راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے حکم
کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری عمارات میں شجرکاری مہم 2016کے تحت پودے لگانے
کا عمل جاری ہے اور بہت جلد اس کی تکمیل ہونیوالی ہے۔ درخت لگانا صدقہ
جاریہ ہے اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اس نیک عمل کے لئے چنے گئے ہیں۔ْ
ضلع راجن پور بھی موسم بہار میں جگمگارہا ہے اور جشن بہاراں 2016کو خوش
آمدید کہنے کا عمل ابھی بھی اپناتسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان باتوں کا
اظہار ڈی او جنگلات طلعت عباس نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ،ضلع راجن پور کی
عمارت میں فائیکس،رات کی رانی،مروی،کونو،بکائینڈ اور چنبیلی کے پودے لگاتے
ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عبدالرؤف،سینئر کلرک حافظ
صفدر اور فوٹو گرافرشہزاد گل نے ڈی او جنگلات طلعت عباس کا دفتر میں ہر طرف
پھول ہی پھول نظر آنے پر خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی خصوصی شفقت
سے ہمارا دفتر بھی بہار کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment