راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )محکمہ تحفظ ماحول راجن پور کے زیر اہتمام اینٹی
ڈینگی ڈے منایا گیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ڈاکٹر محمد یونس
زاہد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1راجن پور کے طلباء کو ڈینگی کنٹرول
بارے تفصیلی لیکچر دیا ۔بعد ازاں آگاہی واک کی قیادت کی ۔اس واک میں شامل
ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واک کا
مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں میں آگاہی پہنچانا ہے۔بعد ازاں ڈی او ماحولیات
نے نرسریوں ،کارخانوں اور شاپس کی انسپیکشن کی اور انہیں ڈینگی کنٹرول بارے
آگاہ کیا ۔اس موقع پر رانا محمد فاوروق اور عارف حسین فیلڈ اسسٹنٹ
ماحولیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔
0 comments:
Post a Comment