Feature Top (Full Width)

Thursday, 14 April 2016

چھوٹو گینگ سے مقا بلہ ویں روز میں داخل ،پو لیس تا حا ل نا کا م ،ہیلی کا پڑ طلب

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے علاقہ کچی مورو میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان مقابلہ 13ویں روز میں داخل ،پولیس تاحال کا میا بی نہ حاصل کرسکی پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد مانگ لی کچہ میں تاحال ڈاکوؤں کا قبضہ برقرار ہے پولیس کے کئی جوان بیمار بھی پڑنے لگے تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے دریائی کچہ کے علاقہ میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ گیارھویں روز میں داخل ہوچکا ہے اب لڑائی میں شدت آرہی ہے دونوں اطراف سے مارٹر گولوں کااستعمال بھی کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے ابتک کی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکو مت پنجاب سے کو برا ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی ہے دوسری جانب ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کچہ میں امن قائم کریں گے اور مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کوشکست فاش دیں گے اس موقع پر ذرائع نے بتلایا کہ دریائی کچہ کے اس علاقہ میں کئی جوان بیمار بھی پڑ نے لگے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers