Feature Top (Full Width)

Friday, 15 April 2016

ملکیتی زمین کا قبضہ نہ دینے پر غریب کسان کی جھونپڑی کو آگ لگادی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی علاقہ رکھ میراں پور میں بااثر وڈیرے نے ساتھیوں سمیت غریب کسان کے گھر پر دھاوا بول دیا ملکیتی زمین کا قبضہ نہ دینے پر غریب کسان کی جھونپڑی کو آگ لگادی ،گھر میں موجود سامان اور صحن میں موجود موٹرسائیکل جل کر خاکستر فصل گندم کو بھی نذر آتش کردیا،تاحال روجہان پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ نہ کیا اور نہ ہی مقد مہ درج ،غریب کسان انصاف کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب انصاف دلائیں متاثرہ کسان کی دہائی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل روجہان کے کچہ کے علاقہ رکھ میراں پور میں بااثر وڈیرہ غلام حیدر نے ساتھیوں علی نواز،اللہ بخش،چھینکو قوم گلرانی دھاوا بول دیا اور ملکیتی زمین ساڑھے بارہ ایکڑ کا قبضہ دینے کا حکم دیا انکار پر اُس نے اُس کی فصل گندم کو بھی آگ لگادی غریب کسان اپنے گھر پہنچا تو اُس نے گھر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے گھر میں موجود تمام سامان جل گیا اِس موقع پر گھر کے صحن میں موجود موٹرسائیکل بھی جل کر کوئلہ بن گئی متاثرہ کسان غلام قادر نے بوڑھے والدین کے ہمراہ صحافیوں کو بتلایا کہ ہم غریبوں کو بااثر وڈیرہ سے اب جانی نقصان کا بھی خطرہ لاحق ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ مدد کے لئے پولیس کے پاس گئے مگر روجہان پولیس نے تاحال کاروائی نہ کی اور نہ ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کیا نہ ہی انہیں گرفتار کیا وڈیرہ نے اُس کے بوڑھے والدین کوزدو کوب کیا انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری انصاف کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers