Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 April 2016

اصل بااثر نہری پانی چوروں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی حیات خاں

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انہار راجن پور نے تحصیل روجہان کے 76 بے گناہ کسانوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکر ان کسانوں پر ناجائز ظلم کیا اصل بااثر نہری پانی چوروں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے محکمہ انہار کے ایکسئین چوہدری حبیب الرحمن نے نہری پانی چوری کے مرتکب چوروں کے خلاف مقدمات درج نہ کراکرعدالت عالیہ ملتان بنچ کی حکم عدولی کی تاحال قادرہ کینال اور اس سے ملحقہ نہروں کے موگے ٹوٹے اور اوورسائز برقرار ہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محکمہ انہار کی پانی چوروں کے ساتھ ملی بھگت کا نوٹس لیں یہ باتیں تحصیل روجہان کی سیاسی وسماجی شخصیت حیات خاں کیچو نے راجن پور میں میڈیا کانفرنس کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ اگست 2014 ء میں محکمہ انہار راجن پور نے اُن کی رٹ پر عدالت عالیہ کو نہری پانی چوری میں ملوث افراد کی فہرست پیش کی جس میں موجودہ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف مزاری ،سابق تحصیل ناظم سردار خلیل خان دریشک،اُمیدوار ضلع چئیرمین مسلم لیگ ن سردار صفدر مزاری،سردار رحیم یار مزاری،سابق ضلع نائب ناظم سردار شمشیر مزاری ،سردار حمزہ مزاری اور سردار احسان مزاری بھی شامل ہیں محکمہ انہار نے اوورسائز موگہ جات کے سائز بھی عدالت کو پیش کئے مگر تاحال ان بااثر افراد کے خلاف نہ ہی مقدمات درج کرائے اور نہ ہی ان کے خلاف محکما نہ کاروائی کی گئی ہے شہری کا مزید کہنا تھا کہ بااثر پانی چوروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے روجہان کی ٹیل کے کسان نہری پانی سے محروم ہیں اور اُن کی قیمتی زمینیں بنجر پڑی ہیں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نہری پانی چوری میں ملوث بااثر چوروں کے خلاف ازخود نوٹس لے اور عدالتی کمیشن مقرر کرے اور تحصیل روجہان کی ٹیل تک نہری پانی پہنچانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں شہری کایہ بھی مطالبہ ہے کہ وہ ان بااثر پانی چوروں کے خلاف آواز بلند کرنے میں مصروف ہیں اس لئے ریاست اور عدالت اسے جانی ومالی تحفظ بھی فراہم کرے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers