Feature Top (Full Width)

Thursday, 14 April 2016

نشتر گھاٹ بوٹ برج کے نام پر ہر سال 70سے 75 لاکھ روپے کیکر پشن بے نقاب

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور میں ہرسال نشتر گھاٹ بوٹ برج کے نام پر سرکاری خزانے سے 70 سے 75 لاکھ روپے کی مبینہ لوٹ مار جاری ،ابتک نشتر گھاٹ بوٹ برج کے تیس لاکھ کے بلز سرکاری خزا نے سے نکلوا لئے گئے باقی کے فنڈز کے لئے فرضی بلوں کی تیاری جاری ،پل پر اتنی رقم خرچ ہوجاتی ہے کسی کو شک ہے تو تحقیقات کرالے سب ڈویژنل آفیسر روڈ شبیر قریشی کا موقف تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ پر کوٹ مٹھن کے مقام پرہرسال عارضی کشتیوں کا پل تعمیر کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز پنجاب سے منظور کرائے جاتے ہیں حیرت انگیز امر تویہ ہے کہ لوہے کے فلوٹس محکمہ روڈز کے پاس موجود ہیں لوہے کی تار اور لکڑی کے پھٹے بھی محکمہ کے پاس موجود ہیں محکمہ روڈز کے اپنے ملاز مین جو محکمہ میں صرف اسی کے لئے بھرتی کئے گئے وہ اس کی تعمیر ومرمت کرتے ہیں راستے کی تیاری میں انڈس شوگر ملز کے ٹریکٹرز کام کرتے ہیں تیل بھی انڈس شوگر ملز فراہم کرتی ہے مگر ہرسال ستر سے اسی لاکھ روپے کے ٹینڈرز نیلام کر کے کنٹریکٹرز اور آفیسران روڈز خوب کرپشن کرتے ہیں امسال ناقص لوہے کی تار استعمال کی گئی جس کی بناء پر عارضی پل کئی بار ٹوٹ گیا جسکی مرمت کے نام پر مزید بل بنائے جارہے ہیں دوسری جانب سابق ڈی اوروڈز ثاقب رحیم نے بل بوگس ہو نے کی وجہ سے آدائیگی نہ کی اب جب مذکورہ ڈی اوروڈ تبدیل ہوچکا تو بوٹ برج کی آدائیگی تقریباً تیس لاکھ روپے کردی گئی جبکہ باقی رقم کی آّدائیگی کے لئے بل تیار کئے جاچکے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ضلع راجن پور میں ہرسال کروڑوں روپوں کی سرعام کرپشن کی تحقیقات کرانے کامطا لبہ کیا ہے دوسری جانب ایس ڈی او روڈز نے موقف میں کہا کہ عارضی پل کی تعمیرپر خرچہ ہوتا ہے کسی کوشک ہے تو تحقیقات کرالے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers