Feature Top (Full Width)

Tuesday, 26 April 2016

رودکوہی سے آنیوالے پانی کو محفوط راستوں سے دریائے سندھ تک پہنچا نے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) رودکوہی سے آنیوالے پانی کو محفوط راستوں سے دریائے سندھ تک پہنچا نے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔کاہا نالہ اور چھاچھڑ نالہ سے بخاری ڈرین کے ذریعے گزرنے والے پانی کے راستے میں کناروں ،بندوں اور پشتوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصانات سے بچا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ایم این اے (ن)سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک ،ایم پی اے (ن)سردارعاطف خان مزاری،سردار امجد خان مزاری،سرداریوسف خان دریشک،حمزہ کمال فرید،اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو ،ایکسیئن رود کوہی جاوید بخاری،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،اے سی روجھان فاروق صادق اور دیگر متعلقہ افراد موجو تھے۔ایکسیئن رود کوہی جاوید بخاری نے دوران بریفنگ بتایا کہ سیلاب کی آمد سے قبل تمام حفاظتی اقدامات اپنی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔سابقہ سیلاب کو سامنے رکھتے ہوئے تمام اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ حضرات کو بریف بھی کیا جاتا ہے۔ایم این اے (ن)سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک نے کہاکہ 2010کے سیلاب میں کافی بربادی ہوئی تھی اور اس وقت سے قائم پلوں وغیرہ کی خاص طور پر چیکنگ کی جائے۔ایم پی اے (ن)سردارعاطف مزاری نے کہا کہ ہر ایم پی اے اپنے اپنے حلقے کی ذمہ داری نبھائے تو مل جل کر کام بہتر ہوسکتا ہے۔ ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے مزید کہا کہ اسی حوالے سے متعلقہ مواضعات کے کونسلرز اور چیئرمین کو بھی اپنے اپنے حلقے کی ذمہ داری دیدی ہے تاکہ ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں بہترین کام ہوسکے اور سیلاب سے مالی و جانی اور فصلات کے نقصان سے بچا جا سکے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers