راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر کا گندم خرید مرکز عمر
کوٹ کا دورہ ۔ڈی سی او نے وہاں پر موجود ریکارڈ کو تفصیلی چیک کیا ۔اس مرکز
کے 28مواضعات ہیں اور ان کا گندم کا ٹارگٹ 15000میٹرک ٹن ہے جبکہ اس مرکز
پر باردانہ کی ایک لاکھ پچاس ہزار بوری تقسیم کی جائے گی۔ دورہ کے دوران ڈی
سی او نے کہا کہ تمام آنے والے کسانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔کسانوں
کی سہولیات کے لئے لسٹیں لگا دی گئی ہیں۔جہاں پر وہ اپنے موضع کی باری دیکھ
سکتے ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ،ڈی ایف سی میاں پرویز،اے سی
روجھان فاروق صادق،چیئر میں مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہیر،سینٹر انچارج عمر
فاروق بغلانی،تحصیل دار اور پٹواری موجو دتھے۔ڈی سی او نے کہا کہ دو نمبر
آڑھتیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں آڑھتیوں کی لسٹیں
مارکیٹ کمیٹی سے منگوا لی گئی ہیں۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے
ایک دوسرے کے ساتھ روابط میں رہیں۔اس موقع پر سینٹر انچارج عمر فاروق
بغلانی نے اپنے مرکز عمر کوٹ کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی
کرائی۔
0 comments:
Post a Comment