راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈینگی سے بچنے کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف
ستھرا رکھیں ۔کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے
وقت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔یہ باتیں پرنسپل گرلز کالج راجن پور مسز
شاہینہ نازنے ڈینگی ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا
۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔سیمینار میں
کالج ہذا کی پروفیسرز،لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔منعقدہ سیمینار میں کالج ہذا کی پروفیسرز، لیکچرارز اور دیگر مقررین نے
بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
0 comments:
Post a Comment