Feature Top (Full Width)

Thursday, 14 April 2016

کسان بورڈ ،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام ودیگر جماعتوں کی کسان ونگز 14 اپریل کو واپڈا چوک راجن پور میں احتجاجی مظاہرہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کسان بورڈ ،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام ودیگر جماعتوں کی کسان ونگز 14 اپریل کو واپڈا چوک راجن پور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی واپڈا انتظا میہ نے اوور بلنگ ،لوڈ شیڈ نگ اور اوور ریڈنگ کی انتہاء کردی ہے جس سے کسان بے حد پریشان ہیں متاثرہ کسانوں کے بجلی بلز بھی درست نہیں کئے جارہے ہیں واپڈا کے انتظا می اہلکاروں کی اس غفلت کے خلاف کسان بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا انتظا میہ پر ہوگی یہ باتیں کسان بورڈ کے راہنماء وچئیر مین یونین کونسل فتح پور سردار جلب خان گبول، نواز خان سہرا نی ،محمد حسین خان نے مشترکہ میڈیا کانفرنس کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکار غریب صارفین وکسانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں لوگوں کے چوری شدہ یونٹس غریب کسانوں پر ڈالے جارہے ہیں ایک طرف کسان پہلے ہی زرعی مداخل کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے پریشان ہیں اوپر سے واپڈا انتظامیہ اوور بلنگ کے ذریعہ اُن پر مظا لم ڈھا رہی ہے اُنہوں نے چئیر مین واپڈا ،وفاقی وزیرپانی وبجلی سمیت دیگر حکام واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers