Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 April 2016

جوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کر کے نہ صرف متعلقہ خاندان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے محمدفیاض

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پلان پاکستان کے زیراہتمام سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کوآرڈنیٹر محمدفیاض سدھوکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کر کے نہ صرف متعلقہ خاندان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے بلکہ معاشرے سے غر بت کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے پلان انٹر نیشنل نے راجن پور میں ابتک کئی ہزار نوجوان بچے اور بچیوں کو ہنر کی تربیت نہ صرف مفت فراہم کی ماہا نہ وظیفہ بھی فراہم کیابلکہ ٹریننگ کے اختتام پر کارو بار شروع کر نے کے لئے ٹول بکس بھی مفت فراہم کئے اُن کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں ہر یو نین کونسل سے غریب بچوں اور بچیوں کو سلیکٹ کیا جاتا ہے اس پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفئیر اور کمیو نٹی ڈویلپمنٹ کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں سیمینار سے پراجیکٹ منیجر ملک عزیزالرحمن ،ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبا نی، ڈی او سوشل ویلفئیر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈی او تہمینہ دلشاد،ڈی اوسی او یعقوب شیروانی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر بچوں نے شرکاء کوویلکم کہا سیمینار میں مختلف سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے سٹالز بھی سجا رکھے تھے اس موقع پر سکلز پروگرام میں کردار ادا کرنے والے آفیسران اور اہلکاروں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers