Feature Top (Full Width)

Sunday, 17 April 2016

فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی عملی تربیت کررہی ہے عبدالجلیل جروار

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایف ایف سی کاشتکاروں تک جدید پیداوارٹیکنالوجی کی منتقلی اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی عملی تربیت کررہی ہے۔ دستیاب وسائل کے بروقت اور مربوط استعمال سے نہ صرف فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکتی ہے بلکہ کاشتکارکی آمدن میں اضافہ بھی ممکن ہے۔فارم ایڈوائزری سنٹرفوجی فرٹیلائزرکمپنی بہاول پور کے منیجر جناب عبدالجلیل جروار نے ان خیالات کاڈیرہ غازیخان میں کپاس کی منافع بخش پیداوار کے موضع منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے پہلے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ریجنل منیجر جناب افضال احمد مغل نے کاشتکاروں کو سیمینارمیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ملک کاکھاد بنانے والا سب سے بڑاادارہ ہے جونہ صرف اپنے ڈیلرز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے کھادوں کی دستیابی کویقینی بنا رہا ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بھرپورکوشش کریں اور ایف ایف بھی اس سلسلے میں ان کی بھرپوررہنمائی کرے گی۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس سیمینارکے زرعی ماہرین کی مرتبہ سفارشات کی روشنی میں فصلیں کاشت کریں اور اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔یف ایف سی تربیتی پروگرام، زرعی سیمینار، نمائشی پلاٹ ، زرعی لٹریچرکی تقسیم اور ویڈیو فلموں کے ذریعے کاشتکاروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ پانی ومٹی کے مفت تجزیہ کی سہولت بہم پہنچارہی ہے ۔اب کاشتکاروں کافرض ہے کہ وہ ان سہولیات سے استفادہ کریں۔ زرعی ماہر ڈاکٹرعباس عزیز نے کاشتکاروں کوکپاس منافع بخش پیداوارکے حصول ناگزیر جدیدپیداواری ٹیکنالوجی کی افادیت سے آگاہ کیا۔ایف ایف سی کے ایگزیکٹو آفیسرمحمد طیب نے کاشتکاروں کوکپاس کی فصل کیلئے درکار اجزائے خوراک اور کھادوں کے متوازن استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کاشتکار کھادوں کے استعمال سے اسی وقت زیادہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں جب وہ تمام کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرتحفظ نباتات ڈیرہ غازی خان جناب چوہدری محمد ارشادنے اپنے خطاب میں کاشتکاروں پر زور دیا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ ساتھ10سے 20فیصد رقبہ پر روایتی اقسام ضرورکاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف مدافعت پیدانہ ہو ۔پروگرا م کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرکاٹن ریسرچ ملتان ڈاکٹر صغیراحمدنے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاراپنے علاقے کی آب وہوا، زمین اور زرعی مداخل کے مطابق کپاس کی صرف سفارش کردہ اقسام کاشت کریں اور گندم کی گہائی کے بعد جلداز جلد کپاس کی کاشت کاشت مکمل کریں۔صدر مجلس ریئس کلیہ زراعت غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر شفقت نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں ترقی کیلئے اسے کاروباری اندازمیں کرنا ضروری ہے۔کاشتکارزرعی مداخل کوماہرین کے مشورہ سے درست طریقے سے استعمال کریں تا کہ وسائل کے ضیاع میں کمی اور پیداوارمیں اضافہ ہوسکے ۔انہوں نے ایف ایف سی کی زرعی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کاشتکارفوجی فرٹیلائزکمپنی کی زرعی مشاورت اور رہنمائی سے فائدہ اٹھاکر اپنی فصلوں کی پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔سیمینار میں ایف ایف سی کے ضلعی آفیسرز شیراز اشرف اور وقارسلیم نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers