے بغیر یہاں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اُن کا کہنا تھا کہ ان کی فورس نے قصبہ سونمیا نی میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے اور وہ خود بھی سونمیانی میں شب وروز گذار رہے ہیں اور آپریشن کی مکمل نگرا نی اور کمان کئے ہوئے ہیں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کے ڈاکوؤں کو علاقائی جزیرے کی خاصی مدد حاصل ہے جس سے وہ ہر مرتبہ کا میاب ہو جاتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کی ضروریات اور اُن کی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے اس آپریشن کو ضرب آہن کا نام دیا گیا ہے پولیس نے چاروں اطراف میں مورچے سنبھال کر ڈاکوؤں کو نرغہ میں لے رکھا ہے پولیس کاعزم ہے کہ اس علاقہ میں امن قائم کئے بغیر کسی صورت واپس نہیں ہوں گے واضح رہے کہ ضلع بھر کے تھانوں کے انسپکٹرز اور آفیسران اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ایس ڈی پی اوز بھی اس آپریشن میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں ۔

محکمہ تحفظ ماحول راجن پور کے زیر اہتمام اینٹی ڈینگی ڈے منایا ڈاکٹر محمد یونس زاہد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )محکمہ تحفظ ماحول راجن پور کے زیر اہتمام اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ڈاکٹر محمد یونس زاہد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1راجن پور کے طلباء کو ڈینگی کنٹرول بارے تفصیلی لیکچر دیا ۔بعد ازاں آگاہی واک کی قیادت کی ۔اس واک میں شامل ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں میں آگاہی پہنچانا ہے۔بعد ازاں ڈی او ماحولیات نے نرسریوں ،کارخانوں اور شاپس کی انسپیکشن کی اور انہیں ڈینگی کنٹرول بارے آگاہ کیا ۔اس موقع پر رانا محمد فاوروق اور عارف حسین فیلڈ اسسٹنٹ ماحولیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈینگی سے بچنے کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں مسز شاہینہ ناز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈینگی سے بچنے کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔یہ باتیں پرنسپل گرلز کالج راجن پور مسز شاہینہ نازنے ڈینگی ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔سیمینار میں کالج ہذا کی پروفیسرز،لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔منعقدہ سیمینار میں کالج ہذا کی پروفیسرز، لیکچرارز اور دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دور جدید میں کمپیوٹر کی تعلیم بڑی اہمیت کی حامل ہے ڈاکٹر الطاف حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )دور جدید میں کمپیوٹر کی تعلیم بڑی اہمیت کی حامل ہے۔کمپیوٹر ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجزفخر لطیف بزدار،پرنسپل گرلز کالج مسز شاہینہ ناز، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شکیل پتافی کے علاوہ کالج ہذا کی پروفیسرز اور لیکچرارز بھی موجود تھیں۔ ڈائریکٹر کالجزنے کہا کہ کالج ہذا میں باقاعدہ طور پر آئی سی ایس کی کلاسز لگائی جا رہی ہیں۔اس موقع پر پرنسپل گرلز کالج مسز شاہینہ نازنے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ کالج ہذا میں پری میڈیکل ایف ایس سی کی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

Thursday, 7 April 2016

افسران کی چشم پو شی ،شہر بھر میں بنا ئے گئےفوارے ما ڈل ٹوٹ پھو ٹ کا شکا ر

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے را جن پو ر شہر کی خو بصو ر تی اور تز ین وارائش کے لئے لا کھو ں رو پے خر ش کیے جا ر ہے ہیں جو ایک قا بل ستا ئش اقد ام ہے مگر دو سر ی جانب را جن پو ر کی خو بصو رتی میں اضافہ کے لیے شہر کے مختلف چو کو ں میں لا کھو ں رو پے ما لیت کے بنا ئے گئے فوار ے مختلف جا نو رو ں کے ما ڈل ضلعی انتظا میہ کی عد م د ،لچسپی کے با عث ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو ر ہے ہیں شہر یو ں نصر اللہ،محمد عمر ان ،عبد الو قا ص و دیگر صحا فیو ں سے با ت چیت کے دوران کہا کہ شہر کی خو بصو رتی میں اضا فہ کے لیے ڈی سی او آفس روڈ ،کھترا ن پمپ رو ڈ ،کچہر ی چو ک ،گر یڈ اسیٹشن روڈ ،جیل روڈ سمیت ودیگر چو کو ں میں لا کھو ں رو پے ما لیت کے جو فو ار ے اورجا نو روں کے ما ڈلز لگا ئے گئے تھے ضلعی انتظا میہ کی عد م دلچسپی اور منا سب دیکھ بھا ل نہ ہو نے کی وجہ سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہیں ان پر دھو ل مٹی جمی ہو ئی ہے انکو دھو نے کی بھی زحمت نہیں کی جا تی

را جن پور ،چو ٹوگینگ کے خلاف پو لیس کی کا میا بی کیلئے پر یس کلب میں دعا ئیہ تقر یب کا انعقا د

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جر ائم کے قلع قمع کے لیے پر یس اور پو لیس ہمقد م کچے کے چھو ٹوگینگ کے خلا ف جا ر ی پو لیس آپر یشن ‘‘ضر ب آہن ‘‘میں پو لیس کے جو انو ں اور آفسیر ز کی کا میا بی کے لیے را جن پورپر یس کلب میں دعا ئیہ تقر یب کا انعقا د کیا گیا جس کی صدارت صدر را جن پور پر یس کلب عبد الحمید شا کر نے کی جبکہ تقر یب میزبا ن سا بق صدر انجینئرمحمد امجد فا روق تھے اس موقع پر مو لا نا قا ری محمو د قا سمی ،انجینئر محمد امجد فا روق سابق صدر پر یس کلب را جن پور ،عبد الحمید شا کر صدر پر یس کلب ،قا ر ی نو رالحسن ،مو لا نا عبدالرحیم شاہ ،جلیل الر حمن صد یقی ضلعی امیر تحفظ ختم نبو ت ،عا مر نو ا ز کھو کھر جو ا ئنٹ سیکر ٹر ی پر یس کلب،مقا می کو نسلر ز کنو رکما ل اختر ،محمد جمیل بھٹی ،اللہ داد،پر وفیسر نذ یر احمد سکھا نی ،سید عا شق حسین شا ہ بخا ر ی چیف کو ارڈنیٹر پر یس کلب ،محمد ند یم قر یشی ،الحا ج لیا قت علی مد نی ،نعما ن خا ن بز دار شیر علی سو نتر ہ و دیگر مقر رین نے حصہ لیا

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers